Tag: بیوی کو قتل

  • کراچی : پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    کراچی : پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اورنگی ٹاؤن میں شوہر نےگولی مار کر بیوی کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر5میں زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد لرلی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم ملزمان موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، ملزمان سوکوارٹر فٹبال گراؤنڈ کے قریب موجود تھے۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا، مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ اسلامیہ کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 45سالہ ذکیہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ اور نشے کا عادی ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم اس سے قبل بھی جیل جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں کورنگی مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی نوجوان شناخت 18 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے، متوفی نوجوان کو دکان بند کرنے کے دوران شٹر سے کرنٹ لگا۔

  • وحشی شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو ’کوکر‘ میں پکا دیا

    وحشی شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو ’کوکر‘ میں پکا دیا

    بھارت میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے انہیں کوکر میں پکا لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد شہر کے میر پیٹ علاقہ میں وحشی شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا پھر مقتول کے جسم کے اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ظالم شوہر نے بیوی کی لاش کے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا پھر انہیں کوکر میں پکایا، ہڈیوں کا اس نے پاوڈر بنایا بعد ازاں باقیات اور پاوڈر کو شہر کے علاقہ جلیل گوڑہ کے تالاب میں پھینک دیا۔

    سابق فوجی گرو مورتی اپنی بیوی 35 سالہ بیوی مادھوی کے ساتھ میر پیٹ علاقہ میں مقیم تھا، جوڑے کی 13 سال قبل شادی ہوئی اورانھیں دو بچے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم نے 18 جنوری کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی۔ پولیس نے شوہر پر شبہ ہونے پر اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس پر اس نے قبول کرلیا کہ اسے اپنی بیوی پر شک تھا۔

    ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے پہلے ٹکڑے کئے، پھر اس کے اعضاء کو کوکر میں پکا کر تالاب میں پھینک دیا۔ پولیس نعش کی باقیات کوتلاش کررہی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بھارت میں مغربی بنگال کیایک کھیت سے پیر کی شام ایک لاپتہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ 9 جنوری سے لاپتہ تھی۔ بچی کے اہل خانہ نے تین دن بعد 12 جنوری کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، متاثرہ کے والدین کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کے والدین نے جب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔ گزشتہ روز شام کو اطلاع ملی کے متاثرہ لڑکی کی برہنہ لاش گھر کے قریب کھیت میں موجود ہے۔

    خواتین سیاحوں کے لیے 10 بدترین ملک، بھارت بھی شامل

    متاثرہ کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی 9 جنوری کی دوپہر کو کچھ مقامی نوجوانوں کے بلانے کے بعد گھر سے باہر گئی تھی۔ وہ تب سے لاپتہ تھی۔

  • ملتان : شوہر نے بیوی کو کرائے کے قاتلوں سے مروا دیا، ساتھیوں سمیت گرفتار

    ملتان : شوہر نے بیوی کو کرائے کے قاتلوں سے مروا دیا، ساتھیوں سمیت گرفتار

    ملتان : پنجاب میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کروانے والا ملزم پکڑا گیا، مقتولہ 8ماہ کی حاملہ تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے بلال کالونی میں خاتون پروفیسر کے قتل کے کیس میں اس کے شوہر سمیت4ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ پروفیسر فیروزہ جمیل کو اس کے شوہر نے مجض اس لیے قتل کروایا کہ مقتولہ نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی۔

    ملزم نے بیوی کو راستے سے ہٹانے کیلیے اجرتی قاتل کی مدد لی اور شوٹر کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس حکام کے مطابق پروفیسر فیروزہ کو اپنے گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی، خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی، مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے شوٹر سے15لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے، قاتل کو2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا گیا، باقی رقم واردات کے بعد ادا کی جانی تھی۔

  • سعودی عرب سے واپس آنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    حافظ آباد: لکھیا گاؤں میں 2 روز قبل سعودی عرب سے واپس آنے والے شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے لکھیاں گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے دوسری کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن مقتولہ نے منع کیا تھا، گرفتار ملزم 2 روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

  • گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو پھانسی کی سزا

    گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو پھانسی کی سزا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کرنیوالے شوہر کو پھانسی کی سزا سنادی ، ملزم نے 2016 میں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گھریلوتنازع پربیوی کوقتل کرنیوالے شوہر کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، مدعیہ مسمات روبینہ نے بتایا 28سالہ بہن شوہرسےناراض ہوکرمیرےگھررہائش پذیرتھی، 14اگست 2016کوبہن کا شوہراسے لینے کیماڑی میں واقع گھر آیا۔

    مدعیہ کا کہنا تھا کہ کچھ دیربعدرب نواز نےبہن کےسرپرفائرکیا جس سےوہ ہلاک ہوگئی، ان کے4بچےتھے،3ماں کے ساتھ اور ایک والد کے پاس تھا۔

    ماتحت عدالت نے گواہوں کےبیان کی روشنی میں ملزم کوسزائےموت سنائی تھی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

  • بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم

    بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم

    راولپنڈی : بیوی کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ماڈل کورٹ نے ملزم نوازمسیح کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، قتل میں معاونت  پرملزمہ اریبہ کو بھی سزائےموت سنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم نواز مسیح کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ۔

    عدالت نے نواز مسیح کی محبوبہ و شریک ملزمہ اریب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا ۔

    مدعی جمیل اختر اور مقتولہ فوزیہ بی بی کے لواحقین کی طرف سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی، ملزم نواز مسیح اپنی اہلیہ فوذیہ بی بی اور چار بچوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں رہاشی تھے، نواز اور اریب دونوں شادی کرنا چاہتے تھے پہلی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لئے دونوں نے منصوبہ بنایاتھا ۔

    خیال رہے 8 جون 2018 کی رات دونوں ملزمان نے فوزیہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد لاش زیر زمین پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور فرار ہوگئے تھے ۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کو بری کرنے کا حکم

    تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گھڑ کے مالک جمیل اختر کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔

    یاد رہے چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلانے والے محمد عمران کو بری کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کی تشریح کرناہے، پھر کہتے ہیں کہ عدالت انصاف نہیں کرتی۔

  • بھارت: غیرت کے نام پر قتل، شوہر بیوی کا سر بیگ میں ڈال کر تھانے پہنچ گیا

    بھارت: غیرت کے نام پر قتل، شوہر بیوی کا سر بیگ میں ڈال کر تھانے پہنچ گیا

    کرناٹک : سفاک شوہر بیوی کو قتل کرکے اس کا سر لے کر تھانے پہنچ گیا، ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبے میں غیرت میں آکر دو بچوں کی ماں کا سر تن سے جدا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع چکمگلور میں پولیس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص ہاتھ میں بیگ لے کر تھانے میں داخل ہوا اور پولیس افسر کو بتایا کہ اس نے غیرت میں آکر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے اور اس بیگ میں اس کا سر ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے ملزم ستیش کو گرفتار کرلیا ہے، ستیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل شک کی بنیاد پر کیا، مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ستیش کے خیال میں اس کی بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھناجائز  تعلقات تھے، پولیس نے مزید بتایا کہ ان کی شادی کو سات برس ہو گئے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

    اس کے علاوہ  ان دونوں میاں بیوی کےدرمیان کافی عرصے سے رنجشیں بھی چل رہی ہیں کیونکہ ملزم کی بیوی ماضی میں پولیس کے پاس مدد مانگنے بھی آئی تھی۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ گھریلو مسائل ہیں، ہم نے چند مرتبہ ان کی مشاورت بھی کی تھی لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ستیش کو اس بات کا شک ہے کہ اس کی بیوی کا کسی غیر مرد کے ساتھ تعلق ہے۔‘

  • جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جہلم : پولیس نے بیوی کو جرمنی سے جہلم لا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، بیٹے کے بیان پرپولیس نے ملزم شہبازعلی کوحراست میں لیا، ملزم نے گارڈ سے بندو ق لے کر بیوی کو گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعظمی نامی خاتون اٹھارہ سال سے جرمنی میں مقیم تھیں،انہیں جرمنی کی شہریت بھی ملی ہوئی تھی، دوہفتے قبل شوہر بچوں کے ساتھ انہیں آبائی علاقے جہلم لایا اورمنگل کو وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔

    ملزم نے کہا کہ موت حادثاتی ہے، ڈاکٹرعظمیٰ سیڑھیوں سے گرکر ہلاک ہوئیں، لیکن بعد میں معاملہ کچھ اورنکلا، تفتیش کرنے پرملزم کے بیٹے نے راز سے پردہ اٹھادیا۔

    ملزم شہبازعلی کے بیٹے عمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی فیملی والد کے ایک دوست کے لاء کالج دعوت پر گئے تھے۔ والد نے کالج کے گارڈ سے اس کی بندوق لی اور والدہ پر فائرنگ کردی۔ بیٹے عمار کے بیان کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی گولی لگنے کا ثبوت مل گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، بیوی سے جوائنٹ اکاؤنٹ ختم کرنے پرجھگڑا ہوا۔

    اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس سے پہلے بھی یہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا ہے، جرمن سفارت خانے نے ڈاکٹرعظمیٰ کے گھر والوں سے رابطہ کر کے بچوں کے تحفظ اور ہرطرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔