Tag: بیگم کلثوم نواز

  • بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی  کےلئے دعاگو ہے،آصف زرداری

    بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کےلئے دعاگو ہے،آصف زرداری

    کراچی : پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نوازکوصحت اورلمبی عمرعطا فرمائے۔

    اس سے قبل بھی عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنما بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعا کر چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

    خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز دل کے دورہ کے باعث گر پڑی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کی طبیعت سنبھلتے ہی انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 گھنٹے تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا۔

    بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔


    نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز


    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلے کا کینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی۔

    مریم نواز کا مزید کہا تھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدور تھیں، ملک میں موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور خراب ہے ڈاکٹروں نے ان کی کیمو تھراپی تجویزکردی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستورخراب ہے، اے آر وائی نیوز نے ان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی.

    ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کیلئے کیموتھراپی تجویزکی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ دس نومبر سے بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی شروع کی جائے گی.

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی ہرتین ہفتے بعد کی جائےگی، کیموتھراپی کا یہ عمل چھ مہینےمیں مکمل ہوگا، سابق خاتون اول کی تیمار داری کے لیے نااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی جدہ سے لندن پہنچ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر، گھر منتقل


    ذرائع کے مطابق حالیہ سیشن میں بیگم کلثوم کے جسم میں پانی کی کمی کیلئےعلاج کیا گیا تھا، علاج کی تجویز ڈاکٹر ڈینئل کیرل نےپانچ اکتوبر 2017 کودی تھی۔


    مزید پڑھیں: کینسر میں مبتلا کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن آج ہوگا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • نواز شریف سےملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں

    نواز شریف سےملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں

    لاہور: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نوازشریف سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    ملک ریاض نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نوازشریف سے ملاقات کی۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کوئی سیاسی کردار ہے، کسی سیاسی رسہ کشی کا حصہ ہوں نہ ہی سیاسی مسیحا۔


     ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات نواز شریف سےبیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کےلیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔