Tag: بیوی پر تشدد

  • وائرل ویڈیو: خاکروب نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بیوی کا معافی کا اعلان

    وائرل ویڈیو: خاکروب نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بیوی کا معافی کا اعلان

    سکھر: خاکروب شوہر نے بیوی کو سڑک پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

    سندھ کے شہر سکھر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک خاکروب نے اپنی بیوی کو سڑک پر پیٹ ڈالا، معلوم ہوا ہے کہ ملٹری روڈ پر دونوں کے درمیان تنخواہ کے پیسوں کے خرچ کو لے کر تلخ کلامی اور لڑائی ہو گئی تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق دونوں میں پیسوں پر جھگڑا ہوا اور آدمی نے عورت کو بیچ سڑک مارنا پیٹنا شروع کر دیا، آس پاس لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق جب پولیس اور خاکروب کمپنی کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا، اور پولیس نے قانونی کارروائی کرنی چاہی، تو عورت نے اپنے شوہر کو معاف کر دیا۔

    کراچی : لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کے والد کا اہم بیان آگیا

    شوہر کے معافی مانگنے پر بیوی مان گئی اور دونوں کی آپس میں صلح ہو گئی، خاتون نے کہا کہ وہ اس سے ناراض نہیں رہنا چاہتی، گھر میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، شوہر کو غصہ آ گیا مگر مجھے شکایت نہیں ہے۔

    بیوی نے بتایا کہ جھگڑا گھریلو تنازع پر ہوا ہے، اور میں نے شوہر کو معاف کر دیا ہے، میں کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

  • گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر کا گھر والوں کیساتھ مل کربیوی پر تشدد

    گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر کا گھر والوں کیساتھ مل کربیوی پر تشدد

    چنیوٹ: گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں گھر کا کام دیر سے کرنے پر شوہر نے گھر والوں کیساتھ مل کر اپنی بیوی پر تشدد کیا ہے، فیصل آباد کی رہائشی خاتون کی 12 سال قبل کاشف سے ہوئی تھی۔

    اس واقعے کے بعد خاتون کے بھائی نے تھانہ سٹی میں مقدمے کی درخواست دائر کردی، بھائی نے پولیس کو بتایا کہ کاشف 4 بچوں کی ماں کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

    بھائی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گھر کی صفائی دیر سے کرنے پر کاشف اور اس کے گھر والوں نے بہن پر تشدد کیا، کاشف نے بیہوش ہونے پر بیوی کو بغیر پنکھے کے کمرے میں بند کردیا تھا۔

    دوسری جانب میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد کے متعدد نشانات موجود ہیں۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ٹک ٹاک ویڈیو میں بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تاہم بیوی نے شوہر کو معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک پر بیوی سے مار پیٹ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوہر کی بیوی سے مارپیٹ دکھائی گئی تھی ، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو اسکیم تینتیس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم گوپال نے بیوی پر شک کے بنا پر تشدد کیا تھا تاہم بیوی نے شوہرکومعاف کردیا۔

    یاد رہے شہر قائد میں دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں غلط کام نہ کرنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا، کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے کا یہ بھونڈا طریقہ اپنایا گیا تھا۔

  • ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    شجاع آباد: ملتان کے ایک نواحی علاقے میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں قید کر دیا، بد بخت اولاد نے ماں کو بد ترین تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی ماں پر تشدد کر رہے ہیں۔

    بھائی کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہیں، انھیں محلے والوں نے فون پر اطلاع دی کہ بھائی ماں کے ساتھ بد سلوکی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا بھائیوں کے تشدد سے والدہ کے دونوں ٹانگوں پر زخم پڑ چکے ہیں، جس کے باعث ماں نذیراں بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور، سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں‌ کو زخمی کردیا

    ادھر میاں چنوں کے علاقے شمس پورہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، خاوند کے تشدد سے خاتون کے منہ اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات بن گئے۔

    متاثرہ خاتون نے تھانہ سٹی میں شوہر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کے بعد کارروائی ہوگی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر شراب پیتا ہے، جوا کھیلتا ہے اور مجھ پر تشدد کرتا ہے، 7 سال پہلے شادی ہوئی، مجبور ہو کر انصاف کے لیے تھانے پہنچی ہوں۔

    یاد رہے جولائی میں پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کر دیا تھا، ماں کی چیخ پکار سُن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈولفن پولیس کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ماں کو بیٹے کے تشدد سے بچایا۔

  • بیوی پر تشدد اور سر مونڈنے  والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج

    بیوی پر تشدد اور سر مونڈنے والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور : لاہور میں بیوی پر تشدداور سرمونڈنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ، ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی اسماکو دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاء نے بیوی پر تشدد اور سر مونڈنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    ملزمان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں، عدالت ضمانت پر رہا کرے۔

    مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی اسما عزیز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم نے دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈھ ڈالے۔

    متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا، شوہر نے اسے بھی شراب پینے کا کہا لیکن اس نے انکار کیا، دوستوں کے چلے جانے کے بعد شوہر نے پانی کے پائپ سے پاؤں باندھ کر تشدد کیا، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

    دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم فیصل اور راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

     

    مزید پڑھیں : لاہور، رقص نہ کرنے پر خاتون پر شوہر کا تشدد، شیریں مزاری کا نوٹس، شوہر اور ملازم گرفتار

    یاد رہے اسماکے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے، اسما عزیز نے چار سال قبل ملزم فیصل سے پسند کی شادی کی تھی ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے،  خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    ترجمان آئی جی پنجاب نبیلہ غظنفر کا کہنا تھا کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون کے شوہر سمیت2 افراد کوگرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتار ملزمان  نے خاتون پر تشدد کا اعتراف کرلیا اور متاثرہ خاتون اس وقت پولیس کی حفاظت میں ہے۔جبکہ وزیرمملکت شہریارآفریدی نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

    اسماء نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر فیصل نے چند روز قبل بھی ڈانس سے انکار پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملازم سے بال کٹوانے والی مشین منگوا کر ملازم کی موجودگی میں اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر لوگوں کو گھر میں لاتا اور سب کے سامنے رقص کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا۔ انکار پر بری طرح مارتا پیٹتا۔

  • بھارت : شوہرنے بریانی نہ بنانے پربیوی کی دھنائی کردی

    بھارت : شوہرنے بریانی نہ بنانے پربیوی کی دھنائی کردی

    نئی دہلی: بریانی بیوی سے زیادہ پیاری ہوگئی، بھارت میں بریانی پکانے سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو مارپیٹ کے بعد گھر سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست تلنگانہ میں شوہر نے بیوی سے بریانی پکانے کی فرمائش کی، جس پر بیوی نے کسی وجہ کی بنا پر پکانے سے انکار کیا تو شوہر آپے باہر ہوگیا۔

    اسے اپنی توہین سمجھ کر بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بے دخل کردیا، بریانی کے شوقین شوہر کی فرمائش پوری نہ کرنے والی خاتون اب در بدر پھرنے پر ہے مجبور ہے۔

    واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کا رجحان ایک وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

    خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں انیس برس سے کم عمر کی تقریباً چالیس فیصد خواتین کو تشدد اور استحصال کا شکار بنایا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر دس میں سے چھ مرد اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہیں۔

    بھارت میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق 2013 میں ہندوستان میں خواتین کے خلاف جتنے جرائم ہوئے ان میں 38 فیصد خواتین اپنے شوہر اور ان کے رشتہ داروں کی بے رحمی کا شکار ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔