پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان نے اپنے کرش کا نام نہ بتا کر اہلیہ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معرودف اداکار احسن خان اس وقت ملک کے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں، وہ اپنی شاندار پرفارمنس، میزبانی اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے طریقے کے لیے لاکھوں لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔
احسن خان کافی صاف گو ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں لیکن اس بار ایک سوال ایسا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔
اداکار نے حال ہی میں نجی پروگرام کا حصہ بنے جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنے کرش سے متعلق جواب دینے سے انکار کردیا، اداکار نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ہمارے لیے کرش بھی بن جاتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک شادی شدہ آدمی ہوں، اب بچے بڑے ہورہے ہیں، اور بیگم بھی آپ کو سن رہی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان کے سامنے دوسری خواتین کی تعریفیں کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔
اداکار احسن خان نے کہا کہ صرف اور صرف اپنی اہلیہ کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ بیوی کی محبت اور عزت کا مان رکھنا چاہیے لیکن اگر یہ وجہ نہ ہوتی تو میں پھر میں اپنے کرش کا نام ضرور بتا دیتا۔