Tag: بیوی کی تصاویر

  • بیوی کی تصاویر کھینچنے پر شوہر پر 5 ہزار درہم جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک غیر ملکی شوہر کو اپنی بیوی کی نامناسب تصاویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا، دبئی کی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اس پر 5 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک شخص نے نگرانی کے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں اپنی بیوی کی ویڈیوز بنائیں، جس پر دبئی کی عدالت نے اس پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔

    38 سالہ برطانوی باشندے پر الزام تھا کہ اس نے بیوی کی مرضی کے بغیر نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنائیں، یورپی خاتون نے شوہر کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت کی شکایت درج کرائی تھی۔

    خاتون کا مؤقف تھا کہ ان کا شوہر فوٹو گرافی کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے، اور منع کرنے کے باوجود نامناسب حالات میں تصویر لے لیتا ہے، غصے اور رونے کی صورت میں بھی۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر نے جمیرہ ولیج سرکل میں واقع رہائش گاہ پر بار بار ایسا کیا، اور منع کرنے پر بھی نہیں رکا، خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوہر نے گھر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہوئے ہیں، اور وہ اس کی وجہ گھریلو عملے کی نگرانی قرار دے رہا ہے، لیکن جب کبھی میں سی سی ٹی وی کیمرے آف کر دیتی ہوں تو شوہر ناراض ہو جاتا ہے۔

    شوہر نے عدالت میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ نے دروغ گوئی سے کام لیا ہے، اور اس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔

    تاہم دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے نے بتایا کہ شوہر کے موبائل کی میموری میں اہلیہ کی تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں، عدالت نے الزام ثابت ہو جانے پر شوہر کے خلاف 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس کی رقم ادا کرنے کا پابند بنایا۔

  • بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا  گرفتار

    بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا گرفتار

    کراچی: خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرادیں، بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی سلمان لودھی کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر سے خلع لینا چاہ رہ تھیں، خلع مانگنے پر شوہر نے اپنی بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

    متاثرہ خاتون نے عزیز بھٹی تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا اس حوالے سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔