Tag: بیٹی

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار اپنی بیٹی جہاں آرا کا چہرہ دکھا دیا ہے۔

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جو کہ لندن میں ایوارڈز کی تقریب سے قبل کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    اس فوٹو شوٹ میں اداکار جوڑے نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کا چہرہ بھی دنیا کو دکھادیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں عروہ اور فرحان نے لکھا ’آج رات پھر سے ہم 3 ہیں‘۔

    پوسٹ میں عروہ حسین کو نیلے پشواش میں جبکہ فرحان سعید سفید تھری پیس سوٹ میں ملبوس دیکھا گیا، اداکار و گلوکار ننھی جہاں آرا کو گود میں اٹھائے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    واضح رہے کہ عروہ اور فرحان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے منعقدہ شو میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے ’جہاں آرا‘ رکھا تھا۔

  • دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و چند دن قبل ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی خاظر اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    دپیکا پڈوکون نے کے ہاں حال ہی میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے انہیں اپنی قریبی اور رشتےداروں کی جانب سے ماں بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز کچھ دن اسپتال میں رہنے کے بعد اداکارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پہنچ گئیں ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنا نیا روٹین بھی شیئر کر دیا۔

    انسٹاگرام کے بائیو میں اداکارہ نے اپنا نیا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیڈ، بُرپ، سلیپ، رپیڈ‘ یعنی ’دودھ پیلانا، ڈکار دلانا، سُلانا اور دہرانا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی ننھی شہزادی کے لیے آیا نہیں رکھیں گی، رپورٹ کے مطابق دیپیکا اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے ایشوریہ رائے بچن کے راستے پر چل سکتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیپیکا ایشوریہ اور انوشکا شرما کی طرح آیا کی خدمات حاصل نہیں کریں گی بلکہ وہ خود اپنا سارا وقت بچی کی دیکھ بھال کے لیے وقف کریں گی۔

    اگرچہ اداکاری چھوڑنے کے بارے میں اداکارہ نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا لیکن یہ ممکن ہے کہ دپیکا بیٹی کی پرورش کے لیے اداکاری سے طویل وقفہ لیں گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی بیٹی کے لیے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما، ویراٹ کوہلی کی نو فوٹو پالیسی پر عمل کر سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کا معروف جوڑا اپنی بیٹی کو فی الحال میڈیا سے دور رکھیں گے اور مناسب وقت آنے پر اسے سامنے لائیں گے۔

  • لڑکے سے دوستی کرنے پر باپ نے بیٹی کے ٹکڑے کردیئے

    لڑکے سے دوستی کرنے پر باپ نے بیٹی کے ٹکڑے کردیئے

    بھارت: خون سفید ہوگیا، سفاک باپ نے لڑکے سے دوستی کرنے پر اپنی کم عمر بیٹی کا گلا کاٹ کر ٹکڑے کردیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوپی کے گاؤں لکشمن پور ماتھی میں پیش آیا جہاں نعیم خان نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو بے دردی سے موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نعیم خان نے تیز دھار آلے سے پہلے بیٹی کا گلا کاٹا اور اس کے ہاتھ اور ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں اور پھر لاش کے پاس ہی بیٹھ گیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ 17 سالہ لڑکی اپنے ہی گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی اور دو مرتبہ اس کے ساتھ بھاگ بھی چکی تھی، باپ کو شک تھا کہ وہ دوبارہ بھی گھر سے بھاگ سکتی ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک جوڑے نے اپنے دو بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا اور بعد ازاں اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق منچریال سے تعلق رکھنے والے جوڑے وینکٹیش اورورشنی کے دو بچے 11سالہ رشی کانت اور 3سالہ ویہت تھے۔

    اسمگلنگ کے شبہ میں فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

    یہ خاندان گاجولارامارم علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھا، گزشتہ روز فلیٹ سے چاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

  • عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    عفت عُمر کی بیٹی نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور جہاں نے منگنی کرلی ہے۔

    عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں اُن کی بیٹی نور جہاں اور ہونے والے داماد کا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    دیگر تصاویر میں عفت عُمر کی بیٹی کو مغربی طرز کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے بیٹی کے منگیتر پینٹ سوٹ میں ملبوس ہیں۔

    عفت عمر نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری چھوٹی سی بیٹی کی منگنی ہوگئی ہے اور میں اب باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں داماد کا نام اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم تصاویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اُن کی بیٹی نور جہاں نے غیر ملکی شخص سے منگنی کی ہے۔

    دوسری جانب عفت عمر نے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

  • ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

    ورون دھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اداکار کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں پھولوں اور غباروں سے سجے ایک ایئر بیلون میں انکا ایڈوپٹڈ کتا  بیٹھا نظر آرہا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے ’ چھوٹی بہن کو خوش آمدید‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    تاہم اب بالی وڈ کے خوبرو اداکار  ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی خبروں کے مطابق  ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو ننھی پری سمیت  جمعے کے روز ممبئی کے نجی اسپتال سے  ڈسچارج کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو  بیٹی گود میں اُٹھائے گھر کیلئے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اگلی فلم ’بے بی جان‘ میں نظر آئیں گے، خیال رہے کہ ورون دھون نے اپنی پرانی دوست نتاشا سے 2021 میں شادی کی تھی۔

  • اداکار جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

    اداکار جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار اور تماشا سیزن 2 کے کنٹسٹینٹ جنید نیازی کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار جنید جمشید نیازی اکثر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، حالیہ ویڈیو میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ چلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار جنید اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، انہوں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ لو میں قیامت تک ہوا تیرا‘۔

    اداکار جنید جمشید نیازی نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکار جنید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار جنید جمشید نیازی نے اپنی بیٹی کو اپنے لیے رحمت اور خوش قسمتی کی چابی قرار دیا تھا، انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ اب وہ پہلے کے مقابلے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، کیوں کہ ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ بیٹی کے لیے آسانیاں کرنی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید نیازی نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا تھا۔

  • سارہ خان کی بیٹی کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

    سارہ خان کی بیٹی کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ خان کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فیملی کو وقت دیتی ہیں، تاہم اب اداکارہ سارہ اپنی بیٹی عالیانہ کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ نماز کے انداز میں دوپٹہ باندھے ہیں جبکہ پاس ہی ان کی چھوٹی سی اسپیشل جائے نماز رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    عالیانہ نماز پڑھنے جائے نماز پر جاتی ہیں تو پیچھے سے سارہ کی آواز آتی ہے کہ صحیح طرح کھڑی ہو، جبکہ عالیانہ ہنستے ہوئے ماں سے کچھ کہتی ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں، اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں  ہزاروں سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ڈھیر ساری دعائیں بھی مل رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

     ڈراموں میں لوگوں کو اپنی معصومیت اور اداکاری سے دیوانہ بنانے والی اداکارہ سارہ خان نے 16   جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے لاہور میں شادی کی تھی، 8 اکتوبر 2021 کو اللہ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا۔

    واضح رہے کہ سارہ خان، شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کا بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

    شاہ رخ خان کا بیٹی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

    بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی (سہانا) کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ کام سے انکار، اہم وجہ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by THE CLUB SRK, NAGPUR (@theclubsrk)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کے باعث شاہ رخ خان نے کام کرنے سے انکار کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا  کہ میری بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔

  • عامر خان اور ان کی بیٹی نے ڈپریشن سے کیسے نجات حاصل کی؟ باپ بیٹی نے ویڈیو میں بتا دیا

    عامر خان اور ان کی بیٹی نے ڈپریشن سے کیسے نجات حاصل کی؟ باپ بیٹی نے ویڈیو میں بتا دیا

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کے ہمراہ ’تھراپی کے فوائد‘ سے متعلق ویڈیو جاری کی ہے۔

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے والد کے ہمارہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ناظرین پر زور دیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر علاج کریں۔

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر عامر اور ان کی بیٹی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی سالوں سے تھراپی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میتھ سیکھنے کے لیے ہم اسکول ٹیچر کے پاس جاتے ہیں، اگر بال کٹوانے ہوں تو ہم سیلون جاتے ہیں جہاں پر ایک پروفیشنل انسان ہمارے بال کاٹتا ہے۔

    دوسری جانب ایرا خان نے کہا کہ اسی طرح اگر ہمیں کبھی اپنی ذہنی یا جذباتی صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہو، تو ہمیں ہچکچاہٹ کے بغیر کسی ایسے شخص سے مدد لینی چاہیے جو تربیت یافتہ اور پیشہ ور ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

    عامر خان نے مزید کہا کہ میری بیٹی ایرا اور میں برسوں سے تھراپی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں،  اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ ذہنی یا جذباتی مسائل سے گزر رہے ہیں، تو آپ تربیت یافتہ پیشہ ور کی مدد لے سکتے ہیں، اس میں کوئی شرم کی بات نہیں۔

    واضح رہے کہ ہزاروں لوگ جو دماغی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنے انسانی حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں، ان افراد کو نہ صرف سماج میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر انکا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

    دماغی مسائل سے دو چار افراد علاج کے حق سے بھی محروم ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ذہنی امراض کا شکار ہزاروں افراد ہر سال مختلف وجوہات کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

  • بیٹی نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    بیٹی نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    لاہور: بیٹی نے سگے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گجر پورہ کرول گھاٹی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس نےملزمہ کو گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کرلیا اور کہا قتل کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہے تاہم بلال خان کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ شادی سے انکار کرنے پر والد نے بیٹی کو گولی مار دی تھی ، شدید زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر سدرہ نیازی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا تایم وہ دم توڑ گئی تھیں، ڈاکٹر سدرہ نیازی 9 روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔