Tag: بیٹا قتل

  • ماں نے قینچی کے وار سے بیٹے کو قتل کردیا

    ماں نے قینچی کے وار سے بیٹے کو قتل کردیا

    سیالکوٹ(10 اگست 2025): ایمن آباد میں گھریلو ناچاکی پر ماں نے بیٹےکو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ کے علاقے ایمن آباد میں گھریلو ناچاکی پر ماں نے بیٹےکو تلخ کلامی پر موت کے گھاٹ اتار دیا، لاز اسپتال منتقل کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی پر ماں نے قینچی کے وار سے بیٹے عبدالعزیز کو قتل کیا، بیٹے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، قتل میں ملوث ماں اور دوسرے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کے ضلع پاکپتن میں معمولی تلخ کلامی پر 8 سالہ بچے نے ماں کو قینچی کا وار کر کے قتل کردیا تھا، محلّہ گلزار آباد میں پیسے نہ ملنے پر 8 سالہ بچے اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    35 سالہ صفیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی، ماں سلائی کڑھائی کر کے گھر چلاتی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کیا گیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-mother-suicid-with-2-children-13-07-2025/

  • سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم

    سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نور محمد گوٹھ سے 18 سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی، اور گلا کٹی مدفون لاش ملی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان اسد کے قتل کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اس کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس میں مقتول اسد کے سوتیلے باپ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق سوتیلے باپ اور مقتول اسد کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ تھا، اور چند ماہ سے 60 گز پلاٹ پر جھگڑا چل رہا تھا، جس پرملزم باپ نے سوتیلے بیٹے کا قتل کیا۔

    سوتیلے باپ نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد گھر کے اندر ہی دفنا دیا تھا، اور ملزم اپنی تین بیٹیوں کو لے کر فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول اسد سوتیلے باپ کو جائیداد اپنی ماں کے نام کرنے کا کہتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم باپ توقیر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    رائیڈر گینگ کی دن دہاڑے واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    مقتول نوجوان اسد کی والدہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں بتاتی ہیں کہ گھر میں باپ بیٹے کے درمیان ہاتھا پائی کے کوئی نشانات نہیں ملے، تاہم چیزوں کا جائزہ لینے پر زمین میں کمبل کا ٹکڑا دفن نظر آیا تو بیٹے کی لاش برآمد ہوئی۔

  • جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    ڈسکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا جان سے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں پھانگٹ میں نوجوان کے قتل کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، جعلی عامل اور والد قتل میں ملوث نکلے۔

    بمبانوالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول اسامہ کا والد ارشد علی بیٹے کے جن نکالنے کیلئے گجرات سے خالد نامی جعلی عامل کو گھر لایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران عمل خالد اور مقتول اسامہ میں تکرار ہوگئی، عامل اور باپ سمیت 6 افراد نے اسامہ پر تشدد شروع کردیا جس سے اسامہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ نے خاوند کو بچانے کیلئے بیٹے کی جنات کے ہاتھوں موت کی کہانی سنائی تھی، مقتول کی گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

  • نشے کیلئے پیسے کیوں مانگے؟ باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

    نشے کیلئے پیسے کیوں مانگے؟ باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

    جنوبی ترکیہ کی ریاست ”اضنہ“ میں دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا، شہری نے سیحان کے علاقے میں اپنے نشہ کرنے والے بیٹے کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تامر ایورین اور اس کے بیٹے حازم کے درمیان زبانی تکرار کے بعد معاملہ طول پکڑ گیا اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ باپ نے گھر کے باغ میں شکاری رائفل سے بیٹے کو ابدی نیند سلا دیا۔

    ترک میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زبانی جھگڑے کے دوران بات فائرنگ تک پہنچ گئی، باپ نے اسے نشہ آور اشیاء خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار کر دیا تو دونوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی تھی۔

    سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بیٹے کے قاتل کو حراست میں لے لیا ہے، ترکیہ میں منشیات کے بڑے پیمانے پر پھیل جانے کی رپورٹس پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ انقرہ نے کئی دارالحکومتوں کی جانب سے ترکیہ کو خطے میں منشیات کا مرکز قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

    برطانیہ: انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروادی گئی

    غیر سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے قتل کے اس واقعہ کے بعد مطالبہ کیا کہ اسلحہ رکھنے والوں کے لئے سخت شرائط عائد کرنے کی ضرورت ہے، بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔