Tag: بیوی

  • شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

    شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

    شہداد کوٹ: سندھ کے ضلع قمبر میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر کے شہداد کوٹ تھانہ میروخان کی حدود میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی جان لے لی۔

    پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے میں ملزم کا بھائی بھی شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے جلد قتل میں ملوث شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیں گے۔

  • انسٹاگرام کی شوقین بیوی نے منشیات فروش شوہر کو گرفتار کرادیا

    انسٹاگرام کی شوقین بیوی نے منشیات فروش شوہر کو گرفتار کرادیا

    برازیل کا بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اپنی بیوی کی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑا گیا، جس نے انسٹا گرام پر سیر و تفریح کی تصاویر پوسٹ کیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس منشیات فروش رونالڈ رولینڈ کو دو سال سے ڈھونڈ رہی تھی، جس کی گرفتاری اس کی انسٹاگرام کو پسند کرنے والی بیوی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

    50سالہ رونالڈ رولینڈ کو گزشتہ روز ساحلی قصبے کوسٹل ٹاؤن گواروجا سے گرفتار کیا گیا، اس پر بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور میکسیکو کے مختلف اڈوں کو بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرنے کا الزام ہے، رولینڈ، ڈی لیما اور ان کی بیٹی سو رہے تھے جب وفاقی پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

    police

    برازیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو انتہائی امیر ترین منشیات ڈیلر رونالڈ کا سراغ لگانے میں آسانی ہوئی کیونکہ اس کی بیوی ڈی لیما مسلسل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام سرگرمیوں کی شوقیہ طور پر تصاویر پوسٹ کر رہی تھی۔

    برازیل

    وہ اپنے شوہر کے پیرس، دبئی، مالدیپ اور کولمبیا کے پرتعیش دوروں کی تصاویر شیئر کر رہی تھی، جس سے پولیس کو اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ رونالڈ کو اس کی بیوی کی سوشل میڈیا پر سرگرمی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    de Lima

    اس سے قبل رولان کو جولائی 2019 میں بھی ساؤ پالو سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ انٹرپول کو مطلوب تھا، اس کی سابقہ ​​بیوی نے سوشل میڈیا پر جہاں وہ جوڑا موجود تھا، ٹیگ کیا تھا۔ تاہم اسے اگلے سال رہا کر دیا گیا تھا۔

    drug lord

    وفاقی پولیس حکام کے مطابق 280 افسران نے سات ریاستوں میں چھاپے کے دوران آٹھ افراد جن میں رولان بھی شامل ہے، کو گرفتار کیا۔

    چھاپے کے دوران 34لگژری کاریں، 2 نجی جیٹ طیارے، اعلیٰ معیار کی قیمتی ترین گھڑیاں، ہتھیار اور بڑی مالیت میں نقدی ضبط کی گئی ہے۔

  • بھارتی الیکشن میں‌ دلچسپ صورتحال: شوہر کا مقابلہ بیوی سے ہوگا

    بھارتی الیکشن میں‌ دلچسپ صورتحال: شوہر کا مقابلہ بیوی سے ہوگا

    بھارت کے لوک سبھا الیکشن کے لیے ایک حلقے میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ وہاں بی جے پی کے امیدوار کے مدمقابل کوئی اور نہیں خود اس کی بیوی آ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں ریاست اترپردیش کی ایٹاوہ سے نشست پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس نشست پر بی جے پی کی جانب سے موجودہ رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا ہیں لیکن ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنی بیوی سے ہے کیونکہ ان کی بیوی مردولا کٹھیریا نے اپنے شوہر کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

    رام شنکر کٹھیریا جو مودی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور تیسری مرتبہ بی جے پی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہیں حیرت کا شدید جھٹکا اس وقت لگا جب ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسی حلقے سے کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی بیوی مردولا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر مردولا کٹھیریا نے کہا کہمیں اسی لیے اپنے شوہر کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہوں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے اور یہاں ہر کوئی آزاد ہے اور کسی کے خلاف بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔

    جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا ماضی کی طرح وہ اس بار بھی اپنے شوہر کے خلاف کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گی تو مردولا کا کہنا تھا کہ اس بار انہوں نے میدان چھوڑنے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے بلکہ وہ میدان میں کھل کر مقابلہ کریں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مردولا کٹھیریا نے 2019 کے انتخابات میں اپنے شوہر کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے واپس لے لیے تھے۔

  • نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    بھارت: ریاست راجستھان میں شادی کے چند ہفتوں بعد نئی نویلی دلہن کو شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو ہی قتل کردیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق راجا رام اور سنیتا کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بعد میں سنیتا کی فیملی نے منگنی توڑ دی، منگنی ٹوٹنے کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے 10 فروری کو گھر سے بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیر کے روز راج رام نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے لڑائی کرنے لگا، اس جھگڑے کے دوران راجا رام نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجا رام نے سنیتا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسرال والوں کو اس کی موت سے آگاہ کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر آیف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی۔

    سنیتا کے والدین کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور بتایا کہ راجا رام نشے کا عادی تھا، دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور  وہ سنیتا کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔

  • بیوی نے غصے میں گرم گرم چمچ سے شوہر کا چہرہ جلا دیا

    بیوی نے غصے میں گرم گرم چمچ سے شوہر کا چہرہ جلا دیا

    بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بیوی نے غصے میں گرم گرم چمچ سے شوہر کا چہرہ جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں آپسی جھگڑوں کے بعد برہم بیوی نے گرم گرم چمچ سے شوہر کو زخمی کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بستی کے گنڈاپا نامی مزدور کا گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، بیوی نے جھگڑے کے بعد اپنے بھائیوں کو بلا لیا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے تو لکشمی کے بھائیوں نے اپنے بہنوئی کی خوب پٹائی کی جس کے بعد بھی بیوی کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے اپنے شوہر کو مزید اذیت دینے ٹھان لی۔

    رپورٹ کے مطابق بیوی لکشمی نے برہمی کے عالم میں گرم گرم چمچہ لا کر اپنے شوہر کے چہرے پر سوراخ کر دئیے جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا۔

  • بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    شرابی شوہر کی مار پیٹ سے تنگ آکر بیوی نے انتہائی قدم اٹھالیا، چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔ 32 سالہ پریتی کوشواہا نے یہ عمل اس وقت انجام دیا جب اس کا شوہر خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا۔

    35 سالہ نیرج جب سورہا تھا تو اس دوران اس کی بیوی پریتی نے شوہر کے انگوٹھے سے بجلی کی ننگی تار باندھ دی اور پلک کو ساکٹ میں داخل کرکے بٹن آن کردیا۔

    اس دوران وہ اپنے شوہر کو تڑپتا دیکھتا اور مرتا ہوا دیکھتا رہی۔ اپنے شہور کو مارنے کے بعد پریتی ساری رات اس کی لاش کے ساتھ موجود رہی جبکہ صبح اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شراب پی کر گھر آتا اور اکثر بچوں کے سامنے ہی اس کے ساتھ بہت زیادہ مار پیٹ کرتا تھا جس کی وجہ سے تنگ آکر اس نے یہ اقدام کیا۔

    خاتون کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر نیرج کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی جبکہ جوڑے کی بچیوں کی عمر چار اور نو سال ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ انھیں واقعے کا اس وقت پتا چلا جب صبح 10 بجے وہ تھانے آئی اور اس نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کی لاش گھر میں پڑی ہے اسے وہاں سے اٹھا لیا جائے۔

    نیرج کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے بعد پولیس نے سیکشن 302 کے تحت مقدمی درج کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے تصدیق ہوگئی ہے کہ نیرج کو کرنٹ لگا کر مارا گیا ہے۔

  • بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی

    بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی

    تلمبہ: پنجاب کے شہر میں بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر تلمبہ کے نوری سہاگ میں مبینہ طور پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے مقتول سجاد شاہ کی بیوی  کو گرفتار کر لیا، بیوی نے خاوند کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش گھر کے صحن سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی ہے تاہم قتل کرنے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  • بیوی نے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

    بیوی نے شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

    استنبول : ترکیہ میں خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کی ریاست بورصہ میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے شوہر کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر پہلے بالکونی سے نیچے پھینکا اور پھر چھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔

    رپورٹ کے مطابق بالکونی سے نیچے گرنے کی وجہ سے اس شخص کے سر، پاؤں اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اہل محلہ نے نہایت زخمی حالت میں خاتون کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا۔

    تاہم متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، اہل محلہ نے بتایا کہ پہلے ان کے فلیٹ سے ہمیں جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں اور پھر کسی کے گرنے کے زور دار آواز آئی، باہر دیکھا تو ایک شخص نیچے زمین پر گرا ہوا تھا۔

    اس پورے واقعے کی ویڈیو ایک پڑوسی نے اپنے کیمرے میں قید کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی چھری لے کر اپنے شوہر کے پاس موجود ہے اور اسے مارنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس وقت تک وہاں پہنچنے والے ہمسائیوں نے بچالیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، دوسری جانب زیر گردش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس میں بہت سے لوگوں نے اس واقعے پر صدمے اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

  • بیوی نے غصے میں شوہر کے کان کاٹ دیے

    بیوی نے غصے میں شوہر کے کان کاٹ دیے

    نئی دہلی: بھارت میں بیوی نے غصے میں اپنے شوہر کے کان کاٹ دیے۔

    یہ واقعہ دہلی کے سلطان پور علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آکر اپنے شوہر دایاں کان کاٹ دیا، متاثرہ شخص نے اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کرادی ہے۔

    45 سالہ شکایت کندہ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر کے قریب باہر کچرا پھیکنے گیا اور بیوی کو کہا کہ گھر کی صفائی کرلے، میرے گھر واپس آنے کے فوراً بعد میری بیوی مجھ سے لڑنے لگی۔

    سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    شوہر نے پولیس کو مزید بتایا کہ میری بیوی نے مجھے گھر بیچ کر حصہ دینے کو کہا تاکہ وہ بچوں کے ساتھ الگ رہ سکے، میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے مجھے مارنا شروع کردیا، جب میں گھر سے باہر جانے لگا تو اس نے مجھے پکڑ کر غصے میں میرے کان کاٹ دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا بیٹا اسے اسپتال لے کر گیا جہاں اس کی سرجری کی گئی، اسپتال کی جانب سے اطلاع ملنے پر تحقیقاتی ٹیم بھیجی گئی جس کے بعد درخواست گزار نے مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست راجھستان میں ایک شخص نے بیوی کو اپنے ساتھ جانے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر اپنی ساس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ادے پور میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ ایشور سنگھ نے مبینہ طور پر پیر کو یہ جرم  انجام دیا، جوڑے نے اس سال مئی میں شادی کی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ پیر کو ایشور سنگھ اپنی بیوی کو اپنے گاؤں لے جانے کے لیے آیا تھا لیکن اس کی ساس گیتا کنور نے اپنی بیٹی کو اپنے داماد کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنی ساس کو راضی کیا اور بیوی کو واپس گاؤں لے آیا، شام کو جب بیٹی نے ماں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند جارہا تھا جس کے بعد اس نے ایشور سنگھ کو بھی فون کیا لیکن اس کا موبائل بند تھا۔

    بیوی کی شکایت پر پولیس کو گیتا کنور کی تلاشی شروع کی جس کی لاش راجسمند کے ایک ڈمپنگ یارڈ سے ملی،  بیٹی نے پولس اسٹیشن میں ملزم شوہر ایشور سنگھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا، ڈی ایس پی چیتنا بھٹی نے کہا کہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے تلاشی لے رہی ہے۔

    پولیس  نے مزید کہا کہ منگل کی صبح لاش کو ادے پور کے ایم بی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔