Tag: بیٹی قتل

  • باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا

    باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا

    قصور : پنجاب کے ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع  قصور کے علی گڑھ میں باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تھانہ بی ڈویژن نے مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج  کرلیا، مقدمے میں مقتولہ کے باپ، بھائیوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت زہر دینے سے ہوئی ہے، شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کاباپ خلع دلا کر کسی اور سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/naushahro-feroze-tragic-incident/

    دوسری جانب اٹک کے حضرو میں گلی میں کھیلنے والے لڑکے کو پڑوسی نے قتل کردیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پڑوسی نے 15 سالہ ابوبکر کے سر پر ڈنڈے کے وار کیے تھے۔

  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کرڈالا

    ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کرڈالا

    راولپنڈی : ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گزشتہ روزپیش آیا تاہم ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ابتدائی طور پر اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے۔

    مزید پڑھیں : باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا

    تاہم تفتیش کے دوران، پولیس کو ایسے شواہد ملے جو خودکشی کے بیانیے سے متصادم تھے اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اخلاق نے بیٹی مہک کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا، بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا تو اخلاق نے طیش میں آکر گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو تاحال فرار ہے۔

  • پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    پسند کی شادی کی خواہش، باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا

    لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر  اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کرڈالا اور گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم عمر نے بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے جب کہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بعد ازاں رائیونڈ میں بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    یاد رہے رواں سال جنوری میں اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • ماں نے معصوم بیٹی کو قتل کر کے نعش کو کچرے میں پھینک دیا

    ماں نے معصوم بیٹی کو قتل کر کے نعش کو کچرے میں پھینک دیا

    مصر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب سگی ماں نے کم عمر بیٹی کو قتل کرکے نعش کو کچرے کے ڈرم میں پھینک دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعہ مصر کے علاقے العبیش میں پیش آیا جب اہل محلہ کو کچرے کے ڈرم میں کم عمر بچی کی نعش ملی، معاملہ سامنے آنے پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔

    تحقیقاتی آفیسر قتل کا معمہ سلجھاتے ہوئے اس ویڈیو فوٹیج تک پہنچ گیا جو اس علاقے کے سی سی کیمرے کی تھی جہاں سے معصوم بچی کی نعش ملی تھی۔ ویڈیو فوٹیج میں حقیقت سامنے آگئی، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگی ماں اور سوتیلا باپ تھا جنہیں فوری طورپر حراست میں لے لیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش میں جو بات سامنے آئی اس نے سب کو حیران کردیا، ملزمہ اور اس کے شوہر نے دوران تفتیش بتایا کہ بچی کو کپڑوں میں پیشاب کرنے کی بیماری تھی جس کے باعث وہ سخت پریشان رہتے تھے۔

    سوتیلے باپ نے بتایا کہ بچی کو متعدد بار ایسا کرنے سے منع کیا بلکہ سخت مارا بھی تاکہ وہ اس عادت سے باز آجائے مگر بچی پر اس کا اثر نہ ہوا۔

    واردات کے دن ملزمان نے بچی کو انتہاء سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے وہ سہہ نہ سکی اور جان کی بازی ہار گئی، نعش کو ٹھکانے لگانے کے لیے دونوں نے اسے بڑے تھیلے میں ڈالا اور دوسرے محلے کے کچرے کے ڈرم میں پھینک دیا۔

    نایاب مرض میں مبتلا 11 ماہ کی بچی کو انجکشن کے لیے چاہیے 14 کروڑ روپے

    پولیس نے ملزمان کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے، جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں جمع کیا جائے گا۔

  • بیوی سے جھگڑا ، سنگدل باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹی  کو قتل کر ڈالا

    بیوی سے جھگڑا ، سنگدل باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا

    پسرور : سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، ملزم نشے کا عادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پسرور میں تھانہ صدرکی حدودمیں باپ نے ڈیڑھ سالہ بچی کوقتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے گھر یلو جھگڑے پر پہلے بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکالا،اور بعد میں بچی کا قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر نشہ کرتا ہے، جس کی وجہ سےگھرمیں جھگڑتا تھا، نشےکاعادی ملزم مفرورہے تاہم پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل راولپنڈی میں تھانے ارا بازار کے علاقے راجہ مارکیٹ نورانی مسجد والی گلی میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی، جہاں سفاک باپ نے دو بچیاں قتل کرکے بیوی کو بھی شدید زخمی کردیا تھا۔

    پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرکے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا اور سفاک ملزم عثمان سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھی۔

  • باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا

    باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا

    فیصل آباد : باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا، 16 سالہ بیٹی زبیریہ نے پانچ ماہ قبل محسن مسیح سے شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے یاسر ٹاؤن میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

    ملزم خالد نے رخصتی کے بہانے بیٹی کو گھر بلا کر پنچایت میں فائرنگ کی۔

    پولیس نے بتایا کہ یاسر ٹاؤن کے رہائشی خالد مسیح کی سولہ سالہ بیٹی زبیریہ نے پانچ ماہ قبل محسن مسیح سے شادی کی تھی اور محسن نے شادی کے بعد زبیریہ کو لے کر وارث پورہ میں اپنے خالو اشرف کے گھر رہائش اختیار کرلی تھی۔

    خالد تین روز قبل صلح جوئی سے رخصتی کرنے کے بہانے اپنی بیٹی کو گھر واپس لے آیا اور پیر کی رات ملزم خالد نے اپنے گھر میں پنچایت بلائی اور اچانک پستول سے فائرنگ کر دی، جس سے زبیریہ اور اشرف موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    ملزم خالد نے فرار ہونے کی کوشش نہ کی اور خود ہی تھانہ روشن والا پولیس کو گرفتاری دے دی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سیاہ کاری کا الزام : باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    سیاہ کاری کا الزام : باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    بولان :باپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا تاہم پولیس نے 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکربیٹی کو قتل کیا، ملزمان رب نواز کوقتل کرنےوالے تھےکہ اطلاع ملنے پرمچھ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

    پولیس نےسیاہ کاری کے الزام میں 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا، پہاڑی علاقے میں مچھ پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکےرب نوازکی گردن پرزخم کےنشانات موجودہیں تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    گوجرانوالہ: جناح کالونی میں ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی کے قتل کا معاملہ، بچی کے دادا کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جبکہ ملزمہ کلثوم بی بی کو اسپتال میں دوران علاج ہی حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6ماہ کی حرم کو قتل کرکے دوسرے بچوں کو کردیا۔

    ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6 ماہ کی حرم فاطمہ کو قتل، دوسرے بچوں کو زخمی کر دیا تھا۔

    نشئی شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمہ نے بچوں پر وار کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی، ملزمہ کا بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا، طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی۔

  • دس سالہ بیٹی کے قتل کی ملزمہ ماں کی تصویر منظر عام پر آ گئی

    دس سالہ بیٹی کے قتل کی ملزمہ ماں کی تصویر منظر عام پر آ گئی

    برطانوی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈز کے ایک قصبے راؤلی ریجس میں ایک 10 سالہ معصوم لڑکی شے کانگ کو پیر کی رات شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا، جسے بچایا نہیں جا سکا، پولیس نے اس کی ماں پر قتل کا الزام عائد کر دیا ہے، اور ماں کی تصویر پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔

    مقامی پولیس نے شے کانگ کی 33 سالہ ماں جسکرت کور عرف جیسمن کانگ پر بیٹی کے قتل کا الزام لگایا ہے، شے کانگ نے رابن کلوز میں واقع اپنے گھر میں زخموں کے باعث دم توڑا تھا۔ شے کانگ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ موجود ہے۔

    پولیس نے جسکرت کور کو گزشتہ روز وولور ہیمپٹن مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کر دیا، تاہم ابھی اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ دوسری طرف فوٹیج میں شے کانگ کو کھلونے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ وہ شے کانگ کی گاڈ مدر ہیں، جس کے مرنے پر ان کا دل دکھ رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس خاندان کو کسی بھی طور پر جاننے والے افراد نے کئی جذباتی پوسٹس کی ہیں، ایک خاتون نے بتایا کہ انھوں نے اس ماں بیٹی کے ساتھ سمتھ وِک میں فلیٹ شیئر کیا تھا، اور اس طرح اس ننھی بچی کا دنیا سے چلے جانے پر وہ شدید غم زدہ ہیں۔

    ماں کے ہاتھوں شدید زخمی بیٹی نے دم توڑ دیا

    رپورٹس کے مطابق جسکرٹ کور نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے نام اور تاریخ پیدائش کی تصدیق کی تھی، انھیں آج مزید سماعت کے لیے عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • باپ نے معصوم بیٹی کو کیوں قتل کیا؟

    باپ نے معصوم بیٹی کو کیوں قتل کیا؟

    نیوہیمپشائر: امریکا میں ایک شقی القلب باپ نے اپنی ہی 5 سالہ معصوم بیٹی کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ وہ اسے سابقہ بیوی کی یاد دلاتی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں سابقہ بیوی کی یاد دلاتی ایک معصوم بچی باپ کے ہاتھوں بے دردی سے ماری گئی، ایڈم منٹگمری نے اپنی پانچ سالہ بیٹی ہارمنی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کئی مہینے مختلف جگہوں پر چھپائی۔

    ریاست کے شہر مانچسٹر کی سپیریئر کورٹ میں منگل کو ایڈم منٹگمری کی ایک دوست ربیکا مینز نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ منٹگمری اپنی بیٹی کو دل کی گہرائی سے نفرت کرتا تھا کیوں کہ وہ اسے اس کی سابقہ بیوی کی یاد دلاتی تھی۔

    حکام کا خیال ہے کہ منٹگمری نے بیٹی کو 7 دسمبر 2019 کو قتل کیا تھا، لیکن تقریباً 2 سال تک اس کے لاپتا ہونے کے بارے میں کسی کو خبر نہ ہوئی، جب کہ ہارمنی کی لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔ ایڈم منٹگمری نے عدالت میں قتل کے الزام سے انکار کر دیا ہے، اور کہا کہ ہارمنی دراصل 6 دسمبر کو اس وقت مر گئی تھی جب وہ اپنی سوتیلی ماں (ایڈم کی چھوڑی ہوئی بیوی) کائلا منٹگمری کے ساتھ تھی۔

    منٹگمری پر 2022 میں دوسرے درجے کے قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور شواہد مٹانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، منٹگمری کی سابقہ بیوی کائلہ منٹگمری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے ہارمنی کو متعدد بار پیٹا۔ حکام کے مطابق ہارمنی کو قتل کرنے کے بعد منٹگمری نے مبینہ طور پر اس کی باقیات کو گھر کی چھت کے ایک وینٹ میں چھپا دیا تھا، بعد میں اس نے باقیات کو اپنے کام کی جگہ کے فریزر میں منتقل کر دیا اور آخر کار مارچ 2020 میں انھیں ٹھکانے لگا دیا۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران منٹگمری کی ایک دوست ربیکا مینز نے گواہی دی کہ اس نے ایک بار ہارمنی پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، ربیکا نے منٹگمری کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ وہ ہارمنی سے ’نفرت‘ کرتا تھا کیوں کہ وہ اسے ہارمنی کی ماں کرسٹل سوری کی یاد دلاتی تھی۔ ہارمنی کی پیدائش کے وقت منٹگمری اور کرسٹل سوری کا رشتہ ختم ہو چکا تھا، اس لیے ہارمنی کو مختلف خاندانوں نے گود لیا تھا، تاہم وہ اپنی ماں سوری کے ساتھ بھی رہتی تھی، پھر اس نے 2018 میں ہارمنی کی تحویل کھو دی کیوں کہ ایڈم منٹگمری نے فروری 2019 میں اس کی تحویل حاصل کر لی تھی، تاہم ایڈم نے چند ماہ بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    منٹگمری کے وکلا نے سیکنڈ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری حملہ، اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات مسترد کرنے کی کوشش کی، لیکن جج ایمی میسر نے ان کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ اس کیس میں اگلی سماعت بدھ کو ہوگی۔