Tag: بیوی

  • بیوی نے شوہر سابق ڈی جی پی کو موت کی نیند سلادیا، بڑی وجہ سامنے آگئی

    بیوی نے شوہر سابق ڈی جی پی کو موت کی نیند سلادیا، بڑی وجہ سامنے آگئی

    بھارت کے بنگلور میں گزشتہ روز ہولناک واقعہ پیش آیا، کرناٹک کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) او ایم پرکاش کو ان کی ہی بیوی نے جائیداد کے لالچ میں موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ او ایم پرکاش اور ان کی بیوی کے درمیان کافی عرصے سے جائیداد اور خاندانی تنازعات چل رہے تھے، جس کے باعث دونوں میں اکثر تکرار رہتی تھی، اسی باعث بیوی نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بیوی نے پہلے اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ دیا، پھر اس پر مرچ پاؤڈر چھڑکا تاکہ وہ مزاحمت نہ کر سکے، اور بعد ازاں شیشے کی بوتل سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق یہ حملہ اتنا سنگین اور پُرتشدد تھا کہ سابق ڈی جی پی کے جسم پر متعدد زخم پائے گئے، اور زمین پر ہر جانب خون پھیلا ہوا تھا۔

    ریٹائرڈ پولیس افسر کی بیوی نے قتل کے بعد ایک اور پولیس عہدیدار کی بیوی سے فون پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اُس نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔

    معاملے سامنے آنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بیوی پَلّوی اور بیٹی کو گرفتار کرلیا، ماں اور بیٹی سے تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق مقتول اوم پرکاش نے ایک رشتہ دار کو کچھ جائیداد منتقل کی تھی جس پر تنازعہ طول پکڑ گیا تھا، پولیس یہ بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا ان کی بیٹی بھی قتل میں ملوث تھی۔ اوم پرکاش کے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقتول ایک اعلیٰ پولیس افسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت کے تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں دولت کا نشہ دماغ پر ایسا چڑھا کہ بیوی نے بچوں کے ساتھ مل کر اپنے سہاگ کو ہی زندہ جلا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کملاکر نامی شخص کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ کملاکر نے دو سگی بہنوں سے شادی کر رکھی تھی اور حال ہی میں اس نے تیسری شادی کی تھی اور یہ بیوی پولاس میں رہتی تھی۔

    تیسری شادی سے ناراض پہلی بیوی جمنا نے گزشتہ روز اپنے شوہر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔ اس معاملے پر خاتون کے دو بیٹوں، بیٹی اور داماد نے اپنی ماں کا ساتھ دیا۔

    شیر 14 سالہ بچی کو رہائشی کمپاؤنڈ سے اُٹھا کر لے گیا

    جھگڑا اتنا بڑھا کہ کملاکر کو پہلے انہوں نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

    جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

    دولت کی خاطر انسان کس حد تک گر سکتا ہے یہ منظر پڑوسی ملک میں دیکھا گیا جہاں بیوی نے جائیداد کی خاطر شوہر کو زندہ جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے جتگیال ضلع میں پیش آیا جہاں دولت کا نشہ دماغ پر ایسا چڑھا کہ بیوی نے بچوں کے ساتھ مل کر اپنے سہاگ کو ہی زندہ جلا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کملاکر نامی شخص کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ کملاکر نے دو سگی بہنوں سے شادی کر رکھی تھی اور حال ہی میں اس نے تیسری شادی کی تھی اور یہ بیوی پولاس میں رہتی تھی۔

    تیسری شادی سے ناراض پہلی بیوی جمنا نے گزشتہ روز اپنے شوہر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔ اس معاملے پر خاتون کے دو بیٹوں، بیٹی اور داماد نے اپنی ماں کا ساتھ دیا۔

    جھگڑا اتنا بڑھا کہ کملاکر کو پہلے انہوں نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • بیوی نے شوہر سے 100 کروڑ روپے رشوت وصول کر لی!

    بیوی نے شوہر سے 100 کروڑ روپے رشوت وصول کر لی!

    رشوت کا لین دین مہذب معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا لیکن پھر بھی یہ رائج ہے ایک بیوی نے اپنے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لیے۔

    رشوت کا لین دین کسی بی مہذب معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا تاہم پھر بھی خفیہ اور علانیہ رشوت کا بازار گرم رہتا ہے۔ عموما سرکاری کاموں کی تکمیل کے لیے رشوت کا لینا اور دینا عام ہے لیکن ہم آپ کو ایک ایسی بیوی سے متعلق بتا رہے ہیں جس نے اپنے شوہر سے ڈیڑھ ارب روپے رشوت وصول کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاتون برطانوی نژاد ہے جو دبئی میں مقیم اور اس نے اپنے ہی بچے کی پیدائش کے لیے شوہر سے کروڑوں روپے اینھٹے۔

    رپورٹ کے مطابق ملائیکہ راجا نامی خاتون نے خود یہ انکشاف کیا کہ اس نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی (پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک ارب روپے سے زائد) وصول کی اور میرے شوہر نے بغیر کسی اعتراض کے میرا یہ مطالبہ پورا کیا۔

    خاتون نے برملہ اعتراف کیا کہ اس نے یہ شادی پیسوں کے لیے کی تھی اور اسی وقت ڈیمانڈ رکھی تھی کہ اپنی اور بچے کے مالی تحفظ کی یقین دہانی کے بغیر وہ ماں نہیں بنیں گی۔

    ملائیکہ نے بتایا کہ اس نے یہ رقم خود پر اور دنیا میں آنے والی اپنی بچی پر خرچ کی۔ بچی کے لیے 15 کروڑ روپے مالیت کا شاندار گھر خریدا۔ اس کے علاوہ تزئین و آرائش کے لیے قیمتی سامان، زیورات، ڈیزائنر لباس، گلابی جی ویگن کار اور دیگر پرتعیش اشیا خریدیں۔

     

    خاتون نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر سے 2017 میں پہلی ملاقات ہوئی تھی اور اسی برس انہوں نے شادی کر لی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/mass-wedding-organizers-abscond-after-collecting-money/

  • بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

    بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

    اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا تھا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

  • اونچی ہیل سینڈل نہ دلانے پر بیوی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی

    اونچی ہیل سینڈل نہ دلانے پر بیوی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی

    بیوی کی فرمائش پوری نہ کرنے گھروں میں جھگڑے عام سی بات ہے لیکن ہائی ہیل سینڈل نہ دلانے پر ایک خاتون شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔

    میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں۔ خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو بعض اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایک گاڑی کے دو پہیے کہلائے جانے والے جوڑوں میں ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی چھوٹ پڑی ہے جیسا کہ اس واقعے میں ہوا۔

    یہ مضحکہ خیز واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی۔ تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں ایسا آپے سے باہر ہوئی کہ میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا۔ جھگڑا بڑھا تو یہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس گیا اور وہاں بھی حل نہ ہوا تو پھر خاتون پولیس تھانے پہنچ گئی۔

    خاتون نے جب تھانے پہنچ کر اپنے میاں کے خلاف شکایت درج کرانے کی وجہ بتائی تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ تاہم پولیس نے معاملہ سلجھانے کے لیے مذکورہ خاتون کے شوہر کو طلب کر لیا۔

    شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس کی بیوی نے اونچی ہیل کی سینڈل کی فرمائش کی تھی اور میں نے اس کی یہ فرمائش پوری بھی کی تھی، تاہم وہ تفریح کے لیے جاتے ہوئے اس ہائی ہیل کے باعث گر کر زخمی ہوئی تھی۔ اسی وجہ سے میں نے اس کو دوبارہ ہائی ہیل سینڈل نہیں دلائی۔

    مظلوم شوہر نے بتایا کہ دوسری بار فرمائش پوری نہ کرنے پر پہلے بیوی نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا۔ فیملی کونسلنگ معاملے لے کر گئی اور پھر روٹھ کر میکے جا پہنچی اور اب تھانے میرے خلاف شکایت لے کر آگئی۔

    بعد ازاں پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کا ان کے درمیان صلح کرائی جس کے بعد میاں بیوی راضی خوشی اپنے گھر واپس چلے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-bald-bride-at-a-wedding-people-are-shocked/

  • بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کر لی

    بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کر لی

    دنیا میں اکثریتی خواتین مردوں کے تشدد کا شکار ہوتی ہیں مگر ایک شخص نے بیوی کے تشدد سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    کسی بھی گھر میں میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا کوئی انہونی بات نہیں لیکن ایک شوہر نے اپنی بیوی کے تشدد سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ یہ انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں آئے روز بیوی کی مار پیٹ سے تنگ شریف النفس شوہر نے ایسے جینے سے مرنے کو ترجیح دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں پیٹر نامی ایک شخص کی لاش ملی اور اس کی لاش کے ساتھ ہی ایک خط بھی ملا جس میں اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کی وجہ بیوی کا تشدد قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیٹر نامی متوفی شخص نے اپنے والد کے نام خط میں لکھا کہ ’’ڈیڈی، مجھے معاف کر دیجیے گا۔ میری بیوی مجھے مارتی ہے اور وہ میری موت چاہتی، میں اسی کے تشدد سے تنگ آ کر اپنی زندگی ختم کر رہا ہوں۔

    متوفی کے بھائی جوئیل نے میڈیا کو بتایا کہ پیٹر کے گزشتہ تین ماہ سے اپنی بیوی کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے۔ ہم گھر والے جب اتوار کو چرچ سے واپس آئے تو گھر میں پیٹر کی لاش ملی۔

    پیٹر کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا اپنی بیوی کے رویے اور اس کے خاندان کے مطالبات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ وہ اکثر گھر چھوڑ کر اپنی ماں کے پاس رہنے چلی جاتی تھی اور میرے بیٹے سے کہتی تھی کہ اگر تم مر بھی جاؤ تو بھی میں واپس نہیں آؤں گی۔

    نوجوان کے والد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے بھائی نے طلاق کے کیس میں 20 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی جھگڑے کے باعث وہ اپنی نوکری بھی گنوا بیٹھا تھا۔

    پولیس نے وہ خط اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • شوہر کا قرض اتارنے کیلیے بیوی نے اپنا نومولود بچہ بیچ دیا

    شوہر کا قرض اتارنے کیلیے بیوی نے اپنا نومولود بچہ بیچ دیا

    شوہر کا قرض اتارنے کے لیے بیوی نے اپنا نومولود بچہ بھیج دیا پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کرا لیا۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کا قرض اتارنے کے لیے مجبوراً نومولود کو فروخت کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بچے کو فروخت کیا۔ بچے کی گمشدگی دو دن بعد اس کے شوہر نے پولیس سے رابطہ کر کے بچے کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرائی اور بیوی پر شوبہ ظاہر کیا۔

    پولیس نے شوہر کی شکایت پر اس کی بیوی کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا لیا اور ویلفیئر ہوم منتقل کر دیا ہے۔

    خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ کچھ دن پہلے بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر کے قرض کی رقم ادا کر سکتے ہیں۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ بچہ بیچنے کی بات پر میں نے بیوی کو فوری منع کر کے کہا کہ ایسی بات سوچنا بھی نہیں لیکن پانچ دسمبر کو جب میں گھر واپس آیا تو بچہ گھر میں نہیں تھا اور اہلیہ نے پوچھنے پر جواب دیا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے رشتے دار کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس بھیجا ہے۔

  • بیوی کی 15 پر شکایت،  شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

    بیوی کی 15 پر شکایت، شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

    لاہور : بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ، خاتون نے 15 پر شکایت کی، شوہر مجھ سمیت بچوں پر روزانہ تشدد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطاق بیوی کی شکایت پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن  نے شوہر کوگرفتار کرادیا، ترجمان سیف سٹیز  نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر بچوں پر تشدداورگھر کےسامان کی توڑپھوڑ کرتا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون نے 15 شکایت کی شوہر مجھ سمیت بچوں پر روزانہ تشدد کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری روانہ کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرکے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔

  • شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر بیوی نے اپنی دوست کو گولی مار دی

    شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر بیوی نے اپنی دوست کو گولی مار دی

    لاہور میں ایک خاتون نے شوہر کو میسج میں نازیبا ویڈیو بھیجنے پر اپنی ہی دوست کو گولی ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور ک لٹن روڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں شوہر کو میسجز بھیجنے پر بیوی نے اپنی دوست کو گولی مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے لٹن تھانے کی حدود میں دوست کو گاڑی میں بٹھا کر فائرنگ کی، خاتون کے پیٹ میں گولی لگی، جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے تفتیش کررہے ہیں۔

  • بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرادی! واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

    بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرادی! واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

    حیدرآباد: بیوی نے اپنے شوہر کے کہنے پر ہنسی خوشی اس کی دوسری شادی کرادی، مذکورہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    یہ انوکھا واقعہ بھارتی ضلع محبوب آباد میں پیش آیا ہے، گاؤں آگم پلی میں داسری نریش نامی شخص کی سریتا نامی لڑکی سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ جوڑے کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، تاہم نریش اپنی بیوی کی کزن سندھیا نامی لڑکی کو بھی پسند کرتا تھا جو کہ ذہنی معذور ہے۔

    جب نریش نے اپنی بیوی کو اس حوالے سے بتایا کہ وہ سندھیا کو پسند کرتا ہے تو سریتا نامی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کیلئے رضامندی کا اظہار کیا۔

    دونوں خاندانوں کو اس شادی کیلئے راضی کرنے میں بھی سریتا نے کردار ادا کیا، دونوں خاندانوں کی موجودگی میں یہ شادی انجام پائی ہے جبکہ یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    سریتا سے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر سندھیا کو پسند کرتا ہے اور سندھیا ذہنی معذور بھی ہے وہ بچوں جیسی ہے اور بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کرونگی۔

    اس شادی کی انجام دہی سے قبل سندھیا کے بہنوئی نے پولیس کے ذریعے شادی رکوانے کی کوشش کی، اطلاع پر جس مندر میں شادی ہورہی تھی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

    تاہم پولیس نے دلہن کا آدھار کارڈ چیک کیا اور اس لڑکی بالغ ہونے اور پسند کی شادی پر تقریب میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا، جس کے بعد مذکورہ شادی آرام سے انجام پائی۔