Tag: بیٹنگ کا فیصلہ

  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پرل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 240 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور تین چوکے لگائے، نائب کپتان سلمان علی آغا 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، نسیم شاہ نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور 9 رنز بنائے۔

    ابتدائی چار وکٹیں 60 رنز پر گرنے کے بعد صائم ایوب نے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بھی اسکور کی۔

    اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، کامران غلام 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مارکو جینسن اور تبریز شمسی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ہینرک کلاسن 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ایڈن مارکرم نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اوپنر ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا نشانہ بنے، ریان ریکلٹن نے 36 رنز بنائے، ٹرسٹن اسٹبس ایک، مارکو جینسن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار احمد نے دو، شاہین آفریدی اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جو ماضی کی ناکامی ہوتی ہے اس کو ماضی میں رکھتے ہیں مگر اس سے سبق سیکھتے ہیں۔ ہمارا سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے۔

    محمد رضوان کا پارل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں ’میں‘ کا لفظ نہیں، ’ہم‘ کا لفظ ہوتا ہے، ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے، اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارا سارا فوکس ون ڈے پر مرکوز ہے۔

    کپتان نے کہا تھا کہ ون ڈے سیریز میں ہم چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ہم نوجوان پلیئرز کو موقع دے کر تجربات کر رہے ہیں۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر کھیلنے میں ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں ہر جگہ الگ کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں۔

    ٹیم ورک بہترین ہے، ہم سب متحد ہیں، جونیئر ہو یا سینیئر سب کا فوکس ٹیم کی جیت پر ہے۔ ٹیم میں تمام پلیئرز کپتان ہی ہیں، ٹیم میں ’میں‘ کا لفظ نہیں، ’ہم‘ کا لفظ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

  • تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوٹنی مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا، میزبان زمبابوے کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایووب، عرفان خان، حارث رؤف، ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، قاسم، عرفات اور حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پُرعزم ہے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیدی

    سڈنی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دیدی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی کامیاب حاصل کرلی جس کے بعد کینگروز کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر147 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52رنز پر گری، اوپننگ بیٹر جیک فریزر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان جوش  انگلس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے یہ دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

    پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔ 148 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور کپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 5، عباس آفریدی نے 4، بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جس سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی، آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن عمدہ بولنگ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    آسٹریلیا کے خلاف آج  دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، بارش کے باعث صرف 7اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے12، 12 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

  • دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دبئی ٹیسٹ کے دوسرے  روز پاکستان نے سری لنکا کے 482 کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے ہیں، کرونارتنے چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق گلابی گیند سری لنکن بیٹسمینوں کو راس آگئی، پاکستانی بولرز گلابی گیند سے کمال دکھانے میں ناکام نظر آئے۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز کا پہارڑ کھڑا کردیا، پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ نئے بولر محمد عباس نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک 51 رنز بنالیے جب کہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا، اوپنرز شان مسعود 15، سمیع اسلم 30 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ کل دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔

     دوسرے روز پاکستانی بولرز کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، محمد عامر 19.3 اوور کرانے کے بعد ان فٹ ہو گئے اور پاؤں کے زخم کے باعث میچ سے باہر ہوگئے جب کہ اپنی انجری کی وجہ سے وہ ایک روزہ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک اوور میں پانچ بار رن اپ لینے کے باوجود گیند کرانے میں ناکام نظر آئے اور بار بار رن اپ لینے کی وجہ سے ہیڈ کوچ اور کپتان سرفراز احمد نے برہمی کا اظہار بھی کیا لیکن تجربہ کار بولر پھر بھی ایک گیند کرانے کے لیے پانچ بار رن اپ لینا پڑا جس سے ان کی فٹنس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    پہلے دن کے کھیل کی روداد 


     ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو صیحح ثابت ہوا، سری لنکا کے اوپنرز کرونارتنے اور کوشل سلووا نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    تریسٹھ رنز کی شراکت جوڑنے کے بعد کوشل سلوا یاسرشاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوادی۔

    اگلے ہی اوور میں یاسر نے مینڈس کو پویلین بھیج دیا، پہلے دن سری لنکن اوپنر کرونارتنے ایک بار پھر پاکستانی بولرز کے لئے وبال جان بن گئے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بناڈالی۔

    کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے3 وکٹ پر 254 بنالئے۔ یاسرشاہ نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی، کرونارتنے133اورچندی مل کر 49 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

    قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا، قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جس میں لکشن سنداکن کی جگہ لاہیرو گمج اور زخمی کھلاڑی تھرمانے کی جگہ سدیرا سمارا وکرما یبیو شامل ہیں۔

    کپتان سرفراز احمد کے مطابق قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ، کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد21رنز سے شکست دی تھی۔

    سری لنکا کی ٹیم گلابی گیند سے پہلی بار کھیل رہی ہے 

    واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا یہ پہلا ڈے نائٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ میچ ہے، پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے، پاکستان نے یہاں 9ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے5میں کامیابی اور4برابری پر ختم ہوئی ہیں۔

  • دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نےدوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے،محمد حفیظ اور شان مسعود اس میچ میں بھی اننگ کا افتتاح کریں گے،جبکہ دوسری طرف انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں.

    اس گراونڈ پر انگلینڈ کی ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ سو فیصد ہے،اس نے یہاں نو ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو ٹیسٹ ڈرا رہے.

    یاد رہے کہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا،اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا.

  • دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انڈیا مدِ مقابل ہیں۔

    دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آورن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ وارنر سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر امیش یادو کی ایک گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد آرون فنچ اور سٹیو سمتھ وکٹ پر موجود ہیں، آسٹریلیا نے اب تک 12اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64رنز بنا لئے ہیں، سٹیو سمتھ 30، جب کہ آرون فنچ 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اسلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آخری میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

     دلچسپ بات یہ کہ آسٹریلیا نے اب تک کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی سیمی فائنل نہیں ہارا، جب کہ بھارت نے تین میں سے دو سیمی فائنل جیتے ہیں، بھارت دفاعی چیمپیئن ہے۔

    یہ میچ جیتنے والی ٹیم 29 مارچ کو ورلڈ کپ فائنل میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، جس نے 24 مارچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     کینبرا : ورلڈ کپ میں گروپ بی میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

     نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری گیارہویں عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی کاک  اوور میں ڈی کاک دوسرے اوور میں ایک رن ہی بنا  کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم اس کے بعد آملہ اور ڈوپلیسی کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 16 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئرلینڈ ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جو ابھی تک ورلڈ کپ 2015 میں ناقابلِ شکست ہیں۔

     جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کیرئیر کا سوواں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ورنن فیلنڈر اور جے پی ڈومنی انجری کے باعث آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ولیمز پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ایک آؤٹ کرنے کیلئے ایک اچھی گیند کی ضرورت ہوگی۔

  • ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہیں۔

      سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔

    دوسری جانب بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضٰی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اب کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

    سری لنکا کی جانب سے اوپنر تھریمنے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا اور اب تک سری لنکا نے 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنالئے ہیں۔

    سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔