Tag: بیوی کا قتل

  • شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلاکر قتل کیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی

    شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلاکر قتل کیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی

    اوکاڑہ: اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلا کرقتل کیا اور لاش پنکھےسے لٹکا کر فرار ہوگیا۔

    تھانہ کینٹ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کا قتل ہوا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے یہ ایک معمہ بن گیا، مقتولہ کے اہلخانہ نے کہا کہ قتل ہونے والی اقصیٰ بی بی 4 ماہ کے بچے کی ماں تھی، قاتل شوہر افتخارساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

    خاتون کی والدہ کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی بھانجی کی شادی بیوی کے بھائی سے ہوئی تھی۔

    ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنی بھانجی کو طلاق ہونے کی پاداش میں ملزم نے بیوی کو قتل کیا۔

    ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چل سکے گا خاتون کا قتل ہوا یا خودکشی کی۔

  • ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے منع کرنے کے باوجود انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرنے اور مردوں سے دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو ریلیز بنانے اور دوستی کرنے سے منع کیا تاہم بات نہ ماننے پر ملزم نے اپرنا اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ اپرنا اور پریمل کی کچھ  سال قبل شادی ہوئی تھی، چند دنوں سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال پر جھگڑا رہتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پرمل جب بھی گھر آتا تو بیوی کو انسٹاگرام پر مصروف پاتا تھا، اس نے اپرنا کو ریلیز بنانے اور غیر مرودوں سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا۔

    اپرنا کا ایک شخص سے نہایت قریبی تعلق تھا جس پر پَرمل کو شدید غصہ آیا اور اس نے باروچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بیوی کو ذبح کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب اپرنا کا بیٹا اسکول سے واپس گھر آیا تو والدہ  کی لاش خون دیکھ کر اہل محلہ کو اکٹھا کیا، اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل شوہر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جارہا ہے۔

  • گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں  بیوی  کا قتل

    گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

    کوئٹہ : گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ کے نواں کلی شاہ عالم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اورنگزیب نامی شخص نےاپنی 16سالہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا، مقتولہ کے والد عبیدا للہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 16 سال ہے، اس کی شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔

    لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مقتولہ کو اس کی ساس اور دیور نے مارا پیٹا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم اورنگزیب نے 16 سالہ مقتولہ سے تیسری شادی کی تھی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • بیوی کا قتل: سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے کا  2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    بیوی کا قتل: سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کے قتل میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں گزشتہ روز اپنی اہلیہ کو چک شہزاد میں قتل کرنے والا ملزم لایا گیا۔

    ملزم شاہنواز امیرکوسول جج مبشرحسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے استفسار کیا شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟

    ملزم شاہنواز نے بتایا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شاہنوازنےاپنی اہلیہ کوبے دردی سے قتل کیا ہے۔

    جج نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کچھ بولنا چاہتیں ہیں؟ جس پروکیل شاہنواز نے کہا بلائنڈ مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔

    جج نے ملزم سے مکالمے میں کہا آپکو علم ہے آپ پر دفعہ 302 لگی ہے، پولیس تفتیشی افسر بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نےاہلیہ کوبیرون ملک سےبلاکرقتل کیا۔

    وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے، پولیس کیجانب سےعدالت سے10دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے پولیس کی شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ملزم شاہنواز امیر کے فنگر پرنٹس کے نمونے چاہیے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ فنگرپرنٹس تو نادرا سے بھی لیے جاسکتے ہیں۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے فنگر پرنٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔

  • لاہور: چار سالہ بیٹے کے سامنے ماں کا قتل

    لاہور: چار سالہ بیٹے کے سامنے ماں کا قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، ملزم نوید نے 10 سال قبل مقتولہ شمیم سے دوسری شادی کی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نوید کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ واردات میں ملزم اس کا بھی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ شمیم کو4 سالہ بچے کے سامنے موت کے گھاٹ اتارا گیا، مقتولہ کے 4 سالہ بیٹے کے بیان پر ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

    مقتولہ شمیم کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ شمیم اکثربتاتی تھی کہ اسے شوہرتشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

    لاہور: شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سسر کا قتل، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ 4 اگست کو پنجاب کے دارالحکومت میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی اور سسر کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 24 مارچ کولاہور کے علاقے عسکری الیون میں قتل کی واردات میں تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کی ماں کو حراست میں لیا تھا۔

  • بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کی سزا میں 5 برس اضافہ

    بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کی سزا میں 5 برس اضافہ

    دبئی: بیوی کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گلف نیوز کے سابق برطانوی ایڈیٹر کو 15 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گلف نیوز ایڈیٹر ’فرانسی میتھیو‘ نے اپنی بیوی 63 سالہ’جین میتھو‘ کو سنہ 2017 میں قتل کیا تھا، دونوں کے درمیان ہمیشہ سے تنازعات رہتے تھے، تاہم عدالت نے فرانسی میتھیو کو اتوار کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے قتل کے جرم میں پندرہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    دبئی عدالت کے جج عیسیٰ محمد الشریف کی سربراہی میں قتل سے متعلق فیصلے کی سماعت 6 ماہ بعد دوبارہ ہوئی، کمرہ عدالت میں ملزم کے وکیل علی الشمسی بھی موجود رہے تاہم وکیل نے جج کے فیصلے کو نا مانتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت کے فہد الشمسی نے رواں برس مارچ میں برطانوی شخص (سابق ایڈیٹر گلف نیوز) کو جرم ثابت ہونے پر دس سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وکیل صفائی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم 7 اکتوبر کو اپیل پر سماعت کرتے ہوئے 62 سالہ مجرم کو دوبارہ سزا سنا دی۔


    مزید پڑھیں : بیوی کا قتل: گلف نیوز کے سابق ایڈیٹر کو دس سال کی سزا


    عدالتی دستاویزات کے مطابق مجرم نے اپنی 63 سالہ بیوی سے پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہونے بعد سر ہتھوڑے مار مار قتل کیا تھا اور پولیس کو بیان دیا تھا کہ گھر میں ڈاکو گھس گئے تھے انہوں نے قتل کیا ہے۔

  • لاہور : شوہر نےگلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    لاہور : شوہر نےگلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    لاہور: شاہدرہ كے علاقے میں شوہر نے گلہ دبا كر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنڈداد روڈ کشمیر بلاک کی جمیلہ كا اپنے خاوند عزیز اللہ سے كسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر غصے میں آكر شوہر نے اپنی بیوی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اكٹھے كرتے ہوئے نعش مردہ خانے منتقل کردی.

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر23 سال تھی اور وہ ایک بچے كی ماں تھی جب کہ مقتولہ کے والدین مانسہرہ کے رہائشی ہیں جنہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ورثا کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.