Tag: بیٹی پیدا

  • دور جہالت کی یاد تازہ، باپ اور دادی نے نومولود بچی کو مار ڈالا

    دور جہالت کی یاد تازہ، باپ اور دادی نے نومولود بچی کو مار ڈالا

    چیچہ وطنی: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بیٹی پیدا ہونے پر باپ اور دادی نے ملکر نومولود بیٹی کو مار دیا۔

    اسلام سے قبل دور جہالت میں بیٹیوں کو پیدائش سے قبل قتل کردیا جاتا تھا یا زندہ درگور کردیا جاتا تھا ایسے ہی ایک واقعہ چیچہ وطنی میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، 8 جولائی کو بیٹی پیدا ہوئی، باپ اور دادی خوش نہیں تھے، بچی کی پیدائش کے بعد والدہ سے بچی کو چھینا اور مبینہ طور پر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر بچی کی لاش برآمد کر کے باپ اور دادی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان مفرور ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ پتہ چلے گی۔