ملتان (8 اگست 2025) شقی القلب باپ نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے اپنی بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو قتل بے رحمی سے قتل کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں تھانہ بستی ملوک کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں ایک شقی القلب باپ نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے بیٹی اور اس کے تین معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے وارث نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
مقتولین میں 27 سالہ ارشاد بی بی، اس کا تین سالہ بیٹا محبت اور دو سال کے جڑواں بہن بھائی احمد اور مہناز شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جب کہ واردات کے بعد علاقہ میں خوف کی فضا چھا گئی۔
واضح رہے کہ آج ہی پنجاب کے ایک اور علاقے منڈی بہا الدین میں شوہر نے اپنی بیوی اور ڈیرے کے مالک کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
https://urdu.arynews.tv/mandi-bahauddin-bodies-of-woman-and-man-recovered/