Tag: بیٹنگ کا انداز

  • بھارتی اسپنر اپنی ترمیم شدہ بائیو دیکھ کر حیران

    بھارتی اسپنر اپنی ترمیم شدہ بائیو دیکھ کر حیران

    بھارت کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن ایشون اس وقت عالمی کرکٹ میں ایک بہترین اسپنر میں سے ایک ہے، وہ اب تک 449 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

    تاہم آف اسپنر چندر ایشون کے ساتھ ایک مزاحیہ واقعہ پیش آیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک اپنی ترمیم شدہ بائیو کی تصویر شیئر کی ہے۔

    ایشون کی جانب سے شیئر کی گئی اس ترمیم شدہ بائیو میں ان کا نام، عمر، کھیلنے کا کردار اور بیٹنگ کا انداز جیسی بنیادی تفصیلات موجود تھیں ، جسے دیکھ کر اسپنر خود حیران رہ گئے۔

    اس ترمیم شدہ بائیو میں رائٹ آرم آف بریک کے نیچے ’رائٹ آرم لیگ بریک لکھا‘ ہوا تھا جس نے ٹوئٹر پر تہلکہ مچادیا۔

    آل راؤنڈر چندر ایشون نے بائیو کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری صبح کی کافی اس کے ساتھ آئی اور میں حیران ہوں کہ یہ کس نے کیا ہے۔

    ایشون نے شرٹ سونگھنے کی وجہ بتادی

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایشون بھی نظر آئیں گے، وہ اس سیریز میں بھارت کے کلیدی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور فارم میں ہیں۔