Tag: بیٹی شادی

  • باپ کا انتہائی قدم اٹھانے سے قبل بھاگنے والی بیٹی کے نام درد بھرا خط

    باپ کا انتہائی قدم اٹھانے سے قبل بھاگنے والی بیٹی کے نام درد بھرا خط

    مدھیہ پردیش: بھارت میں ایک 49 سالہ میڈیکل اسٹور کے مالک نے بیٹی کی دوسری برادری کے نوجوان سے شادی کرنے پر خودکشی کرلی۔

    بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹی کی فیملی کی مرضی کے خلاف شادی کرنے سے پریشان باپ نے اپنی جان لے لی ساتھ ہی بیٹی کے نام ایک درد بھرا خط بھی چھوڑ گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رشی راج عرف سنجو جیسوال نے رات تقریباً ایک بجے فائرنگ کر کے خودکشی کی، گولی ان کے کنپٹی میں لگی تھی، فوری طور پر انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

    ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشنا لال چندانی نے بتایا کہ متوفی کی بیٹی نے تقریباً 15 دن قبل محلے کے ایک مختلف برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھاگنے کے بعد اسے اندور سے ٹریس کر کے واپس لایا گیا، عدالتی سماعت کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ وہ قانونی طور پر شادی شدہ ہے اور اس نے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا۔

    نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے کر فرار، پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

    رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ رشی راج نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں اس نے بیٹی کے فیصلے پر جذباتی تکلیف کا اظہار کیا۔

    رشی راج نے خودکشی نوٹ پر لکھا ”ہرشیتا تم نے غلط کیا میں جا رہا ہوں، میں تم دونوں کو مار سکتا تھا لیکن میں اپنی بیٹی کو کیسے ماروں؟۔

    نوٹ میں انہوں نے بالغ بچوں کے قانونی حقوق اور والدین کے اختیارات پر بھی سوالات اٹھائے، ارشی نے لکھا ‘بیٹی، تم نے جو کیا وہ صحیح نہیں تھا اور وہ وکیل جو کچھ پیسوں کے لیے پورے خاندان کو برباد کر دیتا ہے کیا اس کی اپنی بیٹیاں نہیں ہیں؟ کیا وہ ایک باپ کا درد نہیں سمجھ سکتا؟ پورا خاندان تباہ ہو گیا ہے، اور اب کچھ نہیں بچا۔’

    باپ نے خودکشی نوٹ پر مزید لکھا "میں پھر کہتا ہوں، اگر ہمارے سماج کے تحت شادی قانونی نہیں مانی جاتی تو عدالت نے لڑکی کو اس کے ساتھ جانے کی اجازت کیسے دے دی؟ کسی نے بھی میرے درد کو نہیں سمجھا۔”

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور فارنزک ٹیم نے بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے خودکشی کے مقام کا دورہ کیا، ساتھ ہی واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • انوراگ کشیپ کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    انوراگ کشیپ کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    بھارتی فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی، عالیہ کشیپ اور شین گریگور کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔

    جوڑے نے بدھ 11 دسمبر کو اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی، حال ہی میں جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by aaliyah (@aaliyahkashyap)

     عالیہ کشیپ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں عالیہ اور شین کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دوسری تصویر میں عالیہ کو اپنی برائیڈ میڈ بشمول اداکار خوشی کپور کے ساتھ انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     آخری تصویر میں جوڑے کو تقریب کے دوران ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، عالیہ کشیپ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اور ہمیشہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shane Gregoire (@shanegregoire)

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ سوشل میڈیا کی متاثر کُن شخصیت ہیں جو مختلف برانڈز کو پروموٹ کرتی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کشیپ کی شین سے ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی تھی۔