Tag: بیوروکریٹ

  • گندم اسکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ملوث ہیں: ندیم افضل چن کا تہلکہ خیز انٹرویو

    گندم اسکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ملوث ہیں: ندیم افضل چن کا تہلکہ خیز انٹرویو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل کی حکومتی انکوائری تو صرف لالی پاپ ہے، اتنے بڑے اسکینڈل کی انکوائری فیئر ہونی ہوتی تو اب تک نیب ایکشن میں آچکا ہوتا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ کسان تنظیموں سے میٹنگز کررہے تا کہ مشترکہ فورم سے درخواست دیں، گندم اسکینڈل دبانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم دبنے نہیں دینگے، درخواست کا ڈرافت تیار کرلیا ہے جو نیب یا عدالت میں دیکر خود مدعی بنیں گے۔

     ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ہیں، اگر اس اسکینڈل میں کوئی سیاستدان ملوث ہوتا تو اب تک اسکا گلا دبا دیتے، اتنے بڑے گندم اسکینڈل پر نیب کو تو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔

    انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے: ندیم افضل چن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کبھی الیکشن کبھی دیگر طریقوں سے حوصلہ مل جاتاہے، اب لوگ محسوس کررہے ہیں انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے۔

    ’ نوازشریف نے اپنا نقصان خود کرلیا ‘

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف بزرگ سیاستدان ہیں انہوں نے اپنا نقصان خود کرلیا، بندے کا ایگزٹ شاندار اور جاندار ہونا چاہیے جو میاں صاحب کا نہیں ہوا، ایگزٹ اچھا نہ ہونے میں نوازشریف کی اپنی اور مشیروں کی غلطیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمر کے آخری حصے میں نوازشریف وزیراعظم نہ بن سکے، اب سیاست میں متحرک نہیں، پارٹی صدر سے کیا ہوناہے، متحرک سیاست تو بیٹی یا بھائی ہی کررہا ہے۔

    انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں آنا پیپلزپارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں، کابینہ کے حوالے سے جب پارٹی میں بات ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔

  • وزیر اعظم کے احکامات نظر انداز: پنجاب کے بیوروکریٹ نے8قیمتی گاڑیاں خرید لیں

    وزیر اعظم کے احکامات نظر انداز: پنجاب کے بیوروکریٹ نے8قیمتی گاڑیاں خرید لیں

    لاہور : پنجاب کے بیورو کریٹ نے نئے ماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید کر وزیر اعظم کی سادگی اختیار کرنے اور کفایت شعاری کی پالیسی کو نظر انداز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی پالیسی کو پنجاب کے اعلیٰ افسران نے ہوا میں اڑا دیا۔

    ایک طرف تو وزیر اعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کو نیلام کیا جارہا ہے تو دوسری جانب اس کے برعکس بیوروکریٹ قیمتی گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ایک بیورو کریٹ نے نئےماڈل کی8قیمتی گاڑیاں خرید لیں، نئے ماڈل کی یہ گاڑیاں صوبائی محتسب اعلیٰ نجم سعید کے حکم پر خریدی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیاں17ستمبر کو نیلام کی جائیں گی، اشتہار جاری

    بیش قیمت پر خریدی گئیں8نئے ماڈل کی گاڑیاں مذکورہ بیوروکریٹ کے گھر پر  ہی کھڑی ہیں، ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس بھی لگادی گئیں ہیں،8میں سے ایک گاڑی صوبائی محتسب کے ایڈوائزر چوہدری الیاس کے سپرد کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق ان کے گھر میں سات قیمتی گاڑیوں کا کیا مصرف ہے اور ان کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کس مقصد اور کس کے لیے خریدی گئیں ہیں ؟ صوبائی محتسب اعلیٰ سے متعدد بار رابطے کیا گیا لیکن اب تک ان کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔