Tag: بیٹا

  • براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    واشنگٹن: امریکا میں خاتون اینکر خود خبروں کی زینت بن گئیں، براہِ راست نشریات کے دوران ان کا بیٹا اسٹوڈیو میں گھس کر کیمرے کے سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا ’این بی سی‘ کی خاتون اینکر ’کورٹنی کیوب‘ براہ راست نشریات کے دوران شام میں جاری حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا چار سالہ بیٹا نیوز روم میں داخل ہوا اور کیمرے کے سامنے آکر اپنی والدہ کے کولر مائک کو چھونے کی کوشش کی۔

    براہ راست نشریات کے دوران بعض اوقات اس قسم کے دلچسپ اور انوکھے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث خبررساں چینل، اینکر یا رپورٹر خود خبر بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی صورت حال کا سامنا امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم این بی سی کے نیوز روم میں خاتون اینکر کو کرنا پڑا، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کورٹنی کیوب کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے بیٹے کو اس طرح کیمرے کے سامنے دیکھا تو میں دنگ رہ گئی، اور ایک لمحے کے لیے مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کی دھڑکنیں رک گئی ہیں۔

    ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران تجزیہ کار سو گئے

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسٹوڈیو میں میرے بیٹے نے شور نہیں مچایا نہ ہی رویا، بصورت دیگر لائیو نشریات متاثر ہوسکتی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی براہ راست نشریات کے دوران تھوک لگا کر بال سیٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • فلسطینی صدر کے مشیر نبیل شعث کا بیٹا اخوان سے تعلق پر مصر میں گرفتار

    فلسطینی صدر کے مشیر نبیل شعث کا بیٹا اخوان سے تعلق پر مصر میں گرفتار

    قاہرہ:سابق فلسطینی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کے موجودہ مشیر نبیل شعث کے اہلخانہ نے مصری حکام سے مذکورہ فلسطینی عہدے دار کے بیٹے رامی شعث کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، رامی کو چند ہفتوں پہلے الاخوان تنظیم سے متعلق ایک گروپ کے معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رامی کے اہل خانہ اور اس کی فرانسیسی اہلیہ سیلین لیبرون نے تصدیق کی کہ نبیل شعث کا بیٹا ابھی تک قاہرہ کے جنوب میں واقع طرہ جیل میں زیر حراست ہے،انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ فلسطینی اور مصری شہریت رکھنے والا 48 سالہ رامی سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر نبیل شعث کا بیٹا ہے۔

    نبیل شعث فلسطینی قومی اتھارٹی میں وزیراعظم کے نائب کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ اس وقت صدر محمود عباس (ابو مازن) کے لیے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کے مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شعث کے اہل خانہ کے مطابق رامی کو 5 جولائی کو قاہرہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد رامی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور اس پر استغاثہ کی جانب سے ایک دہشت گرد جماعت الامل گروپ کی سپورٹ کا الزام عائد کیا گیا۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ مصری حکام کے ہاتھوں قبضے میں لیے جانے والے الامل گروپ کے حوالے سے تقریبا 35 ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

    اس سے قبل مصری وزارت داخلہ نے جولائی میں اس مقدمے کی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ترکی میں مقیم الاخوانی قیادت کے زیر انتظام 19 کمپنیوں اور اداروں کو ضبط کیا گیا،یہ عناصر مصر میں الامل گروپ کی سرگرمیوں کو فنڈنگ بھی کرتے ہیں، ان سرگرمیوں میں پرتشدد کارروائیاں سرفہرست ہیں۔

    مصر میں نیشنل سیکورٹی کو حاصل معلومات سے انکشاف ہوا کہ الامل گروپ اور اس کے ارکان نے جس منصوبے پر عمل درامد کیا اس میں بنیادی توجہ الاخوان تنظیم کے ساتھ تعاون سے بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر آنے والی رقوم کو ملکی سالمیت کے خلافسرگرمیوں میں استعمال پر دی گئی۔

    اس کا مقصد ریاستی اداروں کے خلاف کام کرنا اور سوشل میڈیا اور بیرون ملک سے نشر ہونے والے سیٹلائٹ چینلوں کے ذریعے اشتعال انگیز میڈیا مہم چلانا تھا،اس منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرانے والے ملک سے باہر مفرور نمایاں ترین شخصیات کا تعین کر لیا گیا ہے۔

    ان میں الاخوان تنظیم کے سیکریٹری جنرل محمود حسین ، تنظیم کے رہ نما علی بطیخ، عدالت سے سزا یافتہ میڈیا پرسنز معتز مطر اور محمد ناصر اور بیرون ملک مفرور ایمن نور شامل ہیں۔

    مصری وزارت داخلہ کے مطابق حاصل ہونے والی اہم سیکورٹی معلومات کی روشنی میں کارروائی کے سبب 19 اقتصادی کمپنیوں اور اداروں کا تعین کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا جن کو الاخوان کے بعض رہ نما چلا رہے تھے،اس دوران تنظیمی دستاویزات، مالی رقوم اور بعض برقی آلات بھی ضبط کر لیے گئے۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ مذکورہ اداروں کے انتظامی امور دیکھنے والے مصر میں موجود افراد میں مصطفی عبد المعز، اسامہ عبدالعال العقباوی، عمر محمد شریف الشنیطی، حسام مؤنس محمد سعد، زیاد عبد الحمید العلیمی، ہشام فواد محمد عبد الحلیم اور حسن محمد حسن بربری شامل ہیں۔

  • مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی، نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بُک اکاؤنٹ بند

    مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی، نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بُک اکاؤنٹ بند

    یروشلم : فیس بُک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے ’یائر‘ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے نسل پرست وزیر اعظم نیتن یاہو کے بڑا بیٹا ’یائر‘ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے سے باز نہ آیا، یائر نے مسلمانوں کے خلاف زبان کو جنبش دیتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب مسلمان یہاں سے جائیں گے‘۔

    نسل پرست ’یائر‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل میں اس وقت امن قائم ہوگا جب تمام ’یہودی‘ یہاں سے چلے جائیں‘ یا ’تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں‘۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے نے شرانگیزی کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے آپشن کا انتخاب کروں گا، ’تمام مسلمان اسرائیل سے چلے جائیں تاکہ یہاں امن قائم ہو‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے بیٹے کی جانب سے کی گئی شر انگیزی پر سخت رد عمل کے اظہار کے بعد فیس بُک انتظامیہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    نیتن یاہو کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا تھا کہ ’جاپان اور آئس لینڈ میں دہشت گردانہ کارروائیاں نہ ہونے وجہ وہاں مسلمانوں کی آبادی نہ ہونا ہے‘۔

    واضح رہے کہ ’یائر‘ نے پہلی مرتبہ مسلمانوں کی دل آزاری نہیں کی بلکہ وہ اس سے قبل بھی عوامی سطح پر مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے۔

  • کراچی میں محافظ کے ہاتھوں ڈی آئی جی پشاور کا بیٹا قتل

    کراچی میں محافظ کے ہاتھوں ڈی آئی جی پشاور کا بیٹا قتل

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے ڈیفنس میں گاڑد نے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کےبیٹے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈیفنس کےعلاقے خیابان سحر میں محافظ نے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کے بیٹے عمیر شہاب کوقتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق بنگلے کی سیکورٹی پرمعمور پولیس گارڈ نےعمیر شہاب کو رسی سے گلا گھونٹ کرقتل کیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے موقع پرموجود شواہد جمع کرکےقتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے حوالے سے ابتدائی اطلاع یہ آئی تھیں کہ بنگلے میں ڈاکو گھس آئے ہیں،تاہم متضاد اطلاعات نے واقعے کو مشکوک بنادیا تھا۔


    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، باپ ہلاک بیٹا زخمی


    ڈی آئی جی پشاور مظہرشہاب کےمطابق ان کا بیٹا کمرے میں تھا گارڈ نے بیٹے سے دو لاکھ روپے اور نہ دینے پراسے قتل کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس وقت پولیس گارڈ نے ان کے بیٹے کو قتل کیا اس وقت گھر میں ان کی اہلیہ اور دیگر دو بچے بھی موجود تھے۔

    پولیس نے ملزم فقیر محمد کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئےبتایا کہ رقم کی عدم ادائیگی پراس کےاورمقتول کےدرمیان جھگڑا ہوا تھا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اسے دو لاکھ روپے کی فوری ضرورت تھی تاہم مقتول نے رقم دینے سے انکار کردیا تھا۔جس پر مقتول اور اس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اسی دوران اس نے عمیر شہاب کو گلا دبا کر قتل کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں