Tag: بیوٹی اینڈ دی بیسٹ

  • اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    لاس اینجلس: نئی اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، فلم 17 مارچ کو سنیماؤں پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک حسینہ اور خوف ناک بھیڑیئے کی مشہور فیری ٹیل بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، کہانیوں سے نکل کر خوبصورت حسینہ محل میں پہنچ گئی۔

    اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کے لیے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں پہنچ جاتی ہے۔

    beauty-post-1

    وہاں جا کر اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ بھیڑیا نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے، جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ایڈونچر اور فینٹیسی سے بھرپور یہ فلم 17 مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    beauty-post-2

    beauty-post-3

  • شہرہ آفاق لو اسٹوری بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ٹیزر ٹریلر جاری

    شہرہ آفاق لو اسٹوری بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ٹیزر ٹریلر جاری

    لاس اینجلس: معروف فلم ساز ادارے ڈزنی نے شہرہ آفاق لو اسٹوری بیوٹی اینڈ دی بیسٹ پر بننے والی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈزنی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ ایما واٹسن اور ایک بھیڑیے (اداکار ڈین اسٹیونس) کو رقص کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

    38fffc9000000578-3817638-hoping_for_another_hit_coming_26_years_after_the_release_of_the_-a-2_1475480211912

    38fffcb200000578-3817638-the_perfect_choice_there_s_no_doubt_that_emma_watson_is_going_to-a-3_1475480211919

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن ایک بار پھر جادوئی کہانی میں جلوہ گر ہورہی ہیں، اداکارہ ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

    مشہور کارٹون فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے نئے ٹریلر میں ایما واٹسن کی ایک جھلک مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی۔ فیری ٹیل میں ایما شہزادی بنیں گی، فلم میں خوبصورت شہزادی ایک بھیڑیے کے ہمراہ تنہا محل میں رہتی ہیں اور وہاں رہ کر جادو کا مقابلہ کرتی ہے۔

    بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا پہلا ٹریلر اپنے بہترین مناظر کے باعث مقبول ہوگیا ہے، یہ فلم اگلے سال مارچ کے مہینے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کی اسٹوری کے مطابق ایک بددماغ شہزادے کا امتحان لینے ایک پڑی بوڑھی عورت کے روپ میں آتی ہے اور بدتمیزی کرنے پر شہزادے کو بھیڑیے کا روپ دے کر چلی جاتی ہے ساتھ ہی شہزادے کے نوکر چاکر مختلف روپ میں بدل جاتے ہیں۔

    پری کی بددعا کا اثر اس وقت ختم ہوگا جب کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے،  چنانچہ شہزادے کو برسوں گزر جاتے ہیں لیکن اسے انسانی روپے نہیں مل پاتا، اچانک ایک لڑکی غلطی سے محل میں آجاتی ہے تو شہزادہ اسے قید کرلیتا ہے اور اچھے برتاؤ کی کوشش کرتا ہے کہ لڑکی اس سے محبت کرے۔