Tag: بیوی گرفتار

  • جائیداد کی خاطر 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی گرفتار

    جائیداد کی خاطر 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی گرفتار

    ایران میں ایک خاتون (سیریل کلر بیوی) کے ہاتھوں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جسے ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سلسلہ وار قتل (Serial Murder) کیس قرار دیا جا رہا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج تہران کی عدالت میں کلثوم اکبری نامی خاتون کو پیش کیا گیا، جہاں اس پر 11 قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمہ کلثوم اکبری، جسے ایرانی میڈیا میں ”بلیک وِڈو” (Black Widow) کا نام دیا جا رہا ہے۔ عدالت میں 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو پیسہ اور جائیداد ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ قتل و غارت کا یہ سلسلہ سال 2000 سے شروع ہوا۔ اکبری عام طور پر بوڑھے اور بیمار مردوں کو اپنا شکار بناتی تھیں، ان سے شادی کے بعد انہیں آہستہ آہستہ ذیابیطس کی دوا، محرکات، اور بعض اوقات صنعتی الکوحل کے ذریعے زہر دے کر مار دیتی تھی۔

    ضعیف العمر شوہروں کی ان اموات کو عام طور پر طبعی وجوہات سمجھا جاتا تھا جس کے باعث ملزمہ شک کے دائرے میں نہیں آتی تھی، وہ یکے بعد دیگرے ہولناک وارداتیں کرتی رہی اور پیسے بٹورتی رہی۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمہ کا آٓخری شکار عزیزاللہ بابائی نامی شخص بنا، جس کی موت 2023 میں ہوئی اور عزیز اللہ کے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں پر شک کا اظہار کیا، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کیں تو ملزمہ نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔

    امریکا میں آئرش خاتون ڈیزائنر کی لاش کشتی سے برآمد

    کلثوم اکبری نے ایک اور شخص کو زہر دینے کی کوشش کی تھی، مگر خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی، جس پر ایک اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

    چار مقتولین کے خاندانوں کی جانب سے عدالت میں ملزمہ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ہے، اب تک 45 سے زائد افراد کیس میں مدعی بن چکے ہیں، جنہوں نے خاتون پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔

  • کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار

    کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں چھری کے وار سے ایک شخص کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 کے فلیٹ میں ایک شخص کو اس کے گھر میں چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت راہول کے نام سے ہوئی ہے، جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں مقتول اور اس کی اہلیہ موجود تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ نے متعلقہ تھانے میں واردات کی اطلاع بہت تاخیر سے دی جس کے باعث شک کی بنیاد پر اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مقتول راہول کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقتول کی بیوی سے شوہر کے قتل سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • شوہر کو قتل کرکے گیس سلنڈر دھماکے کا ڈرامہ کرنے والی بیوی  گرفتار

    شوہر کو قتل کرکے گیس سلنڈر دھماکے کا ڈرامہ کرنے والی بیوی گرفتار

    چنیوٹ : شوہر کو قتل کر کے گیس سلنڈر دھماکے کا ڈرامہ کرنے والی بیوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھی، نہ دینے پر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں شوہر کو قتل کر کے گیس سلنڈر دھماکے کا ڈرامہ کرنے والی بیوی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ تھانہ لالیاں پولیس کوچندروزقبل سلنڈردھماکےسےہلاکت کی اطلاع ملی تھی، دوران تحقیقات انکشاف ہوا حادثاتی موت نہیں گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عمران کی بیوی نےبھائی ،دوست کےہمراہ شوہرکونشہ آورگولیاں دیکرقتل کیا، ملزمان نے لاش کچن میں رکھ کر گیس سلنڈر لیک کرکے آگ لگا دی۔

    حکام کے مطابق ملزمان نے لاش کوآگ لگا کر حادثاتی موت کا ڈرامہ رچایا، ملزمہ شوہرسےطلاق لیناچاہتی تھی،نہ دینےپرقتل کرنےکامنصوبہ بنایا۔

  • شوہر کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنیوالی بیوی 3 سال بعد گرفتار

    شوہر کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنیوالی بیوی 3 سال بعد گرفتار

    پاکپتن: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساتھی کی مدد سے شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو 3سال بعد حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو ساتھی کی مدد سے گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور حادثاتی موت کاڈرامہ رچایا تھا۔

    ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق ساتھی نے ملزمہ کی شوہر کا گلہ دبانے کی ویڈیو بنالی تھی، ملزمہ کا ساتھی ویڈیو کی بنیاد پر کئی سال سے ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمہ نے اجرتی قاتلوں کی مدد سے ساتھی کو بھی قتل کروادیا، مقتول کی لاش تحویل میں لی تو موبائل فون سے ملزمہ کی گلہ دبانے کی ویڈیومل گئی، ملزمہ کو گرفتار کرکے 2 قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے ڈاکو رمضان کو رمضان کو چھڑوانے کے لئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والے دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔

  • پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث بیوی ساتھی سمیت گرفتار

    پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث بیوی ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : سعید آباد میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ کوپولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کا رہائشی پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں مارا گیا، علاقہ پولیس کے مطابق اے ایس آئی علی احمد کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو قاتل گھر میں ہی مل گیا، دوران تفتیش سوالات کرنے پرعلی احمد کی بیوی پولیس کو تسلی بخش جواب نہ  دے سکی ، بعد ازاں مقتول اہلکار علی احمد کی بیوی نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    ملزمہ کے مطابق اس نے اپنے ساتھی کی مدد سے علی احمد کو اسی کے سرکاری اسلحہ سے گولیاں ماریں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔