Tag: بیوی

  • ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

    ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

    فیصل آباد: ملت ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں ایک شخص کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے والی بیوی اور اس کے آشنا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ملت ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ مقتول شہزاد کی بیوی ہی اس کی قاتل ہے، مقتول شہزاد کو بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر قتل کرایا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ اہلکار نے مقتول کی ملزمہ بیوی اس کے ساتھی محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • بھارتی فوجی اہلکار نے بیوی اور شیر خوار بچوں کو زندہ جلا دیا

    بھارتی فوجی اہلکار نے بیوی اور شیر خوار بچوں کو زندہ جلا دیا

    مظفر پور: بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی بیوی اور دو بچیوں کو زندہ جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے مظفرپور کے علاقے اہیاپور میں پیش آیا، جہاں ایک فوجی اہلکار نے اپنی بیوی اور شیر خوار بچے کو زندہ جلانے کے بعد فرار ہوگیا۔

    بھارت کی مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع گاؤں والوں نے دی، جس کے بعد موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، فوجی نوجوان کی تلاشی جاری ہے، دوسری جانب اہل خانہ نے الزام لگایا کہ فوجی اہلکار نے اپنے ناجائز تعلقات کے بنا پر انکی بیٹی اور نواسی کو قتل کیا۔

     

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ فوجی نوجوان کا کسی خاتون نے ناجائز تعلق تھا اس وجہ سے وہ ان کی بیٹی سے طلاق چاہتا تھا لیکن 2 چھوٹی بیٹیوں کی وجہ سے طلاق لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔

    اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ فوجی اہلکار نے دوسری خاتون کے ساتھ مل کرمیری بیٹی کو جلایا ہے، ان سب معاملات میں اس کے سسرال والوں نے بھی ملزم کی مدد کی۔

  • خشک میوہ جات نہ خریدنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    خشک میوہ جات نہ خریدنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    قاہرہ: مصر میں شوہر نے اپنی 20 سالہ اہلیہ کو خشک میوہ جات نہ خریدنے پر چھری کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    اردو نیوز کے مطابق مصری شہری نے رمضان کے پسندیدہ پکوان میں شامل کیے جانے والے خشک میوہ جات نہ خریدنے پر اپنی 20 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔

    مقتولہ فاطمہ سعید نے جو نرس تھی اپنے خاوند محمد الخولی سے، جو میل نرس کے طور پر کام کرتا ہے رمضان کی خریداری کے لیے پیسے طلب کیے، واپس آئی تو دونوں کا اس بات پر جھگڑا ہوا خشک میوہ جات کیوں نہیں خریدے گئے؟

    میاں بیوی الجیزہ کے علاقے میں سکونت پذیر تھے اور دونوں کی شادی کو صرف 6 ماہ گزرے تھے۔

    پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں خاوند کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مصری خاوند کا بیان پیش کیا جا رہا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ لڑائی کی شروعات بیوی نے ہی کی تھی، اس کا دعویٰ ہے کہ وہی باورچی خانے سے چھری لے کر آ گئی تھی اور حملے کے لیے چھری لہرا رہی تھی۔

    شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے اس سے چھری چھیننے کی کوشش کی جس پر وہ زخمی ہو گئی، وہ فوری طور پر اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے مطابق شادی کے بعد ہی سے دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا، شوہر اپنے بخل کی وجہ سے اخراجات کو حد سے زیادہ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تھا اور بیوی پر دباؤ ڈالتا تھا کہ اضافی اخراجات اپنے گھر والوں سے لے کر آئے۔

    مقتولہ کے والدین کے مطابق شوہر وقتاً فوقتاً بیٹی کو زد و کوب بھی کرتا رہتا تھا۔

  • بہاولنگر: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

    بہاولنگر: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

    بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا، ملزم نے مقتولہ کو چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی بستی طارق آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ اور منصب نامی ملزم کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کو چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا تھا، مقتولہ اپنے والدین کے گھر آگئی تھی تاہم ملزم اسے زبردستی لینے آیا۔

    بعد ازاں ملزم نے پستول سے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی۔

  • شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر ڈالا

    شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر ڈالا

    شیخوپورہ : شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساھداں میں شوہرنےدوسری بیوی کوقتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بھائی اور پہلی بیوی کےساتھ ملکربشریٰ بی بی پرتشددکے بعد زہر دے دیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے‌ آغاز میں کراچی میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس کے مطابق گھر میں کسی بات پر میاں بیوی میں لڑائی چل رہی تھی، جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو پہلے گولی ماری، بیوی کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے کی گئی ہے، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • کراچی: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    کراچی: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر ڈی 5 میں جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو گولی مارنے کے بعد مبینہ طور پر شوہر نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق گھر میں کسی بات پر میاں بیوی میں لڑائی چل رہی تھی، جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو پہلے گولی ماری، بیوی کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت ثنا کے نام سے کی گئی ہے، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • منفرد کیس، شوہر اپنی ہی  بیوی سے زیادتی کے الزام میں قید

    منفرد کیس، شوہر اپنی ہی بیوی سے زیادتی کے الزام میں قید

    لاہور : زیادتی کا منفرد کیس سامنے آ گیا، اپنی ہی بیوی سے زیادتی کے الزام میں قید شوہر کو عدالت نے بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں بیوی کی جانب سے اپنے ہی شوہر پر زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سونیا بی بی نے شریعت اور قانون کے مطابق عابد حسین سے شادی کی، شادی کے بعد ایک بیٹی معصومہ بھی پیدا ہوئی۔

    فیصل باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنےشوہرعابد حسین کیخلاف اغوااورزناکا مقدمہ درج کرادیا، خاتون کا نام گلناز بی بی تھامگراس نےنام بدل کر مقدمہ درج کرایا، مقدمہ درج کرواتے وقت خاتون نکاح سے مکر گئی اور بیٹی کے ناجائز ہونے کا دعویٰ کرتی رہی۔

    وکیل نے مزید بتایا کہ شوہر کو جیل بھجوا کر خاتون شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے دوست کے ساتھ رہتی رہی، جس پر عدالت نے کہا یہ مقدمہ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کی بدترین مثال ہے، خاتون نےمذموم مقاصد کیلئےمیاں بیوی جیسےپاک اورمقدس رشتےکو بدنام کیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق خاتون اغوا ہوئی نہ ہی اس کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی، وہ ملزم کی بیوی ہے، خاتون اگر علیحدگی چاہتی تھی تو وہ فیملی عدالت سے رجوع کر سکتی تھی، مدعیہ کےپاس شوہرسےعلیحدگی کا آج بھی قانون کاراستہ موجود ہے۔

    ملزم عابد حسین جون 2019 سے زیادتی کے مقدمے میں قید ہے، سیشن عدالت نے زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص کو بری کردیا ، ملزم کیخلاف اس کی بیوی سونیا بی بی نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    علی پور: بیوی نے شوہر پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی، پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں مقدمہ بازی اور گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پورمیں مبینہ طور پر ایک شخص پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بلال کو مبینہ طورپراس کی بیوی نسرین نے آگ لگائی، آگ لگنے کے باعث بلال کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق میاں بیوی میں مقدمہ بازی اور گھریلو جھگڑا چل رہاتھا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج کرکے بیوی سمیت 2خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی : شوہر نے شک کی بنا پر بیوی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر‌ڈالا

    کراچی : شوہر نے شک کی بنا پر بیوی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر‌ڈالا

    کراچی : شہر قائد میں شوہر نے شک کی بنا پر بیوی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرڈالا، قتل کے بعد ملزم طارق نے اسلحہ سمیت تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شک کی بنا پر مقتولہ کے سر پر دو گولیاں ماریں اور لائسنس یافتہ اسلحہ سے بیوی کو قتل کیا۔

    حکام کے مطابق منگھوپیرکی رہائشی خاتون بشریٰ کی شادی 4 سال قبل طارق سے ہوئی تھی، ملزم نے بتایا کہ مقتولہ بشریٰ کا شاہد اللہ سے ناجائز تعلقات تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ تقریباً 40 روز سے ہیڈ کوارٹر گارڈن میں رہ رہی تھی جبکہ ملزم طارق کے والد سندھ پولیس کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔

    ملزم طارق نے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے بیوی کوفائرنگ کر کے قتل کیا تاہم نبی بخش پولیس نے بروقت کارروائی کرکےملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی اور تفتیش شروع کردی۔

  • سخت محنت سے بچوں کو ڈاکٹر بنانے والی بیوہ نرس

    سخت محنت سے بچوں کو ڈاکٹر بنانے والی بیوہ نرس

    شوہر کے انتقال کے بعد 4 بچوں کی پرورش اور ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری کسی اکیلی خاتون کے لیے آسان نہیں ہوتی لیکن 55 سالہ نرس پروین رحمٰن نے اس ناممکن کو ممکن کردکھایا، آج ان کے چاروں بچے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

    سنہ 2000 میں جب پروین رحمٰن کے شوہر کا انتقال ہوا تو ان کی عمر 35 سال تھی، وہ نرس کی ملازمت کرتی تھیں اور ان کے ساتھ 4 چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔

    پروین نے دن رات محنت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ان کے 2 بیٹے کامیاب ڈاکٹر ہیں، بیٹی فارمیسی کی تعلیم مکمل کرچکی ہے، جبکہ سب سے چھوٹا بیٹا بھی ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرنے والا ہے۔

    پروین کا کہنا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد کا وقت ان کے لیے بہت کٹھن تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے بچوں کے لیے دوسری شادی بھی نہیں کی۔

    وہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی پنشن اور اپنی تنخواہ میں سے بچت کرتی رہیں جس کی وجہ سے وہ اس قابل ہوسکیں کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں۔

    ان کے سب سے بڑے بیٹے رمیز فیصل کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے تمام بہن بھائی ٹرسٹ کی نوعیت کا ایک اسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوسکے۔