Tag: بیٹنگ

  • پانچواں واں ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو276 کاہدف دے دیا

    پانچواں واں ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو276 کاہدف دے دیا

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں جیت کیلئے دو سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر گپٹل ساتھی بیٹسمین براؤنلی کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور تیسرے اوور میں 8 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔

    اس موقع پرکپتان ولیم سن اوربراؤنلی نے 66 رنزکی شراکت داری کی اور ذوالفقار بابر نے 34 رنز پر اوپنر براؤنلی کو پویلین بھیج دیا، تیسری وکٹ کی شراکت داری میں ولیم سن کا ساتھ راس ٹیلر نے دیا جس میں کپتان نے شاندار ففٹی بنائی اور 97 رنز بنا کرپاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    رونچی بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 16 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شاہد آفریدی آفریدی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد راس ٹیلر نے ٹام لیتھم کے ہمراہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مقررہ پچاس اوورز کے اختتام پر کیویز کا سکور 275 تک لیجانے میں کامیاب رہے۔ٹیلر 88 رنز پرجبکہ لیتھم نے 18گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

     پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی: پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا،کیویز بیٹنگ کریں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،ان کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ بالر سہیل تنویر کی جگہ ذوالفقار بابر پانچویں ون ڈے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری اور کوری ایڈریسن کو ڈراپ کرکے ایٹون ڈیکسچ اور نیتھن میک کلم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔