لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت اچانک بگڑ گئی، نواز شریف اور مریم نواز ان کی عیادت کے لیے کل برطانیہ روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑگئی، نواز شریف اور مریم نواز عیادت کے لیے کل برطانیہ روانہ ہونے کا مکان ہے۔
ترجمان شریف فیملی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے روانہ ہوں گے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گی، کلثوم نواز شدید علیل اور لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
واضح رہے کہ برطانیہ میں کینسر کے علاج کے دوران کلثوم نواز شریف کی سرجریز کے بعد کیموتھراپی کے کئی سیشنز ہو چکے ہیں۔
My mother is hospitalised again. Pls remember her in your special prayers. I know prayers can do wonders. Allah answers prayers. Thank you.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 17, 2018
علاوہ ازیں مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری والدہ دوبارہ اسپتال میں داخل ہو گئی ہیں ،مہربانی فرما کر انہیں اپنی خصوصی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ دعا سب کچھ کر سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ دعاﺅں کا جواب دیتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔