Tag: بیوی قتل

  • کراچی :  گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو  ذبح کر دیا

    کراچی : گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا

    کراچی : کورنگی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،پولیس ملزم اللہ دتہ کو موقع سےآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن نورانی بستی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ دتہ کو جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم وہیں موجود تھا۔

    حکام نے کہا کہ مقتولہ خاتون خورشیدہ بیگم کی چار بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔

    پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا تاہم گرفتار ملزم کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی: شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

    کراچی: شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

    کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں شوہر نے سفاکیت کی حدیں پار کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی دو بیٹیوں کی ماں کو مبینہ طور پر تیزاب پلا کر قتل کردیا۔

    نور عائشہ نامی خاتون کو جمعرات کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا، تشویشناک حالت میں پہنچنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

    نور عائشہ کے والد نے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلاکر مار ڈالنے کا الزام لگایا ہے، والد نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتولہ نور عائشہ کی شادی 7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی نور عائشہ کی دو کمسن بیٹیاں 4 سالہ مصباح 2 سالہ عربو بھی ہیں۔

    والد کا کہنا ہے کہ داماد ایوب مختلف خواتین سے اپنے تعلقات رکھتا تھا، والد نے الزام لگایا کہ داماد کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے، 4 جولائی کو اطلاع ملی داماد اور اس کے بھائی نے بیٹی کو تیزاب پلادیا تیزاب پلانے اور مارپیٹ کے بعد بیٹی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    والد نے کہا کہ بیٹی دوران علاج انفیکشن ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی، مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹروں نے تیزاب کی وجہ سے انفیکشن اور موت کی تصدیق کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/daska-taizab-gardi/

  • شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

    شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر مار کر قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-husband-and-second-wife-crime-stroy/

    گزشتہ ماہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے والے سفاک شوہر اور سوتن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی، جس سے دو بیٹے ہیں، ملزم 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا تھا، گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا تھا۔

  • سفاک شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو بلند عمارت سے دھکا دے دیا

    سفاک شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو بلند عمارت سے دھکا دے دیا

    قاہرہ : مصر میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے بہیمانہ قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دیے۔

    سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی معصوم بچیوں کی موجودگی میں بیوی کو عمارت کی پانچویں منزل سے دھکا دے دیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

    مقامی پولیس کے مطابق مصر کے شمالی علاقے القلیوبیہ میں ایک شہری نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کو عمارت کی 5 ویں منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔

    مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت اس جوڑے کی دو کمسن و معصوم بچیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی ماں کا قتل اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا، ان کی عمریں محض 8 اور 10 سال ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، مذکورہ خاتون نے موقع پر ہی جان دے دی مقتولہ کی لہو لہان لاش کو دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی خوفزہ ہوگئے۔

    پولیس نے ملزم شوہر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، بعد ازاں مقامی عدالت نے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے مقتولہ کی تدفین کی اجازت دے دی۔

  • دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    پاکپتن:گاؤں امرسنگھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے گاؤں امر سنگھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خالد نے بھائی ساجد کے ساتھ ملکر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، اس واقعے کا نوٹس پاکپتن کے ڈی پی او نے لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شجاع آباد کے کھاکھی پنجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 10 سال کی طالبہ جاں بحق ہوگئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

  • شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

    شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، اس واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی 4 سال قبل بھانجے عبدالسلام سے شادی ہوئی جو دبئی میں کام کرتا ہے، بھانجا 4 ماہ سے گھر آیا ہوا ہے۔

    والد کا کہنا تھاکہ میری بیٹی نے فون پر شوہر کے تشدد کا بتاتا تھا، بیٹی نے فون کی اور کہا کہ شوہر تشدد کررہا ہے، جب میں بھائی کے ساتھ اسکے گھر پہنچا تو لاش پڑی ہوئی تھی۔

    والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشان تھے، لاش کے قریب چوڑیاں بھی ٹوٹی ہوئی پڑی تھیں، میری بیٹی کو قتل کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/

  • گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو، داماد کا سسر کو فون

    گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو، داماد کا سسر کو فون

    کراچی : ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا اور سسر فون کرکے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 ای میں ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا

    سفاک ملزم نے فرار ہونے کے بعد مقتولہ صباح کہ والد کو فون کر کے اطلاع دی اور کہا کہ تمہاری بیٹی کو قتل کر دیا ہے جاؤ جا کر لاش اٹھا لو۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 22 سالہ صباکےنام سے ہوئی، لڑکی نے چند برس قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد سے مقتولہ کا شوہر عرفان موقع سے فرار ہے ، مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ عرفان نشے کا عادی ہے اور پہلے بھی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہے۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ آج صبح مجھے دامادکا فون آیا تھا، دامادعرفان نے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہےجاکر اٹھا لو۔

    پولیس نے کرائم سین یونٹ کوجائےوقوعہ پر طلب کرلیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

  • شوہر نے بیوی کو چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

    شوہر نے بیوی کو چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی ملی ہے، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، فرار شوہر کی تلاش جاری ہے جلد ہی عارف کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

     

    اس سے قبل پنجاب کے شہر ملتان میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاتون پروفیسر کو ان کے شوہر نے کرائے کے قاتل کو لاکھوں روپے دیکر قتل کروا دیا تھا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ میاں بیوی بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے تو شوٹر نے گاڑی روک کر پروفیسر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/instagram-influencer-simran-singh-found-dead/

  • 4 ماہ قبل پسند کی شادی کا افسوس ناک انجام

    4 ماہ قبل پسند کی شادی کا افسوس ناک انجام

    کراچی: شہر قائد میں 4 ماہ قبل ہی ہونے والی پسند کی ایک شادی کا انجام بیوی کے افسوس ناک قتل پر منتج ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص عبداللہ نے اپنی نئی نویلی دلہن لائبہ کو جان سے مار دیا ہے، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فوراً ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔

    شاہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

    لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا لرزہ خیز قتل، پولیس تحقیقات شروع، گھر کا سربراہ زیر حراست

    مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی نے کہا کہ میری بیٹی پر ساس تشدد کرتی اور کھانا نہیں دیتی تھی، 17 اکتوبر کو عبداللہ نے لائبہ کو دھمکی دی کہ گھر کا کام نہیں کیا تو چھوڑ دوں گا، 18 اکتوبر کی رات بیٹی کے سسر نے بتایا کہ جھگڑے میں لائبہ کو چھری لگ گئی، جب ہم اسپتال پہنچے تو بیٹی لائبہ کی لاش مردہ خانے میں پڑی تھی، ماں کے اکسانے پر عبداللہ نے میری بیٹی کو قتل کیا۔

    ادھر کراچی میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، لی مارکیٹ زینب آرکیڈ کی چھٹی منزل سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تیز دھار آلے سے مارا گیا تھا، پولیس نے گھر کے سربراہ فاروق اور اس کے 2 بیٹوں کو گھر سے حراست میں لے لیا ہے، قتل ہونے والوں میں فاروق کی بیوی، بیٹی، بہو اور نواسی شامل ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ قتل میں گھر کا قریبی فرد ملوث ہے، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔

  • نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے چھری………….. خوفناک واردات

    نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے چھری………….. خوفناک واردات

    اوکاڑہ : نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیر لی جبکہ بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے فریدآباد میں نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا، بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی ، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت ثقلین کےنام سے ہوئی، ثقلین کی بیوی روٹھ کراپنی بہن کےگھر اوکاڑہ موجودتھی، ثقلین بیوی کو منانے گیا اورتلخ کلامی پربیوی کو قتل کیا۔

    واقعہ روٹھی بیوی کومنانےمیں ناکامی پر سالی کےگھرپیش آیا، ملزم کی چھری سمیت گرنے کی سی سی ٹی وی ٖفوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    ملزم ثقلین خون الود چھری اپنے گلے پر پھیرتا ہوا گلی میں آگیا تاہم ڈسٹرکٹ اسپتال میں میاں بیوی کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

    لواحقین مقتولہ کی لاش چیچہ وطنی اورملزم کے لواحقین لاش لیکر کامونکی روانہ ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ثقلین سالی کےگھرموجوداپنی روٹھی بیوی کومنانےکیلئےآیا تھا، ساتھ جانے سے انکار پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    ڈی پی او طارق عزیز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔