Tag: بیوٹیشنز

  • کم سے کم وقت میں بہترین میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کم سے کم وقت میں بہترین میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کسی تقریب میں جانے کیلئے خواتین کو میک اپ کرنا کافی وقت طلب کام ہے اور اگر کوئی خاتون ملازمت پیشہ ہو تو روزانہ صبح جلدی جلدی میک اپ کرنا بھی بت دشوار ہوتا ہے۔

    آج ہم اُن میک اَپ ٹِرکس کی بات کریں گے جو آپ کو میک اَپ ٹائم نہ ہونے باوجود خوبصورت دکھاسکتی ہیں، اس کیلئے زیر نظر مضمون کا بغور مطالعہ کریں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے بیوٹیشنز کے دوران ایک دلچسپ مقابلے ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ کا انعقاد کیا جس میں تیز اور جلدی سے میک اپ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر معروف بیوٹیشنز نادیہ حسین، این جی مارشل اور بینش پرویز نے شرکت کی اور ناظرین کو کم سے کم وقت میں میک اپ کرنے کی تراکیب سے آگاہ کیا۔

    مقابلے میں بیوٹیشن نادیہ حسین نے ایک ماڈل کا میک اپ مقررہ پانچ منٹ میں کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف ایک ویلٹ ہے جس میں کونٹور، بلش آن ، ہائی لائٹر سمیت سب کچھ موجود ہے۔ بعد ازاں نادیہ نے ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ کامیابی سے پورا کرلیا۔

    انہوں نے کہا کہ صبح سے لے کر ایک طویل دن کے اختتام تک فریش اور ایکٹو نظر آنے کے لیے کنٹورنگ پر بھی خاص توجہ دیں کیونکہ اس سے چہرہ پُرکشش بن جاتا ہے۔

    ہینڈ بیگ میک اَپ کٹ کے لیے چونکہ فاؤنڈیشن اسٹک ایک یا دو گہرے یا ہلکےشیڈکے ساتھ ہی استعمال کی جاتی ہے، اس لیے ان شیڈ ز کو آپ کی اسکن ٹون کی مناسبت سے منتخب کی گئی کنٹورنگ اسٹک کے ساتھ بلینڈ کیا جاسکتا ہے۔

  • خواتین کی بڑی مشکل آسان، بہترین میک اپ صرف پانچ منٹ میں

    خواتین کی بڑی مشکل آسان، بہترین میک اپ صرف پانچ منٹ میں

    ہمارے معاشرے میں خواتین کو اکثر کسی تقریب میں شرکت کیلئے تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ان کی تیاری اور میک اپ میں سب سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

    اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے بیوٹیشنز کے دوران ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ میں تیز اور جلدی سے میک اپ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

    فائیو منٹ میک اپ چیلنج پروگرام میں بیوٹیشنز نادیہ حسین، این جی مارشل اور بینش پرویز نے شرکت کی اور اپنے اپنے تجربات اور واقعات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر نادیہ حسین نے ایک ماڈل کا میک اپ مقررہ پانچ منٹ میں کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف ایک ویلٹ ہے جس میں کونٹور، بلش آن ، ہائی لائٹر سمیت سب کچھ موجود ہے۔ بعد ازاں نادیہ نے ’’فائیو منٹ میک اپ چیلنج‘‘ کامیابی سے پورا کرلیا۔