Tag: بیٹی کی پیدائش

  • بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان

    بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی یشمیرہ کی پیدائش ان کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی اور ان کی زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔

    شبیر جان نے نجی ٹی وی کے ایک شو بات میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی شادی سے بھی 2 بیٹیاں تھیں، لیکن میں مالی مشکلات کا سامنا کرتا رہا، مگر جب میری دوسری بیوی فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئی تو میری قسمت بدل گئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی، رزق میں وسعت آئی اور زندگی نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلی بیٹیاں خوش نصیب نہیں تھیں، لیکن یشمیرہ کی آمد میرے لیے قسمت کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

    سینئر اداکار کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے، جہاں لوگ بیٹیوں کو رحمت قرار دے کر ان کے بیان کو خوب سراہ رہے ہیں۔

    اس سے قبل معروف اداکار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی جانب آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وے ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ مثبت رجحان ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے اسی لیے زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین کام کر رہے ہیں۔

    "پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟

    سنیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب بڑھی فیملیوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔

  • اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رادھیکا آپٹے کے ہاں شادی کے 12 سال کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رادھیکا آپٹے شادی کے بارہ سال بعد ماں بن گئیں ان کے ہاں ایک ہفتے پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Radhika (@radhikaofficial)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نوزائیدہ بچے کی پہلی جھلک دکھائی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک ہفتے پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    رادھیکا آپٹے کی جانب سے اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے بعد متعدد مشہور شخصیات کا مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نے برطانوی موسیقار بینی ڈکٹ ٹیلر سے 2012 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں کا زیادہ تر وقت لندن اور ممبئی میں گزرتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/keerthy-suresh-wedding-look/

  • بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بہاولنگر میں بچی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خادم آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر اور سسرالیوں نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شمائلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی بیٹی کی پیدائش پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا، صوبہ پنجاب کے ضلع شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے تھے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

  • صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش

    صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور ماڈل صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

    اداکارہ صنم جنگ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کی 22 جولائی کو اُن کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُن کی بڑی بیٹی عالایا نے ’علیزا ‘ رکھا ہے۔

    کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

    واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، صنم جنگ شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ و میزبان ہیں جنہوں نے 2010 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے 2016 میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑی کی ایک 8 سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام عالایا ہے۔

  • اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر 16 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے خاندان بہت خوش ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں ریچا اور علی فصل کی جانب سے ایک خوبصورت میٹرنٹی شوٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا نے سال 2020 میں باقاعدہ شادی کی تھی لیکن وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، لہٰذا انہوں نے اکتوبر 2022 میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اکتوبر 2022 میں علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

  • سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ کے سابق شوہر واصف محمد نے سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی بیٹی کا استقبال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Man kiani (@iammantashakiani)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل  مونوکروم تصاویر میں  فٹنس ٹرینر اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں بھی واصف اور منتشا بیٹی کو خوشی سے چومتے دکھائی دیے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اس خوشی کی خبر کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ واصف محمد ماڈل منتشا کیانی سے شادی کرنے سے قبل اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح میں منسلک تھے، بعدازاں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اگر چہ علیحدگی کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہیں کی لیکن واصف اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

  • زارا نور کی بیٹی کی پیدائش پر خوشی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    زارا نور کی بیٹی کی پیدائش پر خوشی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور کی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ڈانس کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہاں رواں سال 27 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ‘ نورِ جہاں’ رکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

    گزشتہ دنوں زارا نور عباس ار اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

    وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی ووڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں ان کے دوست احباب کو زارا نور کو سراہتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • اداکار رام چرن کے ہاں 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    اداکار رام چرن کے ہاں 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش

    تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونی ڈیلا کے ہاں شادی کے 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکار رام چرن کے ہاں بیٹی کی پیدائش 20 جون بروز منگل کی صبح بھارتی حیدرآباد کے ایک اسپتال میں ہوئی جس کا اعلان اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی نومولود بالکل صحت مند ہیں جب کہ ان کی اہلیہ اپاسنا کی حالت بھی بہتر ہے۔

    دوسری جانب اداکار آسکر  ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے گلوکار کالا بھیروا نے رام چرن کی بیٹی کے لیے خصوصی دھن تخلیق کی ہے، اس خصوصی دھن کو اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ram Charan (@alwaysramcharan)

    رام چرن نے اس دھن کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمارے انمول بچے کے لیے یہ معنی خیز دھن تحلیق کرنے کے لیے کالا بھیروا کا شکریہ، یہ دھن دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کے لیے خوشی اور مسرت لائے گی‘۔

    واضح رہے کہ رام چرن ایک مشہور بھارتی فلمی اداکار ہیں جبکہ اپاسنا ایک کاروباری شخصیت اور اپولو فاؤنڈیشن کی وائس چیئرمین ہیں۔

    دونوں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی، وہ اپنے کالج کے دنوں میں مشترکہ دوستوں کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے اور دوست بن گئے، بعدازاں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

    فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی فاسٹ باؤلر محمد عامراور ان کی بیوی نرجس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نےبیٹی کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےفینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا ہے کہ شکر الحمد اللہ، اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویرشیئر کی۔

    ذرائع کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر ورلڈا لیون کےخلاف پہلے میچ میں حصہ نہیں لے گے لیکن وہ دوسرے میچ میں ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ورجینیا: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل وینا ملک دوسری مرتبہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار اللہ تعالیٰ نے انھیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک دوسری بار ماں بن گئی ہیں۔ اس بار ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ کی صحت ٹھیک ہے۔

    جوڑے نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جاری کی ہیں جس میں دونوں خوش نظر آ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وینا ملک اور بشیر خان کی شادی دسمبر 2013ء میں سرانجام پائی تھی۔ دونوں کے یہاں پچھلے سال 22ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام معروف اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے ابراہیم خان خٹک رکھا تھا۔

    وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصاویر کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔