فیصل آباد: بیٹی نے خوداپنے ہاتھوں سے باپ کوموت کے گھاٹ اُتار دیا، عائشہ تین ماہ سے گھر والوں کو نشہ آور ادویات کھلارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی سولہ سالہ عائشہ نے اپنے باپ کو نشہ آورگولیاں کھلا کر مار ڈالا، ملزمہ عائشہ تین ماہ سے گھروالوں کی آنکھوں میں جھول جھونک رہی تھی، عائشہ تین ماہ سے گھر والوں کو نشہ آور گولیاں دیتی رہی۔
بالاخر انہی گولیوں نے اُس کے بدنصیب باپ کی جان لے لی۔
ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ احمدعلی کے کہنے پرایسا کرتی تھی، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائےبیٹی کے اس سفاکانہ عمل سے علاقے کی فضاسوگ میں ڈُوبی ہوئی ہے۔