بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ سے گدھوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، کھال کے حصول کے لیے سالانہ 60 لاکھ گدھے استعمال کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ نے گدھوں کی نسل کو خطرے سے دو چارکردیا، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہےکہ بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ افریقا میں گدھوں کی آبادی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھال کےحصول کے لیے سالانہ 60 لاکھ گدھے استعمال کیے جاتے ہیں، جن کو بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
بیوٹی پروڈکٹس کی مقبولیت کے بعد چین میں بھی گدھوں کی آبادی میں واضح فرق نظرآیا ہے، بیوٹی انڈسٹری کو دوہزار ستائیس تک ساٹھ لاکھ سے زائدگدھے کی کھالوں کی ضرورت ہوگی ۔
فریقا میں ایک عرصے تک گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
گدھوں کو ان کی کھالوں کے لیے مار دیا جاتا ہے جن سے فوڈ اور ڈرنک سپلیمنٹس اور چہرے کی کریموں میں استعمال کے لیے کولیجن نکالا جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جانوروں کو ان کی کھالوں کے لیے مارنا نہ صرف انتہائی ظالمانہ ہے بلکہ ان خواتین، بچوں اور برادریوں کو بھی مالی نقصان پہنچاتا ہے جو ان جانوروں پر انحصار کرتے ہیں۔