Tag: بیورو شماریات

  • پاکستانی ایک سال میں کتنے ملین ڈالر کی چائے پی گئے؟

    پاکستانی ایک سال میں کتنے ملین ڈالر کی چائے پی گئے؟

    اسلام آباد : چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    ستمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 58.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 59.27 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کا حجم 1.696 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔

  • 20 کلو آٹے کی قیمت کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    20 کلو آٹے کی قیمت کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر14 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق ماہ ستمبر میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00روپے، بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47روپے، کوئٹہ 72797.33 روپے اور خضدار میں 2931.54روپے ریکارڈ کی گئی۔