Tag: بیگ

  • بھارتی وزیر کا خواتین کو اپنے بیگ میں لپ اسٹک کے ساتھ مرچیں رکھنے کا بھی مشورہ

    بھارتی وزیر کا خواتین کو اپنے بیگ میں لپ اسٹک کے ساتھ مرچیں رکھنے کا بھی مشورہ

    بھارت کے ایک وزیر نے خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے انوکھا مشورہ دے دیا اور کہا کہ وہ اپنے پرس میں لپ اسٹک کے ساتھ خنجر اور مرچ پاؤڈر بھی رکھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشورہ شیوسینا کے رہنما اور ریاست مہاراشٹر کے وزیر گلاب راؤ پٹیل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے یہ مشورہ دیا۔

    ریاستی وزیر نے اپنے خطاب میں گزشتہ ماہ ایک بس میں لڑکی سے ریپ واقعے سمیت ایسے کئی گھناؤنے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بال ٹھاکرے نے بھی ماضی میں خواتین کو اپنے ساتھ خنجر اور مرچ پاؤڈر رکھنے کا مشورہ دیا تھا اور صحافیوں نے ہمیں اس وقت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات آج بھی ویسے ہی ہیں۔ اس لیے میری نوجوان خواتین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بیگ میں میک کے سامان کے ساتھ خنجر اور مرچ پاؤڈر ضرور ساتھ رکھا کریں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں صرف ملکی خواتین ہی نہیں بلکہ غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں اور وہاں آئے روز سیاح خواتین سے زیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/israeli-female-tourist-incident-karnataka/

     

  • آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ

    آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ

    کیا آپ گھر سے باہر نکلتے ہوئے اپنے ساتھ موجود ضروری اشیا کے بیگ کو سنبھالے رکھنے کی کوشش میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں؟ اور یہ عمل بعض اوقات آپ کو مشکل اور الجھن میں مبتلا کردیتا ہے؟

    تو پھر امریکی سائنسدانوں کی یہ ایجاد یقیناً آپ کے لیے ہے جس میں ایک روبوٹ آپ کا سامان سنبھالے آپ کے پیچھے پیچھے چلے گا۔

    gita-4

    یہ روبوٹ امریکی شہر بوسٹن کے سائنسدانوں نے بنایا ہے جسے گیتا کا نام دیا گیا ہے۔ اس روبوٹک بیگ میں آپ اپنی ضرورت کا تمام سامان رکھ سکتے ہیں۔

    gita-3

    اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عام بیگ کی نسبت ہاتھ یا کاندھے پر لٹکانے کے بجائے اسے زمین پر آزاد چھوڑا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ اپنے اندر فیڈ کیے ہوئے ڈیٹا کے ذریعہ آپ کے پیچھے وہاں وہاں جائے گا، جہاں آپ جائیں گے۔

    robot

    یہ روبوٹ ری چارج ایبل ہے اور مکمل طور پر خود انحصار ہے۔ اگر آپ نے اس میں اپنے گھر کا پتہ بھی فیڈ کردیا ہے تو کہیں راستے میں کھو جانے کی صورت میں یہ اس فیڈ کی ہوئی معلومات کی بدولت خود بخود بآسانی آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔

    اس روبوٹ کے نیچے پہیے لگائے گئے ہیں جن پر گھومتا ہوا یہ آپ کا ہم سفر بنے گا۔