Tag: بین ایفلیک

  • بین ایفلیک سے طلاق کے بعد زیادہ مضبوط اور بہتر ہوں، جینیفر لوپیز

    بین ایفلیک سے طلاق کے بعد زیادہ مضبوط اور بہتر ہوں، جینیفر لوپیز

    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ وہ اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد وہ زیادہ ‘مضبوط اور بہتر’ ہوگئی ہیں۔

    حال ہی میں بین ایفلیک سے طلاق کے بعد جینیفر لوپیز نے اپنے بچوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے، بینگ پریمیئر کی رپورٹ کے مطابق ایل پیس اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ بین ایفلیک سے انتہائی مشہور طلاق کو وہ کس طرح ہینڈل کرپائیں۔

    جینیفر کے 17 سالہ جڑواں بچے میکس اور ایمے ہیں جن کے والد ان کے سابق شوہر مارک انتھونی ہیں، تاہم اب حال ہی میں ان کی بین سے بھی طلاق ہوئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں سے کہا تھا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ تم لوگ دیکھو گے کہ میں اس چیز سے مضبوط اور بہتر طور پر باہر آؤں گی۔

    جینیفر لوپیز نے کہا کہ "میں نے ان سے یہ وعدہ کیا تھا اور میں نے یہ کرکے دکھایا”، اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اور میرے بچے اسے محسوس کر رہے ہیں اور اس سے مجھے اپنی زندگی میں بہت سکون ملا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اب زیادہ خوش ہوں کہ میں ایک سال پہلے، دو سال پہلے یا تین سال پہلے کے مقابلے میں ایک قدم آگے ہوں۔

  • جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے پھر سے منگنی کر لی

    جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے پھر سے منگنی کر لی

    مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک نے پھر سے منگنی کر لی ہے۔

    52 سالہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے 49 سالہ بین ایفلیک سے منگنی کر لی ہے، اس سلسلے میں جینیفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جسے انھوں نے عنوان دیا ‘بڑا اعلان!’

    انھوں نے ویڈیو میں کہا میرے پاس شیئر کرنے کے لیے واقعی ایک دل چسپ اور بہت خاص کہانی ہے۔ انھوں نے سبز رنگ کی ہیرے کی انگوٹھی پر نظریں جماتے ہوئے کہا تم پرفیکٹ ہو۔

    یاد رہے کہ گِگلی میں ایک ساتھ اداکاری کرنے والی اس جوڑی نے 2002 میں منگنی کی تھی۔

    اس سے قبل جینیفر لوپیز کی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں جب کہ انھوں نے اداکار بین ایفلیک سمیت دیگر چند اداکاروں سے شادی کرنے سے قبل ہی منگنیاں ختم کی تھیں، جینیفر لوپیز کی طرح بین ایفلیک کی بھی ایک شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

    دو دہائیوں بعد دوبارہ تعلقات استوار ہونے سے قبل بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر ان کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

    انڈسٹری کی دونوں شخصیات کے درمیان دوبارہ تعلقات ایک سال قبل استوار ہوئے تھے، جب مارچ 2021 میں چوتھی شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل جینیفر نے منگنی ختم کر دی تھی، اور پھر جون میں پرانے ساتھی اداکار بین ایفلیک کے ساتھ ان کی قربتوں کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگیں۔