Tag: بیٹا ہلاک

  • کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں حملہ،مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں حملہ،مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک حملے میں معروف مذہبی اسکالر اور جمیعت العلماء اسلام (ف ) کے رہنما مفتی احتشام الحق اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق مفتی احتشام الحق اور ان کے بیٹے کو اتوار کی شب ضلع کیچ کے علاقے آسیا آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق مفتی احتشام الحق گاڑی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ کولواہ کی جانب جا رہے تھے.

    ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں ان پر حملہ کیا،اس حملے کے نتیجے میں مفتی احتشام الحق اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے،مفتی احتشام الحق اور ان کے بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا.

    یاد رہے کہ مفتی احتشام الحق جے یو آئی (ف) کے ضلع کیچ کے سابق امیر تھے،ان کا شمار جے یو آئی (ف) کے اہم رہنماؤں کے علاوہ بلوچستان کے ممتاز علماء میں ہوتا تھا.

  • گھریلوجھگڑے میں چار سالہ بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

    گھریلوجھگڑے میں چار سالہ بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

    لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے فائرنگ کر کے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا اور خود تھانے پیش ہو گیا۔

    گلشن ہاؤسنگ کالونی کا رہائشی عمر فاروق حساس ادارے کا ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، میاں بیوی کے جھگڑا ہو گیا، اس دوران مشتعل ہو کر اس نے فائرنگ کر کے چار سالہ بیٹے عثمان کو قتل کر دیا، جس کے بعد خود تھانے پہنچ گیا، دادا اور ملزم کا کہنا ہے کہ حادثہ اتفاقیہ ہے۔

     لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے پر پولیس اور لواحقین میں اختلاف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ضرور کرایا جائے گا اور واقعہ کی تحقیقات ہو گی، چار سالہ بچے کی اندوہناک موت سے ایک خاندان اجڑ گیا جبکہ پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔