Tag: بیوٹی پارلر

  • بیوٹی پارلر میں کام کرنیوالی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا افسوسناک واقعہ

    بیوٹی پارلر میں کام کرنیوالی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا افسوسناک واقعہ

    حجرہ شاہ مقیم: بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم سن بچیوں کو ملزمان نے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میں رامیش اورعلی رضا کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے بچیوں سے زیادتی کی، بیوٹی پارلر مالک کی مدعیت میں 13 اور 14 سال کی بچیوں سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچیاں بیوٹی پارلر مالک کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھیں، ملزمان کے خلاف واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    جرائم سے متعلق خبریں 

  • نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    بھارت کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، شادی کے روز بیوٹی پارلر میں تیارہونے کے لئے جانے والی نئی نویلی دلہن ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

    شانتی نگر کے رہائشی ڈاکٹر بھارت بھوشن کے بیٹے وجے بھوشن کی شادی ڈاکٹر سشمنا شرما سے ناتھ فارم سے طے تھی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظفر نگر آئی تھی۔

    دلہن سشمنا میک اپ کے لیے منڈی علاقے کے ایک بیوٹی پارلر چلی گئی تھی، جہاں دوران میک اپ دوران دلہن اچانک گھبرا گئی اور بے ہوش ہو کر نیچے گر گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اچانک ہونے والے اس واقعہ سے ہر کوئی صدمے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بھارت بھوشن کا کہنا تھا کہ آج ان کے بیٹے کی شادی تھی، صبح تقریباً 11 بجے، سشمنا بیوٹی پارلر گئی جہاں اسے چکر آنے لگے، دلہن کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

    دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی

    مقامی ڈاکٹر نے اسے میرٹھ ریفر کر دیا۔ دلہن میرٹھ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ کہا جارہا ہے کہ موت ہارٹ اٹیک کے سبب ہوئی ہے۔

  • اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں  بجلی چوری پکڑے جانے پر معروف گلوکار کا لیسکو عملہ پر حملہ

    اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑے جانے پر معروف گلوکار کا لیسکو عملہ پر حملہ

    لاہور : معروف گلوکار نے اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑے جانے پر لیسکو عملہ پر حملہ کردیا ، جس کے بعد گلوکار سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں مبینہ بجلی چوری کا واقعہ سامنے آیا، جواد احمد کی لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور بجلی چیکنگ میٹر چھین لیا۔

    لیسکو رپورٹ نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا تو جواد احمد نے میٹر ریڈر اصغر اور شاہد کو زود کوب کیا، بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا۔

    جس کے بعد معروف گلوکار سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آئی کے متن میں کہا تھا کہ لیسکو ٹیم نے روٹین چیکنگ میں ایک بیوٹی پارلر کا میٹر چیک کیا تو گلوکار کو ان کی اہلیہ بیوٹی پارلر مالکن نے اطلاع دی، جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے ڈالے پر آئے۔

    ایف آئی آئی میں کہنا تھا کہ جواد احمد نے شاہد خان سے میٹر چھین کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کیا، عدیل میٹر لے کر پارلر کے اندر بھاگا اور غائب ہوگیا، میٹر ٹیمپرنگ سے محکمے کو لاکھوں کا نقصان پہنچا، سرکاری کام میں مداخلت کی گئی جبکہ زخمی ملازمین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی وومن جیل کے بیوٹی پارلر میں قیدی خواتین کی لائنیں لگ گئی

    کراچی وومن جیل کے بیوٹی پارلر میں قیدی خواتین کی لائنیں لگ گئی

    کراچی : وومن جیل کے بیوٹی پارلر میں قیدی خواتین کی لائنیں لگ گئی، خواتین دن بھر بناو سنگھار  کے لیے جیل کے بیوٹی سیلون میں بیٹھی رہتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی وومن جیل میں بیوٹی پارلر کو مزید اپ گریڈ کردیا گیا، جس کے بعد قیدی خواتین کی لائنیں لگ گئی، سب سے زیادہ رش اپنے شوہروں کو قتل کرکے جیل میں سزا کاٹنے والی خواتین کا ہے، جو بناو سنگھار کے کیے دن بھر جیل کے بیوٹی سیلون میں بیٹھی رہتی ہیں۔

    اس لیے کہتے ہیں بیگم اگر بناو سنگھار کر رہی ہو تو کرنے دو ورنہ اس نے تمہیں مار کر جیل میں بھی وہی کرنا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی جیل خانہ کاضی نذیر نے وومن جیل میں مختلف بیرکس کا دورہ کیا، جیل میں بیوٹی پارلر ، جم ، کمپیوٹر کلاس اور ڈسپنسری کا جائزہ لیا۔

    کاضی نذیر کی جانب سے جیل میں تزین آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر جیل حکام نے بریفنگ دی۔

  • میک اپ کروانے آنے والی خواتین نے بیوٹی پارلر لوٹ لیا

    میک اپ کروانے آنے والی خواتین نے بیوٹی پارلر لوٹ لیا

    اوکاڑہ : معروف بیوٹی پارلر میں میک اپ کروانے کے بہانے سے دخل ہونے والی خواتین لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود گول چوک کے نزدیک معروف بیوٹی پارلر میں خواتین ڈاکووں کی طرف سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    جس میں دوخواتین ڈاکو پارلر میں داخل ہوئیں اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ دو مسلح نامعلوم خواتین ڈاکو میک اپ کروانے کے لیے پارلر میں داخل ہوئیں اور اسلحہ نکالتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے پارلر میں موجود خواتین کو یرغمال بنالیا اور ہزاروں روپے کی نقدی، 2 موبائل فونز، طلائی زیورات اور میک اپ کا سامان لوٹ لیا۔

    واردات کے بعد ڈاکو خواتین پارلر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ اے ڈویژن موقعہ پر پہنچی اور وقوعہ کی تفتیش شروع کردی۔

    پولیس نے امید ظاہر کی ہےکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • حملہ آور خاتون نے بیوٹیشن کو اٹھا کر صوفے پر پٹخ دیا، فوٹیج سامنے آ گئی

    حملہ آور خاتون نے بیوٹیشن کو اٹھا کر صوفے پر پٹخ دیا، فوٹیج سامنے آ گئی

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک بیوٹی پارلر کے اندر خواتین حملہ آوروں نے بیوٹیشن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں 2 خواتین سمیت 3 افراد نے بیوٹی پارلر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے بیوٹی پارلر میں خاتون بیوٹیشن پر تشدد کیا۔

    ویڈیو میں خاتون پر تشدد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، بھاری بھرکم خاتون نے بیوٹیشن کو پکڑ کر صوفے پر گرایا اور اس کے اوپر بیٹھ کر مکے مارنے لگی، حملہ آور خواتین نے متاثرہ بیوٹیشن سے سونے کا لاکٹ بھی چھینا اور فرار ہو گئیں۔

    تشدد کی شکار ہونے والی بیوٹیشن شبانہ نے تھانہ بٹالہ کالونی میں حملہ آوروں کے خلاف درخواست دے دی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ثوبیہ اور آمنہ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔

  • لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ویڈیو بنا کر خواتین کو ہراساں کرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، جوہر ٹاؤن کے بعد فیصل ٹاؤن میں بھی ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن ڈی بلاک میں واقع بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جانے لگیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کرلیا۔

    ایف آئی آر میں بیوٹی پارلر کی مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ نامزد کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہورجوہر ٹاؤن میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے پکڑے گئے تھے، ہاسٹل مالک اور اہلیہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک طالبہ کے چچا کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ہاسٹل مالک، اہلیہ اور دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہیں، تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد نجی گرلز ہاسٹل خالی کرا لیا گیا ہے۔

    حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

    ہاسٹل میں مختلف شہروں سے آئی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں، تفتیشی ٹیموں نے طالبات کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں، اپنے بیان میں طالبات نے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہونے کی تصدیق کی۔

  • بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین  کو لوٹ لیا گیا

    بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا گیا

    راولپنڈی : گلستان کالونی میں بیوٹی پارلرسے نکلنے والی خواتین سے موٹرسائیکل سوار موبائل فون اور نقدی چھین کرفرارہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خواتین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پرآگئی ، فوٹیج میں ملزم کوخواتین کےساتھ دست درازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور موٹرسائیکل سوارملزم ڈکیتی کے بعد باآسانی موقع سے فرارہوگیا۔

    متاثرہ خواتین نے تھانہ سول لائن پولیس کوتحریری طورپرآگاہ کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

  • بیوٹی پارلر سے گھر آتے ہی خاتون کے بال جھڑ گئے، عجیب واقعہ

    بیوٹی پارلر سے گھر آتے ہی خاتون کے بال جھڑ گئے، عجیب واقعہ

    بال بنانے کے لیے بیوٹی پارلر جانے والی خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا، پارلر والوں نے سر پر ایسا کیمیکل لگایا کہ گھر آتے ہی بال جھڑ گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا، بیوٹی پارلر میں اسٹائل کے نام پر خاتون کے بال اس قدر بگاڑ دیے اور ایسا کیمیکل استعمال کیا کہ سامنے سے سر کے پورے بال نکالنے کے علاوہ خاتون کے لیے کوئی چارہ نہیں رہا۔

    خاتون اپنے بالوں کو خوبصورت بنانا اور انھیں رنگ کروانا چاہتی تھیں جس کے لیے وہ بیوٹی پارلر گئیں مگر وہاں سے آنے کے بعد معاملہ ہی الٹ ہوگیا۔

    خاتون کے مطابق سب سے پہلے عجیب طریقے سے ان کے بال کاٹے گئے پھر بیوٹی پالر والوں نے سر پر کوئی گرم چیز ایک گھنٹے تک لگا کر رکھی، پھر ایک شیمپو دے کر گھر بھیج دیا، گھر پہنچتے ہی سر کے سامنے کے پورے بال جھڑ گئے اور خاتون کو شیدد قسم کا انفیکشن ہو گیا۔

    انھوں نے فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا، اسپتال میں انھیں علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچ بتایا گیا، متاثرہ خاتون نے بیوٹی پارلر کے ذمہ داروں سے شکایت کی تو انھوں نے اس بات کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا، خاتون نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروادی ہے۔

    خاتون کے رشتے دار نے بتایا کہ بیوٹی پارلر والوں کی سنگین غلطی کے سبب سر کے سامنے کے بالوں کو نقصان پہنچا اور سر منڈوانا پڑے گا جبکہ مکمل بال آنے تک چھ ماہ درکار ہونگے۔

  • دہلی میٹرو کو خاتون نے بیوٹی پارلر بنا دیا، ویڈیو وائرل

    دہلی میٹرو کو خاتون نے بیوٹی پارلر بنا دیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: دہلی میٹرو بس میں ایسا منظر دیکھنے میں آیا جہاں ایک خاتون نے ٹرین کو بیوٹی پارلر بنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دہلی میٹرو جس کے بارے میں آئے دن نت نئی خبریں آ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چہ مہ گوئیاں بڑھتی جا رہی ہیں حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے اور اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ویڈیو: دہلی میٹرو میں عجیب منظر، جس نے بھی دیکھا حیران رہ گیا

    ٹوئٹر  پر ایک صارف نے دہلی میٹرو ٹرین کی ایک کلپ شیئر کی ہے جس میں خاتون کو بالوں میں اسٹریٹنر استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، خاتون ارد گرد کی پرواہ کیے بغیر اپنے بالوں کو سیدھا کرتی رہی اور اپنا کام سکون سے مکمل کیا۔

    https://twitter.com/HasnaZarooriHai/status/1670119257215238145?s=20

    سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی اس حرکت پر مختلف تبصرے کیے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ دہلی میٹرو کی بات ہی الگ ہے۔