اسلام آباد : عدالت نے خاتون کے قتل کے واقعے پر سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں بیٹے کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے پر پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
پولیس نے کہا کہ ایاز امیر، انکی اہلیہ، ملزم کے چچا اورچچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں، جج نے تفتیشی سے استفسار کیا آپ کو کس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری چاہییں۔
عدالت نے چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔
یاد رہے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو اپنی اہلیہ کے قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی غیر ملکی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلاکر بے دردی سے قتل کیا ہے۔
پولیس نے ملزم سے مزید تفیش کیلئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے تاہم یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہونے کے باعث کوئی اعتراض نہیں۔