Tag: بیوی اور بیٹیوں کو قتل

  • بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص نے  خودکشی سے پہلے کیا کیا؟  امام مسجد کا اہم انکشاف

    بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص نے خودکشی سے پہلے کیا کیا؟ امام مسجد کا اہم انکشاف

    فیصل آباد: امام مسجد نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کے کر خودکشی کرنے والے شخص سے متعلق انکشاف کیا کہ طاہر نے آ کر مجھے بتایا کہ اس نے اہلخانہ کو قتل کر دیا ہے۔

    فیصل آباد کے علاقے بھڑولیاں والا میں بیوی اوربیٹیوں کے قتل کے بعد شوہر کی خودکشی کے معاملے پر امام مسجد نے اہم انکشاف کردیا۔

    امام مسجد نے بتایا کہ طاہر نے آ کر مجھے بتایا کہ اس نے اہلخانہ کو قتل کر دیا ہے اور طاہرنےمجھے تحریر دی کہ میری وصیت میرے لواحقین کو دے دینا۔

    امام مسجد کا مزید کہنا تھا کہ طاہر نے بتایا کہ اس نے خود بھی زہریلی گولی کھا لی ہے، ہم نے طاہر کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا، طاہر نے زمینداری کے علاوہ گاؤں میں کلینک بھی بنا رکھا تھا۔

    دوسری جانب ڈی ایس پی عطاالرحمان نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ طاہر کا 9 سالہ اکلوتا بیٹا چھت سے گر کر جاں بحق ہوا تھا، بیٹے کی وفات کے بعد طاہر ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا۔

    عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ طاہر مالی حالات خراب ہونےپربھی پریشان تھا ، ملزم نے رات کو اہلخانہ کو نیند کی گولیاں کھلانےکےبعد قتل کیا۔

    ملزم کے گھر سے آلہ قتل ہتھوڑی برآمد کر لی گئی ہے،ملزم طاہر نے بیوی بچوں کومارنےکےبعدامام مسجدکےپاس جا کراسے سب بتایا۔