Tag: بیوی شوہر

  • بیوی نے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

    بیوی نے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

    استنبول : ترکیہ میں خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر پہلے بالکونی سے نیچے پھینکا اور پھر چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔

    رپورٹ کے مطابق بالکونی سے نیچے گرنے کی وجہ سے اس شخص کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں خاتون کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا۔

    تاہم متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، اہل محلہ نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے ہمیں جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی، باہر دیکھا تو ایک شخص نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔

    اس پورے واقعے کی ویڈیو ایک پڑوسی نے اپنے کیمرے میں قید کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی چھری لے کر اپنے شوہر کے پاس موجود ہے اور اسے مارنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس وقت تک وہاں پہنچنے والے ہمسائیوں نے بچالیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، دوسری جانب زیر گردش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس میں بہت سے لوگوں نے اس واقعے پر صدمے اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

  • دوسری بیوی نے نام بدل کر شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کر دیا

    دوسری بیوی نے نام بدل کر شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کر دیا

    لاہور: ہائی کورٹ میں ایک شخص کی دوسری بیوی نے اپنا نام بدل کر شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے عابد حسین نامی شہری کی درخواست پر سماعت شروع کی تو اُن کے وکیل میاں داؤد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف ان کی دوسری بیوی نے لڑائی جھگڑے پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جو بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے گلناز بی بی سے دوسری شادی کی جو رجسٹرڈ بھی ہے، دوسری شادی میں سے 2 سالہ بیٹی معصومہ زہرہ بھی پیدا ہوئی، تاہم اختلافات پیدا ہونے پر بیوی نے اپنا نام گلناز سے سونیا بدل کر زنا جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا۔

    درخواست گزار کے مطابق تفتیش اور مدعیہ پر جرح کے دوران بیانات اور ثبوتوں میں واضح تضادات سامنے آئے، لہٰذا یہ عدالت درخواست گزار کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ سنانے سے روک دیا، اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

    دوسری جانب مدعیہ کے مطابق اسے 5 سال کی عمر میں داتا دربار سے اٹھا کر ملزم گھر لے آیا تھا، جب وہ 20 سال کی ہوئی تو ملزم اس کی شادی کروانے کے لیے کشمیر جانے کے بہانے اپنے گھر سے لے گیا، اور ایک جگہ قید کر کے زیادتی کرتا رہا جس سے اس کی بیٹی بھی پیدا ہوئی۔