Tag: بیٹا ورژن

  • واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اچھی خبر سنادی، اب ویڈیو کال کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    WABetainfoکی رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے۔

    ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔

    اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا جہاں روشنی ناقص ہوگی۔

    ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔

    ان تمام سیٹنگز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن کا حصہ بنے ہیں تو تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرانے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا بیٹا ورژن لانے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا بیٹا ورژن لانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : واٹس ایپ تمام پلیٹ فارمز پر اپنی ایپس میں بہت سے نئے فیچرز شامل کر رہا ہے، حال ہی میں اس نے ’اے آئی‘ اور ’جفی انٹیگریشن‘ کے ذریعے اسٹیکرز کا وسیع انتخاب متعارف کرایا ہے۔

    ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی چیٹ تھیمز کا فیچر متعارف کرانے والا ہے، واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن برائے اینڈرائیڈ (2.24.17.19) میں ایک فیچر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ اس فیچر کو "چیٹ تھیم” کہا جا رہا ہے۔

    اپ ڈیٹ کے ساتھ ڈویلپرز نے میسنجر میں چیٹ تھیم کے لئے سپورٹ شامل کی ہے، سپورٹ کے تحت صارفین پیغام کا رنگ منتخب کرسکتے ہیں اور پس منظر کی تصویر شامل کرسکتے ہیں۔

    اور یہ صارفین کو پیغام اور چیٹ تھریڈ کے بیک گراؤنڈ وال پیپر کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، تاہم یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آنے والا فیچر آپ کو مزید کسٹمائزیشن کی اجازت دے گا، بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔یہ نیا فیچر ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    کمپنی بظاہر وائرلیس آف لائن فائل شیئرنگ پر بھی کام کر رہی ہے۔ سام سنگ نے واٹس ایپ کے لیے گلیکسی اے آئی سپورٹ متعارف کرائی ہے، جو چیٹس اور وائس کالز کے لیے حقیقی وقت میں زبان کا ترجمہ فراہم کرتی ہے۔

    اگر آپ اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گوگل پلے اسٹور میں ٹیسٹنگ میں شامل ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن کا وقت ہمیشہ دستیاب نہیں ہے۔