Tag: بیٹے کی شادی

  • یو اے ای  قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی، سندھ حکومت کی اعلی شخصیات کی شرکت

    یو اے ای قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی، سندھ حکومت کی اعلی شخصیات کی شرکت

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے کی شادی میں سندھ حکومت کی اعلی شخصیات نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے کی شادی ابوظہبی میں ہوئی۔

    شادی کی تقریب میں سندھ حکومت کی اعلی شخصیات نے شرکت کی، خصوصی طور سے پاکستان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن،وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

    دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی شریک ہوئے ، شادی کی تقریب میں عرب روایتی انداز دیکھنے میں آیا، مہمانوں کی تواضع قہوے سے کی گئی۔

    تقریب میں پاکستانی سفیر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے نے شرکت کی۔

    اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے اور ان کی ثقافت سے محبت کرتے ہیں، یو اے ای حکومت پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی ہے۔

  • فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصراور ان کے شوہر اداکار قیصر نظامانی نے بیٹے کی شادی میں کسی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار قیصر نظامانی نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میری والدہ کا انتقال ہوا تھا اور میں نے اپنی بہو کے والدین سے بھی بات کرلی تھی کیونکہ اس غم کی وجہ سے زیادہ خوشی بھی کرسکے اور بہو کو بھی لانا تھا۔

    فضیلہ قیصر اور قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہم نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی تقریب میں نہیں بلایا صرف گھر کے لوگوں کی موجودگی میں بہو کو لے آئے۔

    اداکارہ فضیلہ قیصر کا کہنا تھا کہ میری پہلے سے ہی یہی سوچ تھی کہ جب میں اپنے بچوں کی شادی کروں گی تو بہت سادگی سے کروگی تاکہ مثال قائم ہو میں نے نہ دکھاوا کیا نہ فضول خرچی۔

    فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

    حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی کرلی تھی اور آج وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔