Tag: بیٹے

  • باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ایف بی ایریا میں باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق باپ کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والے 2 بیٹے گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان بوری بند لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جا رہے تھے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 14 میں اہلکاروں نے موٹر سائیکل روک کر تلاشی لی تو بوری میں سے لاش نکل آئی، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔


    جناح اسپتال کے باہر ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت


    گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 60 سالہ خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کر کے قتل کیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے حکیم تھا، اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسے میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام ابراہیم اور افضل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • باپ کی خواہش پر بیٹے نے 16 شادیاں کر لیں

    باپ کی خواہش پر بیٹے نے 16 شادیاں کر لیں

    ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوشگوار ازدواجی زندگی گزارے لیکن ایک باپ نے تو اپنے بیٹے کی 16 شادیاں کرا دیں۔

    دنیا میں شاید ہی کوئی والدین ہوں گے جو اپنے بچوں کو شادی شدہ اور خوشگوار ازدواجی گزارتے نہ دیکھنا چاہتے ہوں گے۔ تاہم ایک باپ نے تو اپنے بیٹے کی ایک دو نہیں 16 شادیاں کرا دیں۔

    یہ دلچسپ واقعہ افریقی ملک تنزانیہ کا ہے جہاں مزی ارنسٹو نامی اس شخص نے والد کی خواہش پوری کرتے ہوئے 16 شادیاں کیں اور ان سے پیدا ہونے والی کثیر اولاد کے باعث ایک گاؤں میں صرف یہی خاندان بستا ہے۔

    مزی ارنسٹو جنہوں نے 16 شادیاں کیں اور ان سے 100 سے زائد اولادیں ہوئیں جب کہ اب ان کے 144 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

    ارنسٹو جب سوشل میڈیا کے ذریعہ مشہور ہوئے تو مقامی میڈیا میں بھی خبروں کی زینت بنے۔ اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی خواہش پر پے در پے 16 شادیاں کیں، کیونکہ ان کے والد ایک کثیر خاندان چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے 100 سے زائد بچے اور ان سے 144 پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ ان کا گھرانہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی طرح لگتا ہے کیونکہ ہر بیوی کے لیے ایک الگ گھر ہے اور ان کی اولاد مختلف جگہوں پر کام کرتی ہے۔

    ارنسٹو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی 1961 میں کی تھی جس سے ایک سال بعد پہلا بیٹا ہوا، مگر والد نے خاندان کو وسیع کرنے کی فرمائش کی۔

    انہوں نے یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ والد نے میرے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے اور بچے پیدا کرنے پر رضامند ہونے کی صورت میں تمام اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

  • آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو پُر آسائش زندگی سے متعلق خبردار کردیا۔

    حال ہی میں اداکار آر مادھون نے ایک انٹر ویو میں اپنے ایتھلیٹ بیٹے ویدانت مادھون سے متعلق گفگو کی، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو خاص نصحیت کی ہے۔

    فلم 3 ایڈیٹ کے فرحان نے کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے جب لوگ مجھے میرے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس شہرت سے گمراہ نہ ہو۔

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ آپ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتے کیونکہ اب آپ ایک نیشنل ایتھلیٹ ہیں اور لوگوں کی نظریں آپ پر رہیں گی۔

    مادھوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ تمہاری زندگی عام لوگوں جیسی زندگی نہیں ہے، تمہیں اپنی شناخت اور ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، تم اپنی ٹی شرٹ اتار کر یا کسی بھی جگہ لاپرواہی سے سو نہیں سکتے، ورنہ تمہاری ایک تصویر خبر بن سکتی ہے۔

    ’’تمھیں ہیشمہ اپنی شناخت کا خیال رکھنا ہوگا اور ایک رول ماڈل کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، اس بات کو آپ اپنی خوش قسمتی سمجھیں یا بد قمسمتی لیکن آپ کی پُر آسائش والی زندگی اس وجہ سے ہے کیوں کہ آپ میرے بیٹے ہو‘‘

    واضح رہے کہ اداکار آر مادھون کے بیٹے ویدانت مادھون بھارتی ایتھلیٹ ہیں انہیں تیراکی میں ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    ویدانت مادھون ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں، اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔

  • وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    سابق قومی کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    سوئنگ کے سلطان سے مشہور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

    والد کی دیکھا دیکھی اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور یہ خوشخبری خود وسیم اکرم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

    انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے وسیم اکرم نے اپنے چھوٹے بیٹے اکبر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔‘‘

    وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ ’’میں تمہاری 24 ویں سالگرہ پر تمہارے پہلے ماڈلنگ پراجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کر رہا ہوں۔‘
    ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بیٹے کی پوری شوٹ کی لانچ کا انتظار کرنے کا کہہ کر شائقین کا شوق دید بڑھا دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

    اکبر نے اپنی پہلی ماڈلنگ شوٹ عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ ’راستہ آفیشل‘ کیلیے کی ہے۔ اسی مناسبت سے وسیم اکرم نے بھی اپنی پوسٹ میں اکبر کو ’راستہ‘ کی شرٹ زیب تن کیے دکھایا ہے۔

    واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں۔ ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیزا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔

  • بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

    ملتان : بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کا پہلی بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک کے قریب بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کا بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا، مقتول اپنی بیوی سے ملنے آیا تھا، جس پر باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہوگئی۔

    تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ پرفائرنگ کردی جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا اور پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا ، جس میں جائیداد کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا انٹرویو کرنے والے مسٹر بیسٹ اس وقت حیران رہ گئے جب اس نے انشااللہ کہا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک ہونے کے بعد دو سال سے مملکت میں خاندان کے ہمراہ سکونت اختیار کی ہوئی ہے۔

    اس قیام کا اثر یہ ہوا کہ رونالڈو مسلم اور عرب ثقافت میں رنگ گئے اور مختلف مواقع پر وہ نہ صرف اسلامی بود وباش اختیار کرتے ہیں بلکہ عربی زبان میں مروجہ اسلامی الفاظ جیسے السلام وعلیکم، ان شا اللہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

    تاہم باپ کو دیکھ کر جونیئر رونالڈو بھی اسی رنگ میں رنگ گیا اور ایک انٹرویو کے دوران سششتہ عربی لہجے میں بولا کہ انشااللہ، انشااللہ۔

    دنیا کے سب سے مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے رونالڈو کا انٹرویو کیا جس میں ان کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی موجود تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    انٹرویو میں مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو جونیئر سے پوچھا کہ کیا تم لیبر ون اور اس کے بیٹے کی طرح رونالڈو کے ساتھ ایک ٹیم میں کھیلو گے۔

    اس سوال کے جواب بغیر کسی توقف کے جونیئر رونالڈو نے انشااللہ، انشااللہ بول کر دیا۔ مسٹر بیسٹ عربی زبان سے نا واقف ہونے کی وجہ سے یہ الفاظ سن کر حیران ہو گیا۔

    اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیٹ تھپتھپائی اور پھر مسٹر بیسٹ کو عربی کے ان الفاظ کو مطلب بھی سمجھایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ رونالڈو دین اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کو قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ronaldo-wants-to-convert-to-islam/

  • بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے

    بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے

    فیصل آباد: بیٹے نے ماں کے 8لاکھ روپے چرالئے، تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی مرادکالونی میں بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے، پولیس نے بتایا کہ ملزم زین نےرقم چوری کر کےموٹر سائیکل میں چھپا دی اور خود ہی پولیس کو گھر میں چوری کی اطلاع دی۔

    تفتیش کےدوران ملزم نے چوری کااعتراف کرلیا ، جس کے بعد مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    تھانہ ڈی ٹائپ میں ملزم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی موٹرسائیکل سے رقم نکالنے کی ویڈیوسامنے آگئی ہے۔

  • کرن اشفاق نے پہلی بار اپنے بیٹے کی جھلک دکھلا دی

    کرن اشفاق نے پہلی بار اپنے بیٹے کی جھلک دکھلا دی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ اور اداکار و میزبان عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق نے بلآخر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

    کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوئی جس کی وجہ تاحال کسی کو نہیں معلوم۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    اداکار عمران اشرف جب بھی بیٹے کے ہمراہ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہیں تو بیٹے کا چہرہ دل یا پھول کے ایموجی کے ساتھ چھپا دیتے ہیں۔

    جبکہ دونوں کرن اشفاق اور عمران اشرف نے تاحال اپنے بیٹے کا چہرہ مداحوں اور سوشل میڈیا سے چھپا کر رکھا ہوا تھا جس پر اس جوڑی کو متعدد بار صارفین کی جانب سے اس بات پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

    اب کرن اشفاق نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں روہم کے چہرے کو بغیر کسی ایموجی کے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • بیٹے کے انتقال کے بعد عماد عرفانی کا پہلا جذباتی پیغام

    بیٹے کے انتقال کے بعد عماد عرفانی کا پہلا جذباتی پیغام

    پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے بیٹے زاویار عرفانی کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں پہلی پوسٹ کی ہے۔

    2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد عماد عرفانی نے انسٹاگرام پر بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ بیٹے زاویار کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی یاد میں ایک پوسٹ کی۔

    عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہو، آپ  میری بہترین امید تھے  اور ہمیشہ  رہوگے، میں ہمیشہ آپ  سے پیار اور تمہیں یاد کرتا رہوں گا‘۔

    عماد عرفانی کے کمسن بیٹے زاویار انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ 15 مئی کو عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے بذریعہ انسٹاگرام اسٹوری دی گئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)

     شانزے نے عماد عرفانی کے مداحوں کو ان کے بیٹے کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے  ان سے سورہ  فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں ۔

  • گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

    گوہر خان اور زید دربار نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

    بالی وڈ کی نامور اور مشہور جوڑی گوہر خان اور زید دربار  کے بیٹے کا نام سامنے آگیا۔

    بھارتی اداکارہ و ہوسٹ گوہر خان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے  کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد جس کے بعد مداحوں میں اس ننھے مہمان کو دیکھنے کی جستجو بڑھ گئی تھی۔

    اداکارہ گوہر خان نے مداحوں کا  انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے نومولود بیٹے کی جھلک اور نام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتادیا۔

    اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    گوہر خان اور زید دربار نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ  میں ننھے مہمان کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے کو پیار سے تھامے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ بے پناہ  محبت کے لیے سب کا شکریہ، ہمارے بیٹے کی پیدائش کو 1 ماہ مکمل ہوچکا ہے‘ ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    زید اور گوہر خان نے مزید لکھا کہ ہم  آپ سب کی ’ذیہان’  کیلئے دی گئی دعاؤں کے مشکور ہیں، ہم فی الوقت ہم اپنی ’ننھی سی جان‘ کیلئے پرائیویسی چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ  گوہر خان اور زید دربار کی شادی 25 دسمبر 2020 کو ہوئی تھی، شادی کے تین سال بعد 10 مئی 2023 کواس جوڑے نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔