Tag: بیٹا

  • بھارت: ماں انجیکشن کے لیے منتیں کرتی رہی، بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا

    بھارت: ماں انجیکشن کے لیے منتیں کرتی رہی، بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوجوان لڑکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انجیکشن نہ ملنے کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا، اس کی ماں انجیکشن کے لیے روتی اور بلکتی رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ درد ناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا ہے، ماں کرونا وائرس سے متاثر اپنے 24 سالہ بیٹے کو لے کر نجی اسپتال میں پہنچی جہاں اسے انجیکشن کی عدم دستیابی کا بتایا گیا۔

    ماں شام تک سی ایم او آفس میں انجیکشن کا انتظار کرتی رہی، ادھر جوان بیٹا اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ شام کو جب ماں خالی ہاتھ اسپتال پہنچی تو بیٹے کی موت کی خبر سن کر دروازے پر بے ہوش ہوگئی۔

    رنکی دیوی نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ ان کا اکلوتا بیٹا کچھ دن پہلے کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا جس کے بعد سے وہ نوئیڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھا۔ ڈاکٹروں نے انجیکشن کے لیے کہا تھا۔

    ان کے مطابق وہ انجیکشن کے لیے سی ایم او آفس پہنچیں جہاں وہ منتیں کرتی رہیں اور گڑگڑاتی رہیں لیکن انہیں انجیکشن نہیں ملا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سی ایم او آفس میں متعدد افراد انجیکشن کے انتظار میں ہیں، ان کے پیارے شہر کے مختلف اسپتالوں کے کرونا وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

  • امریکا: بدبخت بیٹے نے ماں پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

    امریکا: بدبخت بیٹے نے ماں پر تشدد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

    امریکا میں بدبخت بیٹے نے ماں کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا، پولیس نے 15 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں اتوار کی شب پولیس کو ایک گھر سے کال موصول ہوئی جہاں سے تشدد کا واقعہ رپورٹ کیا گیا۔

    پولیس وقوع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ 15 سالہ نو عمر بیٹے نے اپنی 50 سالہ ماں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بہیمانہ تشدد سے ماں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    ملزم کے والد نے 911 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کی تھی۔ واقعہ گھر میں لگے سرویلنس کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگیا جس کی فوٹیج پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

    پولیس کے وہاں پہنچنے پر ملزم گھر پر موجود نہیں تھا تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران جلد ہی لڑکا گھر کے قریب سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے ملزم پر قتل کے الزامات عائد کیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں: وارث بیگ کا بیٹا والد کے نقش قدم پر

    کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں: وارث بیگ کا بیٹا والد کے نقش قدم پر

    ماضی کے معروف گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے، اپنی جادوئی آواز میں گانا سنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    90 کی دہائی کے معروف گلوکار وارث بیگ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کے مہمان بنے، میزبان فضہ شعیب سے ملاقات میں انہوں نے اپنے بیٹوں سے بھی ملوایا۔

    وارث نے بتایا کہ ان کا بیٹا عمار بھی گاتا ہے اور اس کی آواز نہایت خوبصورت ہے۔

    ان کے کہنے پر عمار نے اپنے والد کا مشہور گانا کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں گا کر سنایا، اس کے بعد انہوں نے اپنی مسحور کن آواز میں آج جانے کی ضد نہ کرو غزل بھی سنائی۔

    وارث بیگ نے بتایا کہ عمار اس سے قبل امریکا میں تعلیم مکمل کر رہا تھا اور اس دوران گائیکی کی مشق بھی کرتا رہتا تھا۔ تعلیم مکمل ہوجانے کے بعد وہ مکمل طور پر اس فن کو اپنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

  • بیٹے کو جیل سے چھڑانے کے لیے ماں نے گہری سرنگ کھود ڈالی

    بیٹے کو جیل سے چھڑانے کے لیے ماں نے گہری سرنگ کھود ڈالی

    یوکرین میں ایک ماں نے اپنے سزا یافتہ بیٹے کو قید سے چھڑانے کے لیے 35 فٹ گہری سرنگ کھود ڈالی، تاہم سرنگ پولیس کی نظروں میں آگئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    یوکرینی میڈیا کے مطابق 51 سالہ خاتون کا بیٹا جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ ماں نے اسے جیل سے نکالنے کے لیے پہلے ایک قریبی علاقے میں گھر کرائے پر لیا۔

    اس کے بعد اس نے پھاؤڑے اور کدال حاصل کیے اور گھر کے قریب سے سرنگ کھودنی شروع کردی، 51 سالہ ماں رات کے وقت اسکوٹر پر نکلتی اور اپنا کام شروع کردیتی۔

    دن کے وقت وہ اپنا زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتی تاکہ کم سے کم لوگ اس سے واقف ہوں۔

    سرنگ کھودنے کے بعد مٹی اٹھانے کے لیے وہ ایک چھوٹی ٹرالی بھی استعمال کر رہی تھی۔ بالآخر وہ ایک 35 فٹ گہری سرنگ کھودنے میں کامیاب ہوئی جو جیل تک پہنچ رہی تھی تاہم جلد ہی وہ پولیس کی نظروں میں آگئی۔

    پولیس نے خاتون کے حوالے سے آس پاس کے لوگوں سے دریافت کیا تو کوئی بھی اسے نہیں پہچان سکا، تاہم لوگ اس کی ہمت سے بے حد متاثر ہوئے۔

    ایک مقامی شہری کا کہنا تھا کہ جس مہارت سے عورت نے یہ سرنگ کھودی ہے اس سے یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی کان کن کی بیٹی ہو، ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ اصل ماں یہ ہے، وہ نہیں جو اپنے بچوں کو چھوڑ جاتی ہے۔

    عدالت کی جانب سے ماں کو سزا بھی سنائی گئی جسے اب وہ جیل میں پوری کر رہی ہے۔

  • ہمایوں سعید کی تصویر وائرل

    ہمایوں سعید کی تصویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار نے عمران اشرف اور کرن اشرف کی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر عمران اشرف کے بیٹے روہم کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

    سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر عمران اشرف کے بیٹے روہم اشرف کے پیدائش کے کچھ وقت بعد کی ہے۔

    نامور اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔‘

    ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ روہم کے پیدائش کے وقت کی پہلی تصویر آج پوسٹ کر کے وعدہ پورا کر رہا ہوں۔اداکار نے عمران اشرف اور ان کے فیملی کی خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے بھی دعا کی۔

    یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ماں اور بیٹے کا مشترکہ منصوبہ: بیٹے نے ماں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    ماں اور بیٹے کا مشترکہ منصوبہ: بیٹے نے ماں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی 79 سالہ ماں کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی، پولیس کے مطابق خودکشی اور قتل پہلے سے طے شدہ تھا۔

    مذکورہ واقعہ برطانوی شہر نیو پورٹ میں پیش آیا جہاں ویلفیئر چیک کے اہلکاروں نے ایک گھر کو خالی پا کر پولیس کو اطلاع دی۔ مکان میں 79 سالہ ماں کیتھرین ہوورڈ اور اس کا 55 سالہ بیٹا مارک اینڈریو رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کو ان کی گاڑی گھر سے 9 میل کے فاصلے پر ملی جس میں دونوں کی لاشیں موجود تھیں، دونوں کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔

    بیٹے نے اپنی شناختی دستاویز سینے پر چپساں کر رکھی تھی جبکہ گاڑی میں خودکشی سے قبل اس کا آخری نوٹ بھی ملا۔

    پولیس کے مطابق خودکشی اور قتل کا یہ واقعہ پہلے سے طے شدہ لگ رہا ہے، بیٹے نے پہلے پچھلی سیٹ پر بیٹھی ماں کو سر میں گولی ماری اور پھر وہی بندوق اپنی کنپٹی پر رکھ کر خودکشی کرلی۔

    پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • والدہ کے فریج سے 10 سال پرانی لاش برآمد ہونے پر بیٹا پریشان

    والدہ کے فریج سے 10 سال پرانی لاش برآمد ہونے پر بیٹا پریشان

    امریکا میں ایک شخص اپنی والدہ کی موت کے بعد ان کے گھر سے ان کا سامان سمیٹنے پہنچا تو فریزر میں سے ایک لاش برآمد ہوئی۔

    یہ واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا، پولیس نے مذکورہ شخص اور اس کی والدہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی والدہ کی موت کے بعد ان کے گھر پہنچا تاکہ مالک مکان سے حساب کتاب کرسکے اور اپنی والدہ کا سامان سمیٹ سکے۔

    تاہم اس وقت وہ نہایت خوفزدہ ہوگیا جب اس نے فریزر میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد اس نے پولیس کو کال کی، فریج کو ٹیپ سے سیل کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لاش کم از کم 10 سال پرانی لگتی ہے، اور وہ اس قدر بوسیدہ حالت میں ہے کہ اس کی جنس شناخت کرنا بھی ممکن نہیں۔

    پولیس نے فی الحال گھر کو سیل کردیا ہے جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جارہا ہے۔

    مکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی بزرگ کرایہ دار نہایت خوش مزاج خاتون تھیں تاہم انہوں نے کبھی کسی کو گھر کے اندر داخل ہونے نہیں دیا۔ وہ اس اچانک صورتحال سے نہایت پریشان ہیں۔

  • بیٹے کو بھیانک سزا دینے والے والدین کو عمرقید

    بیٹے کو بھیانک سزا دینے والے والدین کو عمرقید

    ماسکو: روس میں بیٹے کو اذیت ناک سزا دینے والے والدین کو عدالت نے عمرقید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوتیلے باپ نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر بیٹے کو اذیت بھری سزا دی۔ بیٹے کو نوکیلی بیج(بک وھیٹ) پر ننگے گھٹنوں کے بل کھڑا رکھا گیا جس کے باعث اس کے گھٹنے شدید زخمی ہوگئے۔

    عدالت نے 27 سالہ علینہ نامی والدہ کو ڈیڑھ سال جبکہ 35 سالہ سرگے نامی والد کو ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی۔ آٹھ سالہ بیٹے کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیج بچے کے گھٹنے چھیلتے ہوئے ہڈیوں میں گڑھ گئے تھے جسے سرجری کے بعد نکالا گیا۔

    عدالت نے والدین کو 8 ہزار 825 پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔ اس واقعے کے بعد بچے کو فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے جبکہ کئی ایسے والدین بھی سامنے آئیں جنہوں نے اس بچے کی پرورش کی ذمے داری اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے بچے کو تقریباً 9 گھنٹے تک اسی طرح گھٹنوں کے بل نوکیلی بیج کر کھڑا رکھا جس کے باعث گہرے زخم آئے، اس دوران بچے کو لاتیں ماری گئیں اور بال بھی کھینچے گئے۔

    عدالت میں نرس کا کہنا تھا کہ اس نے اس سے پہلے کبھی ایسی اذیت بھری سزا والدین کے ہاتھوں نہیں دیکھی۔

  • 18 سالہ لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

    18 سالہ لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

    امریکا میں لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم جلد ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست جارجیا میں 18 سالہ لڑکے نے اپنے لے پالک والدین کو قتل کردیا، بعد ازاں خود ہی پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے پولیس کو فون کیا اور کہا کہ اس کے والدین اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

    پولیس نے شک کی بنا پر لڑکے کو حراست میں لیا تو اس نے اقرار کرلیا کہ اپنے والدین کو اس نے ہی قتل کیا۔

    لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کے لے پالک والدین نے ایک پارٹی میں مہمانوں کے درمیان اسے گود لینے کے حوالے سے ایسے الفاظ کہے جس سے اسے سخت شرمندگی اور تکلیف محسوس ہوئی۔

    اس واقعے کی گرہ لڑکے کے دل میں بیٹھ گئی اور چند دن بعد اس نے غصے میں فائرنگ کر کے والدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    قتل کرنے کے بعد اس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، اس نے گھر کا سیکیورٹی سسٹم ناکارہ کردیا اور اپنی لے پالک ماں کے کچھ زیورات بھی چھپا دیے۔

    اس کے بعد وہ گھر سے نکلا، آلہ قتل ایک دریا میں بہا دیا اور واپس آ کر پولیس کو کال کی۔ بعد ازاں پولیس کو جلد ہی حقیقت کا علم ہوگیا اور اس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔

    پڑوسیوں کے مطابق مقتولین نہایت اچھی عادات کے حامل تھے، البتہ لڑکے کارل کے بارے میں وہ زیادہ نہیں جانتے تھے، وہ زیادہ تر اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

  • بدبخت بیٹے نے ماں کی بیماری سے تنگ آکر اسے قتل کردیا

    بدبخت بیٹے نے ماں کی بیماری سے تنگ آکر اسے قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں 30 سالہ بیٹے نے اپنی ماں کی بیماری سے تنگ آکر اسے قتل کردیا، قاتل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ماں کو نجات دلانے کے لیے یہ مذموم قدم اٹھایا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پلغار میں بدبخت بیٹے نے اپنی 62 سالہ ماں کی مستقل بیماری سے تنگ آکر اس کی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ جے پرکاش نامی شخص نے اپنی ماں پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، ماں اس وقت کچن میں مصروف تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

    واقعے کے بعد چھوٹے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ماں کا مردہ جسم پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

    پولیس کو دیے جانے والے بیان میں قاتل بیٹے نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی ہر وقت کی بیماریوں سے تنگ آگیا تھا اور اسے مکتی (نجات) دلاناچاہتا تھا، اسی لیے اس نے یہ مذموم حرکت کی۔

    پولیس نے بیٹے پر قتل کی دفعات عائد کی ہیں۔