Tag: بیوٹی سیلون

  • ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن : خاتون کا بیوٹی سیلون کیخلاف ایک  کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

    ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن : خاتون کا بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

    لاہور : ہئیر کیراٹین کرانے سے سر میں انفیکشن پر خاتون نے بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین بالوں کو بالوں کو لمبا، گھنے اور چمکدار بنانے کے لئے خواتین سیلون کا رُخ کرتی ہیں ، کوئی مختلف قسم کے ٹرٹمنٹ کرواتی ہے تو کوئی ہیئر ایکسٹینشن لگوانا پسند کرتی ہیں۔

    ہئیر کیراٹین کرانے والی خاتون سر میں انفیکشن ہونے پر صارف عدالت پہنچ گئی، لاہور چیمبر آف کامرس کی ممبر روبینہ ندیم نے بیوٹی سیلون کیخلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

    روبینہ ندیم نے بتایا کہ کیمیکلز کی مدد سے بالوں کو سیدھا کرانے کے بعد انفیکشن غیر معیاری آلات استعمال کرنے پر ہوا، جس سے انفیکشن کے باعث ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور چیمبر کی مصالحتی عدالت میں نبیلہ سیلون کی مالک پیش نہیں ہوئی تاہم روبینہ ندیم کی درخواست پر صارف عدالت نے سیلون مالک 29 نومبر کو طلب کرلیا۔

  • لمبے بالوں کی‌ خواہش میں لڑکی اپنے بال بھی گنوا بیٹھی، بیوٹی سیلون کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

    لمبے بالوں کی‌ خواہش میں لڑکی اپنے بال بھی گنوا بیٹھی، بیوٹی سیلون کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

    لاہور : لڑکی نے لمبے بالوں کی خواہش میں ایکسٹینشن لگوائی اور اپنے بال بھی گنوا دیے، متاثرہ لڑکی نے بال خراب ہونے پر بیوٹی سیلون کے خلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہاٸشی مدیحہ نے شادی کی تقریب کے لیے بال لمبے کرنے کے لیے مقامی بیوٹی سیلون سے ایکسٹینشن لگوائی، تقریب کے بعد لڑکی کے بال غیر معیاری کیمیکل کی وجہ چپک گئے، جو بڑی مشکل سے کھولے گئے۔

    ایکسٹینشن اتارنے کے عمل میں لڑکی کے اپنے بال ایسے خراب ہوٸے کہ دوبارہ ٹھیک نہ ہوسکے۔

    متاثرہ لڑکی مدیحہ نے بیوٹی سیلون کے خلاف صارف عدالت میں ایک کروڑ ہر جانے دعوی دائر کر دیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیوٹی سیلون نے ایسی ایکسٹینشن لگائی کہ میرے اپنے بال تباہ ہوگئے۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ بیوٹی سیلون کے ناقص سامان اور ان ٹرینڈ عملہ کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گئی، مدیحہ نے عدالت سے استدعا کی کہ بیوٹی سیلون کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے متاثرہ لڑکی کے دعوی پر بیوٹی سیلون سے جواب طلب کر لیا۔

  • بیوٹی سیلون پر حملہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی اوصاف علی معطل ،نیب ذرائع

    بیوٹی سیلون پر حملہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی اوصاف علی معطل ،نیب ذرائع

    کراچی : اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی سیلون پر حملہ کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اوصاف علی کو معطل کر دیا گیا،اوصاف علی کواختیارات کا ٖغلط استعمال کر نے پر معطل کیا گیا۔

    اے آروائی نیوز کی خبر پر نیب نے ایکشن لیتے ہوئے طاقت کا غلط استعمال کرنے والے افسر کو معطل کر دیا، اوصاف علی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بیوٹی پارلر میں توڑپھوڑ کی تھی اے آروائی نیوز نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے تشدد سے متعلق خبر نشرکی تھی۔

    بیوٹی سیلون میں بیوی کے ہار گُم ہوجانے کا الزام لگاتے ہوئے نیب افسر نے ساتھیوں سمیت معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر ہلہ بول دیا تھا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بقول نیب افسر امیر اوصاف کے ہمراہ آنے والوں نے ان کے بیوٹی پارلر پر حملہ کیا، گارڈ کو مارا پیٹا توڑ پھوڑ کی، کلائنٹس اور اسٹاف کو ہراساں کیا تھا۔

    اداکارہ نے پولیس کو شکایت دج کرائی تو نیب کے دباؤ پر ان کے شوہر سے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرالیے گئے اور نیب ذرائع کہتے ہیں دھاوا بولنے والے نیب افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی فرمائش پر ایم پی اے ہاسٹل میں خواتین ارکان کیلئے بیوٹی پارلر اور شاپنگ مال بنوایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں کار پارکنگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    آغا سراج درانی نے کہا کہ ان کے دوست سیلون جاتے ہیں اورچہرے پر کچھ لگا کر چمک چمک جاتے ہیں۔ اسمبلی کے مردوں کو بھی چمکنے کا پورا حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلراپوزیشن لیڈرنصرت سحرعباسی کی فرمائش پربن رہا ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں بچے بیماری سے مررہے ہیں، گٹروں پرڈھکن کےلئےشہری مہم چلارہے ہیں اورارکان اسمبلی کے مزے آگئے۔

    اسمبلی میں شاپنگ مال بنے گاجہاں مردوں کے لئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا۔ سندھ اسمبلی نئی عالی شان بھی بن گئی۔ وہاں ارکان اسمبلی کےلیےشاپنگ مال بھی ہوگا۔ وہاں مردوں کےلئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا،

    سندھ میں ارکان اسمبلی کے لیے تو سب کچھ ہے۔۔ لیکن انہیں منتخب کرنے والوں کو پانی میسرہے نہ صفائی۔