Tag: بیکری

  • لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےبیکری منیجرکوقتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرگارڈزاورمینجر نےمزاحمت کی۔اس دوران ڈاکوؤں نے منیجر عابد پر گولی چلادی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کےمطابق ڈاکو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے،جس پرشہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور: خواتین کا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پولیس نےلاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کیاتھا، گرفتار شدگان سے اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔

  • پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    لاہور : کرکٹ کے شائقین کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں رہی، بیکری پر دودھ ، ڈبل روٹی اور انڈوں کے ساتھ
    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ بھی دستیاب ہونگے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکیٹیں لاہور کی نجی بیکری میں فروخت ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں  کرکٹ کے سونے میدان آباد ہونے والے ہیں۔

    زمبابوے سے سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے شائقین تیار ہوجائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، لیکن یہ ٹکٹ آن لائن کے علاوہ لاہور کی ایک بیکری پر بھی دستیاب ہونگے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ دو سو پچاس روپے سے لے کر پندر سو تک ملیں گے۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ دو سو پچاس روپے ۔ دوسرے اسٹینڈرز کا پانچ سو روپے جبکہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ پندرہ سوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو سب سے سستا ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے میں مل جائے گا، جبکہ دیگر انکلوژرز کی قیمت تین سو روپےسے لے ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

    ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔