Tag: بیوقوف

  • ’جو لوگ بابر اور کوہلی کا مقابلہ کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں‘ سابق پاکستانی کرکٹر

    ’جو لوگ بابر اور کوہلی کا مقابلہ کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں‘ سابق پاکستانی کرکٹر

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    کرکٹ شائقین اکثر دونوں کرکٹرز کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، بھارتی شائقین کوہلی کو بہتر مانتے ہیں جبکہ کئی پاکستانی مداحوں کے نزدیک بابر اعظم ان سے بہتر پلیئر ہیں، سوشل میڈیا میں اس بات پر بھی بحث ہوتی ہے ان میں سے کون بہتر کور ڈرائیو کرتا ہے۔

    کامران اکمل نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ وہ لوگ جو بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، ویرات کوہلی اتنا بڑا کھلاڑی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک رول ماڈل رہا ہے۔

    سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ کوہلی بہت جنون کے ساتھ کھیلا ہے، ایسے کھلاڑی آنا مشکل ہیں، اس نے اتنا اعلیٰ معیار قائم کیا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ویرات پچھلے کچھ سالوں سے رنز کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پچھلے پانچ سالوں میں انھوں نے صرف 3 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں جبکہ بابر بھی اسی دور سے گزر رہے ہیں۔

    پورا ملک بابر اعظم کی 20ویں ون ڈے سنچری کا انتظار کر رہا ہے، شاید وہ چیمپئنز ٹرافی میں رنز بنانا شروع کردیں، ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم کم از کم 30 سے 35 سنچریاں اسکور کریں۔

  • بالی ووڈ اسٹارز بے وقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند ہیں: کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اسٹارز بے وقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند ہیں: کنگنا رناوت

    ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کے تمام فنکاروں کو ’بیوقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند قرار دے دیا۔

    بالی ووڈ کی معروف متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ اسٹارز کی لائف اسٹائل پر کھل کر تنقید کی ہے۔

    کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ میں میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ بالی ووڈ سے وابستہ ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ فنکاروں کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی موضوع تک نہیں ہوتا، انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ دُنیا میں چل کیا رہا ہے، تو ایسے لوگوں سے دوستی کرنے کا کیا فائدہ؟۔

    کنگنا کی یہ بات سن کر میزبان نے کہا کہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری ایک جیسی نہیں ہوسکتی، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، مجھے معلوم ہے کہ یہاں سب ایک جیسے ہیں۔

    اداکارہ نے بالی ووڈ پارٹیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ پارٹیز بہت شاندار ہوتی ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ان پارٹیز میں کوئی بھی اپنی شخصیت، ذہانت، یا فن کے بارے میں بات نہیں کرتا، میرے لیے تو بالی ووڈ پارٹیز ایک صدمے جیسی ہوتی ہیں۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ بالی ووڈ فنکاروں کی گفتگو صرف برانڈڈ بیگز یا گاڑیوں تک محدود ہوتی ہے، مجھے آج تک بالی ووڈ میں کوئی ایسا فنکار نہیں ملا جو برانڈڈ چیزوں کے بارے میں بات نہ کرتا ہو۔