Tag: بیٹے کی پیدائش

  • عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

    عریشہ رضی ایک نوجوان پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت حاصل کی اور بعد میں مین اسٹریم پاکستانی میڈیا میں ایک ممتاز اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔

    عریشہ رضی 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کے بعد سے شوبز سے وقفہ لے لیا ہے تاہم اداکارہ نے 12 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری دی تھی اور بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

    اب اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی خوشی کی خبر شیئر کی ہے عریشہ نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے جس نے ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔

    عریشہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عریشہ رضی خان گزشتہ سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھی، عبداللہ فرخ نامی شخص کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عریشہ رضی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

  • آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتے بیٹے تھے تاہم اب ان کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اس بارے میں آنجہانی گلوکار کے والد بلکور سنگھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آج اتوار کی صبح ننھے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Balkaur Singh (@sardarbalkaursidhu)

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکار کے والد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے۔

    موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

    سدھو موسے والا کے والدین نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    لیکن کچھ دنوں قبل بلکور سنگھ نے ایک ٹوئٹ بھی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سدھو کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکر مند ہیں۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے خاندان سے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے جو بھی خبر ہوگی خاندان کی جانب سے آپ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔

    واضح رہے کہ 29 مئی 2022 میں 28 سالہ سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے کانگریس کے ٹکٹپر پنجاب اسمبلی کا الیکشن رہا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔

    سدھو موسے والا نے گلوکاری کے کیریئر میں کافی شہرت حاصل کی تھی، وہ اپنے گانے خود ترتیب دینے اور تیار کرنے کیلیے جانے جاتے تھے۔ گلوکار کی چونکا دینے والی موت کے ان کے کئی گانے ریلیز کیے گئے جنہوں نے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

  • فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

    فاطمہ بھٹو اور گراہم نے اپنے بیٹے کا نام اپنے والد ’میر مرتضی بھٹو‘ کے نام سے مشابہہ ’میر مرتضیٰ بائرہ‘ رکھا۔

    فاطمہ بھٹو نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’گراہم اور میں اپنے بچے کی پیدائش کی خبر سُنا کر بہت خوش ہیں، ہم اپنے بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے کہ جب وہ دنیا میں اپنا ایک مقام حاصل کرے تو وہ نام اسے ہمت دے۔

    میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو اس کی زندگی میں الہام کا کام کرے، بلکہ ایک ایسا نام جو اسے محبت اور طاقت کا لبادہ اوڑھے، جو میرے بیٹے کی ماں کے دل کے بہت قریب ہو، زندگی بھر اسے آرام دہ اور محفوظ محسوس کروائے۔

    جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہو سکتا ہے تو ہمیشہ میں نے اپنے پیارے والد کا نام اپنے ذہن میں پایا۔‘

    اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

    خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو گزشتہ برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ماں بننے کی خوشخبری مداحوں کو دی ہے۔

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوش کن خبر شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ مداحوں کو بیٹے کے نام سے آگاہ کیا، کیپشن میں اداکارہ نے والد بننے کے اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے لکھا’ میں اپنے پیارے لڑکے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہوں‘۔

    الیانا کی پوسٹ کے بعد فلمی دنیا کے کئی نامور ستاروں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکبادی پیغامات کی بارش کر دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ileana D’Cruz (@ileana_official)

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں مداحوں کو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد جولائی میں انھوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پہلی بار تصویر بھی شیئر کی تھی، انسٹا گرام پر بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو الیانا نے ڈیٹ نائٹ قرار دیا تھا۔

     تاحال اداکارہ کی جانب سے بچے کے باپ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیانا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولان سے رواں برس مئی میں شادی کرلی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ileana D’Cruz (@ileana_official)

  • اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار نوید رضا ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    نوید رضا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں اپنے نوزائیدہ بیٹےکے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی۔

    تصویر کے ساتھ احسن نے ایک چھوٹا سا نوٹ لکھا ہے جس میں نوید رضا اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اپنے وارث  کو والد کی محبت کی علامت قرار دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Naveed Raza (@naveedrazaofficial)

    اداکار نے بچے کا نام اپنے والد کے نام پر سید احسن رضا رکھا ہے جو 11 مئی 2023 کو دنیا میں آیا،  نوید رضا نے ننھے احسن کو دی لائن کنگ کے انداز میں دنیا سے متعارف کرایا ہے۔

    نوید رضا گزشتہ کئی سالوں  سے پاکستان کی شوبز  انڈسٹری  سے وابستہ ہیں، انہوں نے ائے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘محمود آباد کی ملکائیں’ میں سجل علی اور صبور علی جیسے نامور ستاروں کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا

    اس کے بعد سے نوید رضا مختلف ڈراموں میں منفی اور مزاحیہ کردار اداکرتے ہوئے انڈسٹری میں نظر آتےہیں۔

  • غنیٰ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    غنیٰ علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ شام اپنے شوہر کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹےکی تصاویر شیئر کی اور یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی۔

    اداکارہ غنیٰ علی نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایک  طویل محبت بھرا کیپشن لکھا، جس میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ اس کا نام بھی بتایا۔

     غنیٰ علی  نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’محمد علی جاہ عمیر‘ رکھا ہے، ساتھ ہی لکھا کہ ہماری فیملی میں آج ایک بیٹے کی آمد ہوئی ہے، فائجہ (بیٹی) کا بھائی آگیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے محمد علی جاہ عمیر کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ غنیٰ علی کے یہاں اس سے قبل ایک بیٹی فائجہ ہے، جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ غنیٰ علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ غنیٰ علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

  • وکٹ کپیر سرفراز  احمد کے گھر بیٹے کی پیدائش

    وکٹ کپیر سرفراز احمد کے گھر بیٹے کی پیدائش

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے بڑا تحفہ مل گیا، اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر بے حد خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی، دورہ آسٹریلیا کے دوران والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آنے والے سرفراز احمد کی اہلیہ کو دو روز قبل مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    sarfaraz

    بیٹے کی پیدائش پر سرفراز احمد بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    یاد رہے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت کم عرصے میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑی سرفراز احمد نے کئی بار عمدہ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی ہے۔

    آسٹریلیا دورے میں بدترین شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے گردش ہونے والی خبروں کے بعد شاہد آفریدی نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی دینے کی تجویز کرتے ہوئے انہیں فائٹر کا لقب دیا۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائٹر کھلاڑی کی ضرورت ہے جو میچ کے دوران پریشر نہ لے اور سرفراز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔