Tag: بیٹوں

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اس حوالے سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند وز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sons-did-not-apply-for-visa-at-pakistan-high-commission-london/

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی

    برطانیہ (یکم اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا درخواست نہیں دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر ہی کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا درخواست کے لیے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں۔ ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ علیمہ خان کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے دی ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق ویزا درخواستیں چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں اور لندن میں پاکستانی سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

  • بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا

    بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا

    لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد ایک شہری نے نارنگ منڈی سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔

    سیف سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ شہری کی کال پر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقعے پر پہچ کر بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹوں کو گرفتار کر کے خاتون کو گھر کے کاغذات واپس دلوائیں، ساتھ ہی بزرگ خاتون کی شکایت پر بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا

    بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا

    جائیداد کی لالچ میں بیٹوں کا خون سفید ہو گیا، دیپالپور میں بیٹوں نے جائیداد کیلئے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جائیداد کے تنازعے پر گھروالوں کو  موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات میں مسلسل  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایسے خوفناک واقعات عدم برداشت کی واضح مثال بھی ہیں۔

    اس طرح کا واقعہ دیپالپور کے منڈی احمد آباد میں پیش آیا جہاں بیٹوں نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول محمد اکرم کے بھانجے کی مدعیت میں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بھانجہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول محمد اکرم  کے دوسری شادی کرنے پر بیٹوں کو رنج تھا۔

  • عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹے قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی درخواست میں کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پربات کرنا چاہتا ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بات کرانے کی ہدایت جاری کردی۔