Tag: بیوی کی موت

  • تمہارے بغیر میں بھی نہیں رہوں گا، میاں نے بیوی سے کیا وعدہ کیسے پورا کیا؟

    تمہارے بغیر میں بھی نہیں رہوں گا، میاں نے بیوی سے کیا وعدہ کیسے پورا کیا؟

    محبت میں ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کی قسمیں کھانے والے زیادہ تر لوگ اپنے اس وعدے کا پاس یا قول پر عمل نہیں کرپاتے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں جن میں برازیل کے میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

    برازیل سے تعلق رکھنے والے ایسے میاں بیوی بھی تھے کہ جہاں بیوی کی وفات کے چند گھنٹوں بعد ہی شوہر بھی اس دار فانی سے کوچ کرگیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برازیل میں 92 سالہ اوڈیلیتا پنزانی دی ہارو اور ان کے 94 سال کے شوہر بچوال دی ہارو اپنی شادی کی 74ویں سالگرہ منانے کے صرف دو دن بعد دس گھنٹے کے فرق سے انتقال کرگئے۔

    اس واقعے نے برازیل کے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا، جوڑے کی ملاقات نوعمری میں ہوئی اور 1951 میں ان کی شادی ہوئی۔ ان کے چھ بچے ہیں۔ شوہر بچوال کپڑے کی دکان میں کام کرتے تھے اور اوڈیلیتا نے اپنے بچوں کی پرورش کی تھی۔

    تاہم اپنے بعد کے سالوں میں اوڈیلیتا کو الزائمر کا مرض لاحق ہوا اور بچوال نے اپنی زندگی اس کی دیکھ بھال کے لیے وقف کر دی پھر اسے 2023 میں ٹرمینل کولون کینسر کی تشخیص ہوگئی۔

    تب سے اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیوی کے مرنے کے بعد کبھی زندہ نہ رہے اور اس کی خواہش پوری ہوئی۔ اس کی بیوی پہلے مر گئی اور اس نے دس گھنٹے بعد اس کی پیروی کرتے ہوئے جان دے دی۔

    یاد رہے اس واقعے نے برازیل کے حلقوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور زیادہ تر مقامی اخبارات نے اسے رپورٹ کیا تھا۔

  • بیوی کی موت کے بعد شوہر نے اسکی دوائیں کھا کر اپنی بھی جان لے لی

    بیوی کی موت کے بعد شوہر نے اسکی دوائیں کھا کر اپنی بھی جان لے لی

    اہلیہ کی موت نے غمگین شوہر کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ اس نے اپنی بیوی کی دوائیں کھا کر زندگیا کا خاتمہ کرلیا۔

    تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنی بیوی کی موت کے بعد اسٹیٹ ایجنٹ ایڈم تھامسن کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ آگے کی زندگی کس طرح گزرے گی۔ اس کی اہلیہ پچھلے پانچ سالوں سے بریسٹ کینسر میں مبتلا تھی اور اس کے لیے دوائیں کھاتی تھیں۔

    39 سالہ ایڈیم نے کینسر کی دوائوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جان لے لی۔ وہ بریسٹ کینسر سے اپنی بیوی کی موت پر کافی دلبرداشتہ تھا۔ 10 اکتوبر کو اس کے والد نے اسے گھر میں مردہ حالت میں پایا۔

    مذکورہ شخص کی موت 44 سالہ بیوی لوسی کی موت کے چار ماہ بعد ہوئی ہے، لوسی میں فروری 2018 میں پہلی بار اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ پانچ سال چھاتی کے کینسر سے لڑتی رہی۔

    اس دوران اسٹیٹ ایجنٹ نے اس کی بھرپور طریقے سے دیکھ بھال کی اور بیماری کے دوران بیوی کا خیال رکھنے کے حوالے سے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

    لوسی کی موت کے تقریباً آس پاس ہی ایڈیم کے خاندان کے ایک قریبی رکن اور اس کے پالتو کتے کی بھی موت واقع ہوئی گئی۔

    مذکورہ شخص تین بچوں کا باپ ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ ناروچ میں ریئلٹی اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی موت کوکین اور اوپیئڈ نامی دوا کے باعث ہوئی ہے۔

    عدالت میں، اس کے اہل خانہ نے ایڈم کے بارے میں بتایا کہو وہ اپنی بیوی لوسی کے لیے والہاںہ جذبات رکھتا تھا جس کے ساتھ وہ 11 سال سے رہ رہا تھا۔ وہ اس کے لیے ’سب کچھ‘ تھی۔