Tag: بیٹا گرفتار

  • جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والا بیٹا گرفتار

    جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والا بیٹا گرفتار

    جائیداد کی لالچ نے اولاد کو اندھا کردیا، باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے ہراساں کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سچل میں جائیداد کیلئے باپ پر تشدد اور ہراساں کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا، بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر والد نے سوشل میڈیا پر پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم والد کو جائیداد فروخت کرکے پیسے دینے کو کہتا تھا۔

    ملزم اپنے والد کے گھر مسلح افراد کے ساتھ جاتا تھا، مذکورہ شخص کی والد کو دھمکیاں دینے کے لیے جاتے وقت کی فوٹیج موجود ہے۔

  • جج بلیک میلنگ اسکینڈل :  مرکزی ملزم ناصر بٹ کا بیٹا گرفتار

    جج بلیک میلنگ اسکینڈل : مرکزی ملزم ناصر بٹ کا بیٹا گرفتار

    اسلام آباد : جج بلیک میلنگ اسیکنڈل میں مرکزی ملزم ناصربٹ کے بیٹےحمزہ کوگرفتارکرلیاگیا،جس کے بعد اسلام آبادکی عدالت نےحمزہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جج بلیک میلنگ اسیکنڈل کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹرجی تھرٹین میں مرکزی ملزم ناصر بٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکراس کےانتیس سالہ بیٹے کوگرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نےناصربٹ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اوراس کے بھائی شعیب بٹ کو بھی حراست میں لیا، شعیب بٹ کو ان کے لیپ ٹاپ سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

    بعد ازاں مرکزی ملزم ناصر بٹ کےبیٹےحمزہ بٹ کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیاگیا ، عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    مزید پڑھیں : جج بلیک میلنگ کیس : پاکستانی ہائی کمیشن نے ناصر بٹ کو گرفتاری کے سمن وصول کرا دیے

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان کے ہائی کمیشن نے جج بلیک میلنگ کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ کو گرفتاری کے سمن وصول کرا دیے تھے وہ ویڈیو فرانزک رپورٹ کی تصدیق کرانے ہائی کمیشن آئے تھے۔

    واضح رہے مریم نواز پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں ، جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی۔

    بعد ازاں جج ارشدملک نے کہا تھا ان کےخلاف پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے اور انھیں بلاوجہ بدنام کیا جارہا ہے، حلفیہ کہتا ہوں میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، ویڈیو کوایڈٹ کرکےچلایا گیاہے۔

  • اسرائیلی فورسز کا خاتون قلم کار سے انتقام، تعلیم یافتہ بیٹا گرفتار

    اسرائیلی فورسز کا خاتون قلم کار سے انتقام، تعلیم یافتہ بیٹا گرفتار

    یروشلم : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم بیرزیت یونیورسٹی پر چھاپہ مارکرایک نوجوان فلسطینی طالب علم اسامہ حازم الفاخوری کو حراست میں لے لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے ڈھٹائی اور ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرزیت یوبیورسٹی کے ممتاز نمبروں کے ساتھ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طالب علم اسامہ الفاخوری کو دیگرسات دیگر ساتھیوں سمیت حراست میں لیا،اسامہ الفاخوری اگرچہ صہیونی ریاست کا نشانہ انتقام بننے والا پہلا فلسطینی طالب علم نہیں مگراس کی کہانی تھوڑی مختلف ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسامہ الفاخوری اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے، اس کی والدہ لمیٰ خاطر فلسطینی حلقوں میں ایک مشہور قلم کار، سماجی کارکن اور اسرائیلی ریاست کے خلاف متحرک سماجی کارکن ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل جب لمیٰ خطر اسرائیلی زندانوں میں قید تھیں تو صہیونی انٹیلی جنس حکام نے اسے دھمکی دی تھی کہ بہت جلد اس کی جگہ اس کا بیٹا اسامہ الفاخوری بھی قید ہوگا۔

    اسامہ الفاخوری کے والد حازم الفاخوری نے کہا کہ قابض صہیونی حکام نے اس کے بیٹے کی حراست میں مزید توسیع کردی ہے، اسے بدترین جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    فلسطین کی معروف کالم نگار اور سماجی کارکن لمیٰ خاطر نے بتایا کہ صہیونی حکام نے اس کے بیٹے کو 27 جولائی کو رہا کرنے کا کہا ہے مگر اسے یقین نہیں کہ صہیونی اپنے وعدے پور عمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی گرفتاری کا تعلق مجھے دی گئی ایک دھمکی کے ساتھ ہے، کچھ عرصہ قبل صہیونی فوجی تفتیش کار نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا بیٹا اسامہ ایک دن تمہاری جگہ یہاں قید ہوگا۔

  • پولیس اہلکار پر تشدد کا الزام : سینیٹر اسلام الدین شیخ کا بیٹا گرفتار

    پولیس اہلکار پر تشدد کا الزام : سینیٹر اسلام الدین شیخ کا بیٹا گرفتار

    کراچی : درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے تیسرے ملزم سنن شیخ کو گرفتار کرلیا،ملزم سینیٹر اسلام الدین شیخ کابیٹا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان شہباز پر کار سوار چار لڑکوں نے ڈیوٹی پر جانےوالے پولیس اہلکار بابر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    عینی شاھدین کے مطابق چاروں افراد نشے میں تھے، بعد ازاں پولیس نے بابر کی مدعیت میں چار ملزمان کیخلاف درج کیا تھا، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے دوملزمان سندیب کمار اور روحیل حسن کو گرفتار کرلیا تھا تاہم مقدمے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت سینیٹراسلام الدین شیخ کے بیٹے سنن شیخ کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے حوالے سے پولیس پراس کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے ۔

    ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی کی گاڑی خیابان شہباز پر کسی منی ٹرک سے ٹکرائی تھی، جس پر سندیپ اور ٹرک ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران وہاں سے گزرنے والے پولیس اہلکار نے معاملہ رفع دفع کرانےکوشش کی تو نشے میں دھت ملزمان اہلکار بابر پر چڑھ دوڑے اور اسے مار مار کر لہو لہان کردیا، سندیب اور اس کے ساتھیوں نے باوردی اہلکار پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا۔

  • لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    کراچی: لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکیوں کوگرفتارکرلیاگیا،لاڑکانہ سےسات افغان باشندےحراست میں لیےگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقےبھینس کالونی سے پولیس نے غیر ملکیوں سمیت نو افراد کوحراست میں لیا، ایس پی صدرکے مطابق آپریشن کے دوران تھائی لینڈ سےتعلق رکھنےوالےسات باشندوں کو بھی حراست میں لیا جن کی دستاویزات کوچیک کیا جارہا ہے۔

    آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نےحصہ لیاجسےدیکھ کرلگ رہا تھا کہ علاقےمیں فلیگ مارچ ہورہا ہے، ادھرلاڑکانہ کےمختلف علاقوں سےسات افغان باشندوں کوحراست میں لیا گیا، ان کے پاس سے افغان پاسپورٹ بھی ملے ہیں ۔

     پولیس کےمطابق گرفتارافراد کا تعلق افغانستان کےصوبے جلال آباد سے ہے، وہ غیرقانونی طور پاکستان میں داخل ہوئے اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں رہ رہے تھے۔

  • کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے اُجرتی قاتل سے باپ کو قتل کرایا، ملزم نے باپ کی ڈھائی لاکھ کی سپاری دی تھی۔

    بیٹے نے باپ کی ہی سپاری دے ڈالی، کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے گرفتار ہونے والے اُجرتی قاتل نے انکشاف کردیا کہ بیٹے نے ہوٹل مالک باپ کے قتل کیلئے سپاری دی تھی۔

    ٹارگٹ کلر نے قتل کرنے کے لیے دو لاکھ تیس ہزار روپے وصول کیے۔

    ملزم محمد شریف نے اپنے والد کو اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کراکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اجرتی قاتل کے گرفتار ہونے پر راز فاش ہوگیا اور پولیس نے بیٹے محمد شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔