Tag: بیورو برائے شماریات

  • تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    تمباکو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : تمباکو کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک کو 43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جو اکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اور نومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں تمباکو کی برآمدات کا مجموعی حجم 77.80ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • دالوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    دالوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : ملک بھر میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں ماہ نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.63فیصد کم ہے۔

    اکتوبر میں دال مسور اوسط ریٹل قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ نومبر میں دال مونگ کی اوسط ریٹل قیمت 276.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.11 فیصد کم ہے۔

    اکتوبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 520.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.68 فیصد کم ہے۔

    اکتوبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 529.88 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 229.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 2.31 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر

    تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : نگراں حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے باعث عوام کو توقع تھی کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی، تاہم تعمیراتی شعبے میں اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات نے سیمنٹ کی خوردہ (ریٹیل) قیمت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری کی خوردہ قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پی بی ایس کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی سی کم ہے۔

    اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1230، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1203، بہاولپور 1230، پشاور 1180 اور بنوں میں 1160 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، حیدرآباد 1180، سکھر1150 ،لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔