Tag: بیٹے کو قتل کردیا

  • سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر حافظ قرآن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا

    سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر حافظ قرآن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا

    خانیوال : سگی ماں نے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں سگی ماں نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر13سالہ حافظ قرآن بیٹے کو قتل کردیا، دس روز پہلے لاپتہ ہوئے13سالہ حافظ رضوان کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔

    چک شیر خان کی رہائشی بیوہ فیضاں بی بی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیٹے کو نہر میں پھینکا، قاتل ماں نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیر والا میں درج کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں: لاہورمیں بچوں کا اغوا‘ باپ نے بیٹے کو قتل کرکے لاش نہر میں بہادی

    ڈی پی او نے شک ہونے پر شامل تفتیش کیا تو ملزمہ کے قول و فعل میں تضاد پایا گیا، بعد ازاں ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا، تھانہ صدر کبیروالہ نے ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • نا فرمان بیٹے کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

    نا فرمان بیٹے کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

    لاہور : شہرکے علاقے ٹاؤن شپ میں باپ نے نافرمانی کرنے پر بیٹے کو قتل کرکےخودکشی کرلی ,ٹاؤن شپ کے علاقے سیکٹر ون میں احمد نامی شخص میڈیکل اسٹور کا کام کرتا تھا جس کی اپنے بیٹے عرفان سے میڈیکل اسٹور پر تلخ کلامی ہوئی۔

    جس کے بعد عرفان سیلون سے بال کٹوانے چلا گیا کچھ دیربعداحمد نامی شخص نے سیلون پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے عرفان کو قتل کردیا۔

    جب بیٹا دم توڑ گیا تو باپ نے کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کرلی دونوں باپ بیٹا کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں پولیس کے مطابق دونوں میں جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔