Tag: بیٹی، پوتا اور رشتہ دار

  • ذہنی مریض کو بچانے کے لیے دریا میں کودنے والی بیٹی، پوتا اور رشتہ دار ڈوب گئے، مریض کو بچا لیا گیا

    ذہنی مریض کو بچانے کے لیے دریا میں کودنے والی بیٹی، پوتا اور رشتہ دار ڈوب گئے، مریض کو بچا لیا گیا

    گلگت (یکم اگست 2025): دریا میں چھلانگ لگانے والے ذہنی مریض کو بچانے والی بیٹی پوتا اور رشتہ دار دریا برد ہوگئے تاہم مریض کو بچا لیا گیا۔

    جسے اللہ رکھے، اس کو کون چکھے۔ یہ محاورہ عموماً اس وقت استعمال ہوتا ہے، جب کوئی شخص موت کے منہ سے زندگی کی طرف واپس آ جائے۔ ایسا ہی کچھ گلگت میں ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مسعود احمد کے مطابق گلگت کے علاقے غذر میں ہاتون کے مقام پر ذہنی مرض میں مبتلا صادق نامی شخص نے اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔

    اس موقع پر ذہنی مریض باپ کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتے اور برادر نسبتی دریا میں کود گئے۔ لیکن زندگی بچانے کے بجائے اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق ذہنی مریض صادق کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ تاہم اس کو بچانے کے لیے دریا میں کودنے والے تینوں افراد دریا برد ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دریا میں ڈوبنے والے افراد بیٹی، پوتے اور رشتہ دار کی لاش نکال لی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔